بجلی آلات‘ ٹرانسفارمرز‘ کنورٹرز کی درآمدات میں 60 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجلی آلات ٹرانسفارمرز‘ کنورٹرز اور دیگر سامان کی درآمدات میں اضافہ ہو گیا۔ وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے دسمبر میں بجلی آلات کی درآمدات میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کے دسمبر میں بجلی آلات کی درآمدات میں 319 ملین ڈالر جبکہ صنعتی مشینری اور آلات کی درآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔
درآمدات
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی درآمدات میں بجلی آلات
پڑھیں:
ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا
فروری 2025ء میں جاری کھاتے کو 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا، تیسری سہ ماہی میں جاری کھاتا 70 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات میں نمایاں اضافہ کے باعث مارچ 2025ء میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مارچ 2025ء میں جاری کھاتہ ایک ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، فروری 2025ء میں جاری کھاتے کو 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا، تیسری سہ ماہی میں جاری کھاتا 70 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کا جاری کھاتے ایک ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جاری کھاتے کو ایک ارب 65 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش رہا تھا، گزشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال اسی عرصے میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات 7 ارب ڈالر زائد رہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا مارچ ترسیلات کی مالیت 21 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں، رواں مالی سال اسی عرصے کے دوران ترسیلات کی مالیت 28 ارب 3 کروڑ ڈالر رہیں۔