بلوچستان میں ریاستی بے تدبیری سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 14 اپریل کو بلوچستان قومی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی بے تدبیری سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں، جبکہ سانحہ جعفر ایکسپریس نے صورتحال کو مزید عیاں کر دیا ہے۔
لیاقت بلوچ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے چینی مافیا کو 53 ارب روپے سے نوازا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سولر بجلی پر پالیسی کون بنا رہا ہے؟ وزیراعظم کو چاہیے کہ سولر بجلی پر ابہام پیدا کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔
قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر عوام کو جان بوجھ کر ریلیف سے محروم رکھا ہے۔ لیاقت بلوچ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تیل، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کرے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
کراچی، فوارہ چوک کے قریب قوم پرست جماعت کا احتجاج، 4 افراد گرفتار
کراچی:فوارہ چوک کے نزدیک قوم پرست جماعت کے احتجاج کے دوران پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔
مظاہرین کی تعداد تقریباً 35 سے 40 تھی، جنہوں نے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
اس دوران مشتعل مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور صورتحال کشیدہ ہو گئی۔
مقامی حکام کے مطابق احتجاج کے دوران خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں رزاق، عبد الوہاب، سلمان اور سیمی دین بلوچ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: حیدرآباد؛ کالعدم قوم پرست تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، ہینڈ گرینیڈ برآمد
سیمی دین بلوچ کو مظاہرین کو اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے دوران کچھ مظاہرین رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مظاہرین کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے پولیس نے فوری کارروائی کی اور مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے مزید کارروائی جاری ہے۔