بلوچستان کے لئے واخان کوریڈور کے ذریعے پانی لارہے ہیں، آصف زرداری
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ ہے اور بہت عرصے پہلےگوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا تھا۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، بہت عرصے پہلے گوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگرکیا تھا اور اب دنیا میں کاروباری سرگرمیاں بھی بڑھ رہی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ کانفرنس کے شرکا کو اختتامی سیشن میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لیے 14 میل دور تاجکستان سے واخان کوریڈور کے ذریعے پانی لارہے ہیں، متحدہ عرب امارات نے اس پراجیکٹ پر سرمایہ کاری کی ہے، چین کو بھی اس پراجیکٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں، امید ہے چین اس پر غور کرے گا۔ صدر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے محل وقوع کی وجہ سے اسٹریٹیجک اہمیت ہے، آج دنیا میں تجارتی جنگ جاری ہے، تجارت ہی کسی ملک کو گروتھ بڑھاتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان حکومت میں سیاسی اختلافات، وزیراعلیٰ اسلام آباد طلب
وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی صدرزرداری اورپارٹی چیئرمین بلاول سے ملاقات متوقع
وزیر زراعت علی حسن زہری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین کی فریال تالپور سے ملاقات
پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے بلوچستان حکومت میں سیاسی اختلافات کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کی کوئٹہ میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سرفراز بگٹی کو مرکزی قیادت کا پیغام دیا اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور ایم این اے ملک شاہ گورگیج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ، وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی اسلام آباد میں صدر مملکت اورپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات متوقع ہے جب کہ اس قبل وزیر زراعت علی حسن زہری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی نے بھی کراچی میں فریال تالپور سے ملاقات کی تھی۔بعدازاں رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین میں جاری اختلافات کے حوالے سے مسائل کو حل کروائیں گے ۔