ریاست مخالف عناصر سوشل میڈیا سے نوجوانوں کی زہن سازی کر رہے ہیں، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
کوئٹہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کرنیکی کوششوں کا سدباب کرنا ضروری ہے تاکہ انہیں مثبت سمت میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مخصوص حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ سروسز کو ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ بعض ریاست مخالف عناصر سوشل میڈیا کو نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کے لئے بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے گمراہ کرنے کی کوششوں کا سدباب کرنا ضروری ہے تاکہ انہیں مثبت سمت میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ بات آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور سیلولر آپریٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، سیکرٹری زراعت نور احمد پرکانی، سیکرٹری لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ عبدالفتاح بھنگر، بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلاول خان کاکڑ، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل خان پانیزئی اور حکومت بلوچستان کے حکام، پی ٹی اے حکام اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی شریک تھے۔
اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ایاز خان مندوخیل نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کو گورننس کی بہتری کے لئے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے نہ صرف عوام کو سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں، بلکہ حکومتی امور میں شفافیت اور بہتری بھی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں انٹرنیٹ سروسز کی بہتری اور ریگولیشن کے لئے ایک جامع پالیسی مرتب کی جائے، تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے فوائد مثبت انداز میں عوام تک پہنچ سکیں اور جدید ٹیکنالوجی بشمول سیٹلائیٹ رئیل ٹائم مانیٹرنگ کو امن و امان، زراعت و لائیو اسٹاک کی بہتری، قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع و نقصانات کے تخمینہ کے ساتھ ساتھ مصدقہ اعداد و شمار کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پی ٹی اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ جامع تجاویز مرتب کرکے آئندہ اجلاس میں تفصیلی سفارشات کے ساتھ پیش ہوں، تاکہ بلوچستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کے لئے مؤثر اقدامات کئے جا سکیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی سوشل میڈیا اجلاس میں آئی ٹی نے کہا کے لئے
پڑھیں:
سوشل میڈیا کےمبینہ غلط استعمال پرپی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ایف آئی اے میں طلبی
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے ریاستی اداروں کے بارے اختلاف پیدا کرنے اور عوام میں خوف پھیلانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو طلب کرلیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد سے جاری نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔عالیہ حمزہ کوتفتیش کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ کی سربراہی میں قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے روبرو پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
نوٹس میں عالیہ حمزہ کو 27 مارچ کو صبع 11 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ہیڈکوارٹرز، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن آفس بلڈنگ مانو ایونیو جی 10/4 میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عالیہ حمزہ سے کہا ہے کہ اصل شناختی اور صفائی میں جو کچھ بھی ہے وہ ہمراہ لے کر آئیں اور اگر پیش نہ ہوئیں تو یہی سمجھا جائے گا کہ صفائی میں پیش کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔