اوٹاوا: کینیڈا میں بھارتی نژاد تاجر انکت سریواستو اور اس کے کاروباری گروپ "سریواستو گروپ" پر خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ 

کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس (CSIS) اور دیگر حکام کے مطابق، یہ گروپ جعلی خبریں پھیلانے، سیاستدانوں پر اثرانداز ہونے اور بھارت کے حق میں پروپیگنڈا کرنے میں ملوث پایا گیا۔

گلوبل نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سریواستو گروپ کا ہیڈکوارٹر کینیڈا میں واقع ہے، جبکہ اس کے دفاتر بیلجیم اور سوئٹزرلینڈ میں بھی موجود ہیں۔

کینیڈین قومی سلامتی حکام کا کہنا ہے کہ "سریواستو گروپ اور اس کے اعلیٰ عہدیداران بھارتی ایجنسی ’را‘ کی ہدایت پر خفیہ سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔"


CSIS کی 2015 کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ "سریواستو گروپ کئی جعلی ویب سائٹس چلا رہا تھا، جو نیوز آؤٹ لیٹس کا روپ دھار کر بھارت کے حق میں اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا پھیلا رہی تھیں۔"

کینیڈا کے امیگریشن حکام نے انکت سریواستو کو ملک میں داخلے سے روک دیا اور اسے "کینیڈا کے لیے سنگین خطرہ" قرار دیا۔

کینیڈا میں الزامات سامنے آنے کے بعد سریواستو گروپ کی ویب سائٹس بند کر دی گئیں اور اس کے دفاتر خالی ہو چکے ہیں۔

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ "سریواستو گروپ نے یورپ میں بھی بھارت کے حق میں خفیہ مہمات چلائیں" جبکہ سفارتی ذرائع نے ان سرگرمیوں کو دوسرے ممالک میں بھارتی مداخلت کی واضح مثال قرار دیا ہے۔

یہ انکشافات اس وقت سامنے آئے ہیں جب کینیڈا بھارتی حکومت پر دوسرے ممالک میں مداخلت اور انفارمیشن جنگ چھیڑنے کے الزامات عائد کر رہا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کینیڈا میں اور اس

پڑھیں:

کراچی: گارڈن میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گارڈن میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

حکام نے کہا کہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ معلوم کیا  جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی نژاد کینیڈین تاجر انکت سریواستو کے کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
  • ثقلین مشتاق کا بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا چیلنج
  • عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد
  • عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد
  • بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو 9 سال مکمل
  • کلبھوشن کی بلوچستان سے گرفتاری کو 9 سال مکمل
  • چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • کراچی: گارڈن میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر بھارتی مسلمان کا گھر مسمار