2025-02-06@06:51:48 GMT
تلاش کی گنتی: 27

«ہے بلوچستان»:

    کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے)نے تفتان کے قریب سینئر صحافی جاوید لانگا اور ان کی ٹیم پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گن پوائنٹ پر صحافی سے چھینے گئے کیمرے نقدی ، گاڑی اور دیگر سامان کی برآمدگی کے لیے فوری اقدمات کئے جائیں۔جاوید لانگا کو گزشتہ شب تفتان کے قریب نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پرروک کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور صبح 6بجے تک انہیں اپنے حراست میں رکھا اور بعد میں ٹی وی کیمرے نقدی اور گاڑی چھین کرانہیں چھوڑ دیا۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اس بہیمانہ عمل کو صحافیوں کی آزادی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا...
    کوئٹہ (نمائندہ جسارت )گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ زراعت اور لائیو اسٹاک میں اپنی وسیع صلاحیت رکھنے کے باوجود بلوچستان کا پورا ایگریکلچر سیکٹر جمود کا شکار ہے کیونکہ ہم زرعی تجارت پر مبنی ایک جامع حکمت عملی بنانے میں اب تک ناکام ہیں۔ ہم آج بھی معیاری بیجوں کے حصول کیلئے دوسرے ممالک کے محتاج ہیں۔کوئٹہ میں لسبیلہ یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام زراعت پر مبنی تجارت کے فروغ کیلئے ایک مشاورتی سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنربلوچستان نے کہا کہ ہمارے زمیندار جدید زرعی طریقوں سے نابلد ہیں تو دوسری طرف ہمارے زرعی ماہرین کی ان پٹ بھی ناکافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پورے ملک کی لائیو اسٹاک کی ضروریات کو...
    کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) بلوچستان کے مسائل کا حل مشاورت، بات چیت، سیاسی جدوجہد اور آئینی مزاحمت ہے‘ جبری گمشدگی کا مکمل خاتمہ، حقیقی سیاسی نمائندگان اور ناراض شہریوں کیساتھ مذاکرات کرنے ہوںگے ‘حکومت دہشت گردی کیخلاف اپنے سیکورٹی اداروں کی مہارت کو بڑھائے‘مسئلے کو ایک ایس ایچ او کی مارقراردیا جار ہاہے‘جنرل ایوب خان کے دور سے لے کرآج تک بلوچستان میں ظلم وجبر کا نظام قائم ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، جماعت اسلامی پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل، مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور معروف ماہر توانائی انجینئر سید فراست شاہ اور سینئر صحافی، تجزیہ کار، مصنفہ اور ٹیلی ویژن اینکر نسیم زہرہ نے جسارت کے اس سوال کے جواب...
    کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا ہے کہ خضدار کی یونین کونسل کمبی تحصیل ناگ میں خناق کی وبا کے نتیجے میں تین معصوم بچوں کی اموات افسوس ناک ہے۔ یہ المناک سانحہ صوبے کے صحت کے نظام کی زبوں حالی، بنیادی سہولیات کی کمی اور حکومت کی غیر سنجیدگی کا کھلا ثبوت ہے۔ یونین کونسل کمبی، جو پہلے ہی صحت کی سہولتوں کے فقدان کا شکار ہے، اب اس مہلک وبا کے خطرے سے دوچار ہے۔ حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کیے جانے کے باعث معصوم بچوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔خناق جیسی مہلک بیماری، جو بروقت علاج اور مناسب طبی سہولتوں کے ذریعے قابل علاج ہے، یونین کونسل کمبی میں بچوں...
    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن لاپتا افراد سے متعلق کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیںکوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن لاپتا افراد سے متعلق کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
    صوبے کے 25اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی، نیشنل پارٹی، جے یوآئی، پشتونخوامیپ،اے این پی سیت بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا ہے، تربت کے مختلف وارڈز میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات ملتوی 19وارڈز میں کسی امیدوارنے کاغذات ہی جمع نہیں کرائے۔ بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات پشین کے  میونسپل کارپوریش  کی خالی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں وارڈ 12 کی نشست پر پشتونخوامیپ کے امیدوار شمس الدین جمال 94 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے،جمعیت کے امیدوار مولوی عتیق اللہ درانی 76 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،وارڈ 13 پر جمعیت کے محمد شریف پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان بلدیاتی الیکشن: مخصوص نشستوں پر پولنگ...
    سبی(آئی این پی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پیٹرولیم و انرجی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وڈیرہ میاں خان بگٹی نے کہا ہے کہ دنیا میں چیلنجز کا مقابلہ کر نے کے لیئے جدید تعلیم وہنر کا ہو نا بیحد ضروری ہے وہی ملک وقوم ترقی کرتی ہے جنہوں نے اپنا وقت علم وہنر حاصل کرنے میں استعمال کیا بلوچستان پولیس فاأنڈیشن ووکیشنل ٹریننگ سینٹر سبی شہداء کی بچیوں کو علم وہنر کی تعلیم دیکر ان کو تعلیم و ہنر یافتہ بناکر انسانیت کی خدمت کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان پولیس فاؤنڈیشن ووکیشنل ٹریننگ سینٹر سبی کی پرنسپل نازیہ نصیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے صوبائی...
    کراچیـ: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، مہتم جامعہ حنیفیہ مولانا یامین منصوری، مولانا عبدالوحید، نجم الدین و دیگر جامعہ حنیفیہ کی سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
    بلوچستان(نیو زڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بےروزگارنوجوانوں کیلئے قومی روزگارپروگرام شروع کرنے جا رہی ہےنجی شعبےمیں تقریباً 2 لاکھ 15 ہزارنئی ملازمتیں پیداکی جائیں گی۔کوئٹہ میں چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس میں بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع کی تلاش میں مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا شکیل قادر خان کا کہنا تھا کہ روزگارپروگرام کو فعال بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں نوجوانوں کوہنرمند بنانا کسی ملازمت کے بغیر اپنی روزی آپ کمانے کے قابل بنانا بھی، بے روزگاری کے چیلنج سے نمٹنے کا ایک ذریعہ ہے۔چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کا مزیدکہنا تھا کہ محکمہ انرجی میں 5...
    ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ہادی کاکڑ نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں انتظامات کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا ہے کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی کی صورتحال بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں ٹریفک کے گھمبیر مسئلے کے حل کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ہسپتال کو نو پارکنگ زون قرار دیا جائے گا، تاکہ ایمرجنسی میں آنے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی کی قیادت میں عوام کو فوری علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے 3 مرتبہ وزارت عظمی کے دور میں بلوچستان اوپر گیا.  مانگ کر قومیں ترقی نہیں کرتیں، 2016میں آئی ایم اایف کے چنگل سے نکلے،بعد میں پھر پھنسا دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورا لائی کے 50 رکنی طلبہ کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر  مریم کی طرف سے بلوچستان کے طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے بلوچستان کے طلبہ کی درخواست پر سیروسیاحت کے لئے جیب خرچ دینے کی ہدایت کی اور ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کی سیر کرانے اور بہترین ہوٹل میں لنچ کا اہتمام کرانے کا...
    کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ جماعت اسلامی بلوچستان کے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کے آخری سیشن سے خطاب کررہے ہیں
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدامنی پھیلانے والے بلوچستان کے خیرخواہ نہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل وغارت کر کے شرپسند بلوچستان کے عوام کے خلاف جارہے ہیں. بدامنی پھیلانے والے بلوچستان کے خیر خواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف قوم قربانی دے رہی ہے. امن کے لیے شہداء کا قرض تاقیامت نہیں اتارسکیں گے.پاکستان کے خلاف محاذ آرائی ملک دشمنی ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ ورلڈ بینک کے طویل المدتی فریم ورک سے معیشت مستحکم ہوگی. آئی ٹی کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے. آئی ٹی سیکٹر پر توجہ دینے سے ایکسپورٹس مزید بڑھیں گی۔انکا کہنا تھا کہ چین نے گوادر میں بطور تحفہ...
    کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان جسٹس محمد ہاشم کاکڑ ایڈیشنل ججز محمد آصف ریکی‘ محمد ایوب خان اور نجم الدین مینگل سے حلف لے رہے ہیں
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )کاشتکاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدید کاشتکاری کی تکنیکوں کی ضرورت ہے بلوچستان کی بنیادی اناج کی فصل گندم کی پیداوار میں پانی کی کمی اور تھرمل دباﺅکے نتیجے میں گزشتہ برسوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے.(جاری ہے) کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ دیگر اہم زرعی اجناس جیسے چاول اور مکئی کی پیداوار میں بھی اوور ٹائم میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے نہ صرف خوراک کی حفاظت متاثر ہوئی ہے بلکہ متعدد کسانوں کی مالی حالت بھی نازک ہے نصیر آباد ضلع کے کاشتکار ندیم جمالی نے کہا کہ صوبے کو اپنے زرعی منظر نامے کو...
    بلوچستان کے خشک میو ہ جات اپنی مثال آپ ہیں۔ یہاں کے ڈرائی فروٹ کی اعلیٰ کوالٹی ان کو دیگر علاقوں کے ڈرائی فروٹ سے منفرد بناتی ہے۔ بلوچستان میں ایک ایسا جنگلی خشک میوہ بھی بڑے چاؤ سے کھایا جاتا ہے جسے مقامی زبان میں شنے کہا جاتا ہے۔ شنے یوں تو افغانستان کے مختلف پہاڑی جنگلات میں جھاڑیوں پر پائے جاتے ہیں، لیکن بلوچستان کے ضلع یوگ اور لورالائی کے پہاڑی سلسلے بھی اس سے بھرے پڑے ہیں۔ موتی کے دانوں جیسے یہ مزیدار شنے ان دنوں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہر خاص عام شخص کی جیب میں ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے شنے کے کاروبار سے منسلک شخص نے بتایا کہ شنے سخت...
    کراچی: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق‘ مولانا ہدایت الرحمن‘ راشد نسیم ‘ ڈاکٹرواسع شاکر ودیگر جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی وضلعی ذمے داران کی 2روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے سابق امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاسی، معاشی عدم استحکام، لاپتا افراد، دہشت گردی، بنیادی سہولیات کا فقدان اور معدنیات کی لوٹ مار بڑے مسائل ہیں۔ بدقسمتی سے حکومت اور ادارے خود دہشت گردی کو دوام دے رہی ہیں۔ مسائل ومشکلات کا حل سیاسی مفاہمت، معاشی ترقی، روزگارکی فراہمی،بارڈر بندش کا خاتمہ، سہولیات کی فراہمی ہے‘ بلوچستان کے حقیقی قبائلی سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیاجائے شفافیت ہر سطح پر ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ اس دوران شام /رات کو مغربی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔تاہم شمالی بلوچستان ،کشمیر ، مری، گلیات اورگردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری ہو ئی۔ پنجاب کے بیشتر...
    وزیرعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سیلاب زدگان کے لیے تعمیر گھروں کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ اور نائب امیر بشیرا حمدماندائی نے کہاکہ بلوچستان کے عوام جماعت اسلامی کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے جماعت اسلامی ایوان کے اندر وباہر حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے ہر قسم کی آئینی جدوجہد کر رہی ہے ۔ بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان کے تمام مسائل کیخلاف جماعت اسلامی کے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے جو جدوجہد شروع کیا ہے اس کی ہر سطح پر تائید کی جارہی ہے ۔ ان شاء اللہ جماعت اسلامی ہی عوام کو سلگتے مسائل مشکلات سے نجات دلائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفسیر سلطان...
      سینیٹر کامران مرتضیٰ — فائل فوٹو اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چند ہفتوں سے لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان دور ہوتا جا رہا ہے، احتجاج پر بلوچستان کی شاہراہیں بند کی جا رہی ہیں۔ نئے چیف جسٹس کی تقرری، جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ بطور ممبر پارلیمانی کمیٹی نامزدنئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے جے یو آئی نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بطور ممبر پارلیمانی کمیٹی نامزد کر دیا۔ کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مچھ میں کئی روز حکومتی رٹ...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے، قومی شاہرائیں سال بھر بن درہتی ہے، مرکزی حکومت مفاہمت کی پالیسی اپناتے ہوئے پی ٹی آئی کے ساتھ نامعنی مذاکرات کرے۔نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت ناکام ہوچکی ہے حکومت عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتی بلوچستان میں لاپتا افراد کو بازیاب آپریشن بند کیا جائے۔جان بلیدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی شاہرائیں سال کے 12 مہینے بند ہوتی ہیں مرکزی حکومت مرکزی حکومت قومی مفاہمت کی پالیسی اپناتے ہوئے پی ٹی آئی سے بامعنی مذاکرات کرنی چا ہیے۔
    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایرانی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں، ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدمہ بھی موجود ہیں
    سکھر (نمائندہ جسارت) سوہنی دھرتی انٹرنیشنل سیڈ ڈویژن پاکستان سکھر ڈویژن کی جانب سے سکھر میں ڈیلر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں سندھ بلوچستان کے ڈیلروں آباد گاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سی او چوہدری احداقبال اور بی ایم سندھ بلوچستان شاہنواز کٹوہر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی او احد اقبال نے کہا کہ گزشتہ 25 سال سے زراعت کے شعبے میں کام کر رہے ہیں، ہمارے چاول کے بیج انمول ملت لیڈر ایڈاونٹیج سے کسان اچھی پیداوار حاصل کر رہے ہیں، سندھ بلوچستان میں گزشتہ 16 سال سے کام کر رہے ہیں، ہمارے معیاری بیجوں اور ادویات پر کسان بھائیوں کے اعتماد کی وجہ سے ہمارے ڈیلروں نے اپنے ٹارگٹ کو...
    امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ لائبریری میں عملے سے گفتگو کررہے ہیں
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے سیاسی مشاورتی اور مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا فاشزم، توسیع پسندانہ عزائم عیاں ہوگئے، عالمِ اسلام کی قیادت کو روایتی کانفرنسز اور قراردادوں سے بالاتر ہوکر سیاسی، سفارتی، عسکری اور اقتصادی چیلنجز کے مقابلہ کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ غزہ، لبنان، شام، یمن کے بعد ایران، سعودی اور پاکستان کے لیے حقیقی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ سے منصورہ میں دیربالا سے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی، امیر ضلع صاحبزادہ فصیح اللہ اور علما کرام، تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔...
۱