بالی ووڈ کی نئی فلم سکندر کا پہلا نغمہ  ’ زہرہ جبیں ‘ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی کیمسٹری نے مداحوں کو محظوظ کر دیا ہے۔ یہ فلم رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

سکندر کے ٹیزر کی کامیاب ریلیز کے بعد فلم کا پہلا نغمہ ’ زہرہ جبیں ‘ جاری کیا گیا ہے، جس میں رشمیکا مندانا نے سیاہ اور سلور رنگ کا شاندار لباس پہنا ہے اور وہ سیڑھیوں سے اترتے ہوئے خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

نغمے کی ابتدا میں رشمیکا کی دلکش پرفارمنس کے بعد، بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی انٹری ہوتی ہے۔

اس نغمے کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے، جبکہ اس کی کوریوگرافی معروف رقاصہ فرح خان نے کی ہے۔ اس گانے کو نکاش عزیز اور دانش صابری نے گایا ہے۔

رشمیکا مندانا نے حال ہی میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے خواب کو تعبیر مل گئی ہے۔

یاد رہے کہ سکندر کا ٹیزر 27 فروری 2025 کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس فلم میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے علاوہ پریتک ببر، ستیہ راج، کاجل اگروال اور دیگر اداکار بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم سکندر کو ساجد ناڈیاوالا نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اے آر موروگاداس نے اس کی ہدایتکاری کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رشمیکا مندانا

پڑھیں:

ہندو انتہا پسند تنظیم کی دھمکی کے بعد فواد خان کی فلم کا میوزک دبئی میں لانچ ہو گا

نیو دہلی:

معروف پاکستانی اداکار فواد خان بالی ووڈ میں اپنی واپسی کے لیے تیار ہیں، اور اس بار وہ نئی فلم عبیر گلال میں اداکارہ وانی کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

فلم 9 مئی 2025 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ تاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی شمولیت پر جاری تنازعے کے باعث فلم کو سخت مخالفت کا سامنا ہے، خاص طور پر مہاراشٹر میں، جہاں اس کی ریلیز کے خلاف احتجاج اور بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

فلم عبیر گلال کا میوزک دبئی میں لانچ کیا جائے گا، جہاں 19 اپریل کو گلوبل ولیج میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔

اس ایونٹ میں فلم کے مرکزی کردار فواد خان اور وانی کپور کے ساتھ ساتھ معروف موسیقار امیت ترویدی بھی شریک ہوں گے، جو فلم کے چند گانے لائیو پرفارم کریں گے۔

موسیقی اس فلم کا ایک اہم جز ہے، اور ٹائٹل ٹریک خدایا عشق کو حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے، جسے ارجیت سنگھ اور شلپا راؤ نے گایا ہے۔

فلم کے قریبی ذرائع کے مطابق ٹیم نے ابتدا ہی سے بھارت میں ممکنہ ردِعمل کا اندازہ لگا لیا تھا، اس لیے میوزک لانچ کے لیے دبئی جیسے نیوٹرل اور فواد خان کے مضبوط مداحوں والے مقام کا انتخاب کیا گیا۔

ادھر، مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کی جانب سے فلم کی مخالفت شدت اختیار کر چکی ہے۔ ایم این ایس کے سینئر رہنما امیہ کھوپکر نے فلم سازوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی فنکاروں پر مشتمل کسی فلم کو مہاراشٹر میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے، اگر ہمت ہے تو ریلیز کر کے دکھائیں۔

یاد رہے کہ 2014 کے اڑی حملوں کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری نے پاکستانی فنکاروں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی تھی، تاہم 2023 میں بمبئی ہائی کورٹ نے پاکستانی اداکاروں پر مکمل پابندی کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے باوجود کچھ حلقے اب بھی پاکستانی فنکاروں کی شمولیت پر نالاں ہیں۔

عبیر گلال کی ہدایت کاری آرتی ایس بگدی نے کی ہے اور فلم کا میوزک امیت ترویدی نے کمپوز کیا ہے۔ فلم کا پروموشنل شیڈول بدستور جاری ہے اور فلم سازوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ دباؤ کے باوجود اپنی تخلیقی آزادی پر قائم رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وانی کپور نےفواد خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
  • عامر خان کی فلم ستارے زمین پر کب ریلیز ہوگی؟ ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
  • بابراعظم کو کراچی کنگز نے کِس اختلاف پر ریلیز کیا؟ وجہ سامنے آگئی
  • اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان، اہم کیا ہے؟
  • اور پھر بیاں اپنا ( پہلا حصہ)
  • 54 سالہ سیف علی خان اور 34 سالہ نکیتا کا رومانٹک سین؛ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • وزیرتعلیم کا امتحانی مراکز کا دورہ، بوٹی مافیا کا نیٹ ورک پکڑا گیا
  • فواد خان نئی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟
  • ہندو انتہا پسند تنظیم کی دھمکی کے بعد فواد خان کی فلم کا میوزک دبئی میں لانچ ہو گا
  • دُولہے کا سہرا کی ریکارڈنگ کے دوران نصرت فتح علی خان کئی مرتبہ آبدیدہ ہوئے، بھارتی نغمہ نگار کا انکشاف