اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے اسرائیل کی غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل روکنے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں انسانی امداد کی بندش اسرائیل کی منظم مہم کا حصہ ہے۔ امداد کی بندش عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ بندی معاہدے کیلئے خطرہ ہے۔ عالمی برادری غزہ میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔ پاکستان نے اسرائیل کو اجتماعی سزا کے نفاذ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق فلسطین میں مستقل جنگ بندی اور دو ریاستی حل پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: امداد کی

پڑھیں:

لیبیا میں کشتی حادثہ؛ 11 تارکین وطن جاں بحق، 4 پاکستانیوں کی تصدیق

اسلام آباد: لیبیا کے مشرقی شہر سرت کے ساحل حراوہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 4 پاکستانی شہریوں کی شناخت ہوچکی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طرابلس میں قائم پاکستانی مشن نے کشتی ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے سرت شہر کا دورہ بھی کیا ہے۔دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ سرت میں پاکستانی سفارتخانے نے 11 تارکین وطن کی لاشیں وصول کی ہیں جن میں سے چار افراد کی شناخت قومی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شہریوں کے طور پر کی گئی ہے۔ دو لاشوں کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ جاں بحق پاکستانی شہریوں کی شناخت زاہد محمود ولد لیاقت علی، تعلق گوجرانوالہ اور سمیر علی ولد راجہ عبدالغفار، تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق سید علی حسین ولد شفقت الحسین، تعلق منڈی بہاؤالدین اور آصف علی ولد نذرمحمد، تعلق منڈی بہاؤالدین بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ صورتِ حال کی مسلسل نگرانی کررہا ہے اور متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں ہے جب کہ مزید شناخت اور لاشوں کی منتقلی کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔ترجمان نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاک بنگلادیش تعلقات کی بہتری کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ
  • پاک بنگلہ دیش  تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی،ترجمان دفترخارجہ
  • اعلیٰ سطح پر رابطوں سے پاکستان بنگلہ دیش تعلقات کو نئی توانائی ملی، دفتر خارجہ
  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل افغانستان جائیں گے
  • اسرائیل نے غزہ کے 30 فیصد علاقے پر قبضہ کرلیا، امداد کی فراہمی روکنے کا فیصلہ برقرار
  • ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت جمعرات کو پاکستان کا دورہ کریں گے
  • اسرائیلی فورسز غزہ ’بفر زون‘ میں موجود رہیں گی، اسرائیلی وزیر دفاع
  • کشتی ڈو بنے  کے واقعہ ، جاں بحق   پاکستانیوں سے متعلق  دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا
  • کشتی ڈوبنے کا واقعہ، ترجمان دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آگیا
  • لیبیا میں کشتی حادثہ؛ 11 تارکین وطن جاں بحق، 4 پاکستانیوں کی تصدیق