Islam Times:
2025-04-19@03:23:14 GMT

امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین کی تمام فوجی امداد روک دی

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین کی تمام فوجی امداد روک دی

امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ انکی توجہ امن پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہمارے شراکت داروں کو بھی اس مقصد کیلئے پُرعزم ہونے کی ضرورت ہے، ہم اپنی امداد کو روک رہے ہیں اور اسکا جائزہ لے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے تمام فوجی امداد روک دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ان کی توجہ امن پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہمارے شراکت داروں کو بھی اس مقصد کے لیے پُرعزم ہونے کی ضرورت ہے، ہم اپنی امداد کو روک رہے ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس سے قبل واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ یوکرین کو فوجی امداد معطل کرنے پر بات نہیں ہوئی، یوکرینی صدر زیلنسکی کو امریکی سپورٹ کو مزید سراہنا چاہیئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ یوکرین کی معدنیات سے متعلق معاہدے کی اپ ڈیٹ منگل کی رات دیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس کے ساتھ امن کی حمایت نہ کی تو وہ زیادہ دیر نہیں رہ سکیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی صدر رہے ہیں نے کہا

پڑھیں:

ٹرمپ شام پر عائد پابندیوں میں نرمی پر غور کر رہی ہے؛ امریکی اخبار

شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد باغی گروہوں کی حکومت قائم ہوچکی ہے اور ملک میں قدرے امن ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا کہ کچھ شرائط کی یقین دہانی پر امریکا شام پر عائد پابندیوں کو نرم کر سکتا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے وال اسٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا کہ شام اگر اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو محفوظ بنانے اور دشہت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کی ضمانت دے تو بدلے میں امریکا انسانی امداد کی ترسیل تیز کرنے کے لیے پابندیوں میں محدود نرمی پر غور کرے گا۔

قبل ازیں امریکی اخبار "پولیٹیکو" نے بھی انکشاف کیا تھا کہ امریکی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ خزانہ، شام پر برسوں سے عائد اقتصادی پابندیاں نرم کرنے پر غور کر رہی ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق شام کے شمال مشرقی علاقوں سے امریکی فوجیوں کا انخلا بھی شروع ہوگیا ہے اور 8 میں سے 3 فوجی اڈے بند کردیے گئے ہیں۔

ایک اور امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ شام کے نئے صدر اور بغاوت کے سربراہ احمد الشراع سے داعش کو لگام دینے اور کسی دوسرے ملک کے لیے مسئلہ نہ بننے کی یقین دہانی مانگی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ شام پر عائد پابندیوں میں نرمی پر غور کر رہی ہے؛ امریکی اخبار
  • امریکا کا روس یوکرین امن معاہدے کی کوششیں ترک کرنے کا عندیہ
  • طالبان نے 5 لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیئے: برطانوی میڈیا کا انکشاف
  • یوکرین کے ساتھ معدنیات معاہدے پر 24 اپریل کو دستخط ہونگے. صدرٹرمپ
  • افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگرد گروپوں کو فروخت کر دیے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ
  • ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا عہدے سے مستعفی
  • افغانستان میں اسلحہ چھوڑنا سنگین فوجی کوتاہی تھی، پاکستان کے خلاف استعمال بند ہو، امریکی عہدیدار
  • افغانستان میں اسلحہ چھوڑنا سنگین فوجی کوتاہی تھی، امریکی عہدیدار
  • یوکرینی جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی یورپی مکالمت فرانس میں
  • افغانستان: غذائی قلت کا شکار بچے امریکی امداد کے بغیر موت کے خطرے سے دوچار