پوپ فرانسس کی طبعیت دوبارہ بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل، ویٹیکن
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
VATICAN CITY:
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کی طبعیت ایک مرتبہ پھر خراب ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ویٹیکن کے مطابق پوپ فرانسس کو گزشتہ روز دو بار سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ڈاکٹروں کو ان کی پھیپھڑوں سے بلغم صاف کرنے کے لیے مداخلت کرنی پڑی۔
ویٹیکن کا مزید کہنا ہے کہ پوپ فرانسس طبی امداد کے مراحل کے دوران مکمل طور پر ہوش و حواس میں تھے، 88 سالہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں مدد کے لیے آکسیجن ماسک اور وینٹی لیٹر استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے۔
یہ تیسری بار ہے جب پوپ فرانسس کی حالت میں شدید خرابی آئی ہے، جب انہیں 18 دن قبل نمونیا کے علاج کے لیے اسپتال داخل کیا گیا تھا۔
ویٹیکن نے بتایا کہ پوپ فرانسس نے آکسیجن تھراپی کے بعد اچھی طرح سے جواب دیا اور اتوار کو کہا کہ اب انہیں وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں، صرف ہائی فلو آکسیجن تھراپی کی ضرورت ہے، تاہم گزشتہ روز ہونے والی مشکلات کے بعد پوپ فرانسس کو وینٹی لینٹر کی ضرورت پڑی۔
بیماری کی وجہ سے پوپ فرانسس تین ہفتوں سے اپنی روایتی اینجلز دعا براہ راست ادا نہیں کر سکے، اور ویٹیکن نے ان کے تحریری پیغامات شائع کیے ہیں، جو اسپتال کے کمرے سے ارسال کیے گئے ہیں۔ اس پیغام میں پوپ فرانسس نے دعاؤں کے لیے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے طبی عملے کا بھی شکریہ کیا۔
اس کے علاوہ پوپ فرانسس کل چالیسے کے آغاز کے موقع پر ہونے والی پریسڈن اور مسیحی عبادات میں شرکت سے بھی محروم رہیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وینٹی لیٹر پوپ فرانسس کی ضرورت کے بعد کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد میں شدید ژالہ باری دوبارہ کب ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا
اسلام آباد میں شدید ژالہ باری دوبارہ کب ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت میں شدید ژالہ باری ایک بار پھر ہو سکتی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تفصیلات بتائی ہیں۔
گزشتہ روز اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی جب کہ ژالہ باری سے سیکڑوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے کے علاوہ دیگر کئی نقصانات ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق ژالہ باری سے فیصل مسجد کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جس طرح گزشتہ روز اسلام آباد میں شدید گرمی کی لہر کے دوران اچانک آسمان نے اولے برسائے اور شدید ژالہ باری سے سیکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اس طرح کی ژالہ باری دوبارہ بھی ہو سکتی ہے۔
ژالہ باری کے دوران گرنے والے اولے اتنے بڑے تھے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کھلے آسمان تلے موجود گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑکوں و پارکوں میں جیسے سفید چادر بچھ گئی۔
ژالہ باری کے حوالے سے کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ ہمارے اعمال کی سزا ہے، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جب موسم بدل رہا ہوتا ہے تو اس طرح کے ایونٹ ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں نے ہمارے خطے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے، اس طرح کی شدید زالہ باری مستقبل قریب میں بھی پھر ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ پہلے جاری کیا جا چکا تھا۔
علاوہ ازیں ہیٹ ویو کی لہر بھی آئندہ کچھ دنوں میں پیش آ سکتی ہے۔