2025-02-21@20:34:14 GMT
تلاش کی گنتی: 3846
«کے علاؤہ»:
نئی دہلی — بھارت اور بنگلہ دیش باہمی تعلقات کو معمول پر لانے اور سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کوششیں سر ِدست ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ تاہم ان کی نظریں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کے عبوری حکمراں محمد یونس کے درمیان اپریل میں بینکاک میں ہونے والی ممکنہ ملاقات پر مرکوز ہیں۔ تجزیہ کار رشتوں کو معمول پر لانے کے حوالے سے مسقط میں بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین کے درمیان ملاقات اور نئی دہلی میں دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز ‘بارڈر سیکیورٹی فورس’ (بی ایس ایف) اور ‘بارڈر گارڈ بنگلہ دیش’ (بی...
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ غریب، معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے، صوبے کے تمام ٹرانسجینڈر افراد کو پیکیج دیا جائے، پیکیج کی تقسیم 15 رمضان سے پہلے مکمل کی جائے، تنخواہیں اور پنشن 25 فروری کو ادا کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے رمضان، عید پیکیج کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت منعقد ہوا، انہوں نے ہدایت کی کہ غرباء، یتیموں اور ٹرانسجینڈر افراد کو شفاف طریقے سے پیکیج فراہم کیا جائے، دہشتگردی سے متاثرہ غریب خاندانوں کو پیکیج میں شامل رکھا جائے۔ علی امین گنڈا...
پشاور: حکومت خیبر پختونخوا نے نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو 18 جنوری سے فارغ کرنا لازمی ہے۔ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ میں جتنے بھی ملازمین بھرتی ہوئے ہیں انہیں 30 دنوں کے اندر اندر فارغ کر دیں اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل کو یقینی بنایئں۔
پشاور : حکومت خیبر پختونخوا نے نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو 18 جنوری سے فارغ کرنا لازمی ہے۔ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ میں جتنے بھی ملازمین بھرتی ہوئے ہیں انہیں 30 دنوں کے اندر اندر فارغ کر دیں اور اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل کو یقینی بنائیں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعاون آگے بڑھانے کے لئے پرامید ہیں۔آئی ایم ایف مشن کے حالیہ دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق مانیٹری فنڈ کی جانب سے گورنننس اور کرپشن کی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان کی سنجیدگی اورعزم قابل ستائش ہے اور پاکستان کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پُراُمید ہیں جبکہ آئی ایم ایف ٹیم رواں سال کے آخر میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹیم گورننس ، شفافیت اور اقتصادی نتائج کی بہتری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے دورہ کرے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سندھ کی جانب سے صوبے میں مارچ سے میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا گیا۔ وزیر تعلیم نے مارچ میں 9ویں،10ویں کے سالانہ امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کے لیے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ،تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کرائیں جائیں جبکہ بقیہ امتحانات عیدالفطر کے بعد منعقد کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے 2 گھنٹے تک ملاقات کی اور شکایتوں کے انبار لگا دیے۔سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان سے اپوزيشن رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اصلاحات کے ایجنڈے پر وسیع پیمانے پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کےلیے اپوزیشن قیادت کو مدعو کیا۔پی ٹی آئی کی قیادت نے چیف جسٹس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا اور پی ٹی آئی وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے 2 گھنٹے تک ملاقات کی اور شکایتوں کے انبار لگا دیے۔سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اصلاحات کے ایجنڈے پر وسیع پیمانے پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کےلیے اپوزیشن قیادت کو مدعو کیا۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے چیف جسٹس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا اور پی ٹی آئی وفد کو نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے مجوزہ اجلاس سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے...
اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کسی ملک کی سرزمین دہشت گردی کے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے،افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح سٹرٹیجک اجلاس کی پاک ترکیہ قیادت نے مشترکہ صدارت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاک ترکیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں...

پی کے ایل آئی کا شاندار اقدام، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی پروگرام کا پائلٹ فیز گلگت بلتستان میں کامیابی سے لانچ کر دیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آج کا دن پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) اور ملک کے لیے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ 9 سال کی محنت کے بعد وزیرِاعظم پاکستان کی مکمل حمایت سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی پروگرام کا پائلٹ فیز گلگت بلتستان میں کامیابی سے لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز مئی 2025 میں ہوگا، اس انقلابی اقدام سے لاکھوں جانیں بچائی جا سکیں گی اور لوگوں کو ہیپاٹائٹس سی سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھا جا سکے گا۔ہیپاٹائٹس سی 80 فیصد جگر کے فیل ہونے اور کینسر کا سبب بنتا ہے، جب کہ یہ بیماری صرف 3 ماہ کی مؤثر اور سستی دوا کے ذریعے مکمل طور...
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کا جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ نوجوان سوشل میڈیا اور جدید ذرائع ابلاغ کو مثبت انداز میں استعمال کریں اور دین کی اشاعت و تبلیغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ دینِ اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے، جو صرف عبادات تک محدود نہیں بلکہ زندگی کے ہر پہلو میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام میں نمازِ جمعہ کے موقع پر’’خدمتِ دین‘‘ کے موضوع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ دین کی خدمت ایک عظیم سعادت اور اللہ کی خاص نعمت ہے، جو دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ...
سماجی رہنما فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش مکمل طور پر جلی ہوئی تھی، ابتدائی طور پر رضاکاروں کو ہاتھ اور سر نظر نہیں آیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ رضاکار طبی ماہر نہیں، انہیں غلطی ہوئی، آج طبی ماہرین کی جانچ کے بعد صورتِ حال واضح ہوئی ہے۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے ملنے کی تحقیقات شروع کردیںسید فاضل شاہ بخاری نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہے کہ ملزمان حب سے واپس کراچی کیسے گئے، اس سے پہلے فیصل ایدھی نے بتایا تھا کہ جلی ہوئی لاش کے ہاتھ، پاؤں اور سر غائب تھا۔ فیصل ایدھی نے بتایا...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کے چیٹ بوٹ ’ڈیپ سیک‘ نے اپنے ماڈل کوڈ کو پبلک کے لیے اوپن کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اگلے ہفتے سورس 5 کوڈ ریپوزٹری کھول دے گی۔ اس اقدام کو چھوٹی لیکن مخلصانہ پیش رفت کے طور پر بیان کرتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ ماڈل کوڈ مکمل شفافیت کے ساتھ شیئر کرے گی۔ واضح رہے کہ ڈیپ سیک نے گزشتہ ماہ عالمی اے آئی انڈسٹری میں اس وقت تک تہلکہ مچادیا تھا جب اس نے اپنا اوپن سورس R1 ریجننگ ماڈل جاری کیا جو کم قیمت پر تیار ہونے کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں مغربی نظاموں کا مقابلہ کرتا ہے۔ اوپن...
کراچی:سندھ حکومت نے صوبے کے ذہین اور مستحق طلبہ کے لیے ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ سندھ کے طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی، برطانیہ میں ماسٹرز ڈگری کے لیے اسکالرشپس فراہم کرے گی۔ یہ اسکالرشپس سائنس، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور ریاضی جیسے شعبوں میں دی جائیں گی جو طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں گی۔ سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق ہر سال 6 طلبہ و طالبات کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے لیے اسکالرشپس دی جائیں گی۔ ان میں سے 3 طالبات کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اسکالرشپ جب کہ 2 طلبہ کو شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپ دی جائے گی۔ یہ اسکالرشپس نہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل...
کراچی: ایکسپریس میڈیا گروپ ملک کی معروف نجی انشورنس کمپنی ای ایف یو لائف کے حمایہ فیملی تکافل کے بارے میں آگہی کو فروغ دے گا۔ اس ضمن میں ایکسپریس میڈیا گروپ اور ای ایف یو لائف کے درمیان اشتراک عمل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر ای ایف یو کے صدر دفتر میں دستخط کیے گئے۔ ای ایف یو لائف انشورنس کے چیف آپریٹنگ آفیسر عظیم اقبال پیرانی اور ایکسپریس میڈیا گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ اظفر ایم نظامی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس موقع پر عظیم اقبال پیرانی نے ملک میں انشورنس کے تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے...
اداکارہ نرگس فخری اپنے دوست اور کاروباری شخصیت ٹونی بیگ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بند گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی یہ تقریب حال ہی میں لاس اینجلس کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ جس میں صرف قریبی اور مخصوص لوگوں نے شرکت کی تھی۔ کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ شادی کے بعد جوڑا ہنی مون منانے سوئٹزرلینڈ چلا گیا تاہم اب تک نرگس فخری اور ان کے دوست ٹونی بیگ نے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ اداکارہ نرگس اور ٹونی بیگ کی پہلی ملاقات 2022 میں ہوئی تھی اور پھر دونوں کے درمیان قربتیں بڑھتی گئیں۔ 45 سالہ نرگس فخری کے والد پاکستانی اور والدہ جمہوریہ چیک...
لندن : برطانیہ میں سرطان کے باعث اموات میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے اعلیٰ حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔میڈیا کی مقامی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے پوش علاقوں کے مقابلے میں پسماندہ علاقوں کے رہائشی لوگوں میں کینسر سے اموات کی شرح 60 فیصد سے متجاوز کر گئی ہے۔کینسر ریسرچ یو کے کی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر سال ملک برطانیہ جو ترقی یافتہ ہونے کے سات ساتھ ویٹو پاور کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں تقریباً 28 ہزار 400 اضافی اموات کا سبب بنتی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اوسطا78 اضافی اموات بتائی گئی ہیں جواعلیٰ حکام کے لیے ناقابل حد تک تشویش کا باعث ہے۔رپورٹ...
وفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے کہا ہے کہ امریکا میں قید پاکستانی خاتون عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بائیڈن اقتدار کا آخری دن، معافی پانے والے قیدیوں میں عافیہ صدیقی شامل نہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں حکومت کا کہنا تھا کہ شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی دونوں پاکستانی ہیں اور پاکستان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ بھی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں قید عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے تجویز دی تھی کہ پاکستان شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کرنے کے بدلے...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کا فیصلہ،صدرِ آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کا فیصلہ،صدرِ آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سات مارچ کو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری 7 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی تیاری شروع کردی۔واضح رہے کہ صدرِ مملکت پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں۔
پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلے میں پیپلزپارٹی کے رکن ارباب زرک اور پیپلز ٹریڈ فورم نے حکومتی فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، رکن صونائی اسمبلی ارباب زرک نے کہا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے، اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ پیپلز ٹریڈ فورم کے صوبائی سینیئر نائب صدر شبیر الحسنین نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے...
ویب ڈیسک: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے خلاف ٹرک جلانے کے مقدمات میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی، جبکہ سرجانی پولیس نے ایک مقدمے میں جیل میں گرفتاری ڈال دی۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 6 نے لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے...
وفاقی حکومت ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے اور اس نے اس سلسلے میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2025 کو پشاور میں ہوگا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کرینگے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی، چاند نظر آنے یا نہ آنے...
رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں ارجنٹینا کے صدر ہاویئر میلی نے محکمہ حکومتی کارکردگی کے سربراہ ایلون مسک کو مشینی آری تحفے میں دی۔ اسلام ٹائمز۔ ارب پتی شخصیت اور ٹرمپ کے قریب ترین ساتھی ایلون مسک نے ایک ٹی وی شو میں انوکھی انٹری دیتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے شو میں آری اٹھا کر اعلان کیا ہے کہ یہ بیورو کریسی کے لیے ہے۔ ٹرمپ کا شو میں کہنا تھا کہ ٹیکس کے پیسے دوسرے ممالک پر کیوں خرچ کریں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اہم مشیر ایلون مسک نے ایک تقریب میں بیورو کریسی کیلئے آری لہرا کر اپنے عزائم کا اعلان کیا۔ رپورٹ میں کہا...
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان سے ہزارہ ڈویژن بار کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہزارہ ڈویژن بار کے وفد سے ملاقات میں انصاف تک رسائی کے عزم کا اعادہ کیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بینچ اور بار کی اجتماعی دانش عدالتی نظام کے لیے ناگزیر ہیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قانونی برادری کے تعاون کے بغیر مؤثر نظام انصاف ممکن نہیں جب کہ ملاقات میں ہزارہ بار کے وکلاء اور سائلین کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف جسٹس نے وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی...
یہ آری بیورو کریسی کیلئے ہے، ایلون مسک کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )ارب پتی شخصیت اور ٹرمپ کے قریب ترین ساتھی ایلون مسک نے ایک ٹی وی شو میں انوکھی انٹری دیتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے شو میں آری اٹھا کر اعلان کیا ہے کہ یہ بیورو کریسی کے لیے ہے۔ ٹرمپ کا شو میں کہنا تھا کہ ٹیکس کے پیسے دوسرے ممالک پر کیوں خرچ کریں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اہم مشیر ایلون مسک نے ایک تقریب میں بیورو کریسی کیلئے آری لہرا کر اپنے عزائم کا اعلان کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ...

تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں تک عوام کی رسائی یقینی بنانا وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں تک عوام کی رسائی یقینی بنانا وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح ہے، و زیراعلی مریم نوازپنجاب کے ہر فرد کی داد رسی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں، صوبے میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے،پنجاب میں انسداد دہشت گردی کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گھر گھر جاکر کچرا اٹھایا جارہا ہے،خواتین کے تحفظ کیلئے ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کر دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زکے 15 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔...

پی ٹی آ ئی نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا، وزیراطلاعات پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا، پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔جمعہ کو بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، بانی پی ٹی آئی کی فیملی،ان کے وکلا اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔(جاری ہے) جب تحریک فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو ’’مظلومیت کارڈ‘‘ کھیلنا شروع کر دیتی...

فیصل کریم کنڈی سے روبینہ خالد کی ملاقات ،بی آئی ایس پی کی فعالیت، فوائد اور عوامی فلاح و بہبود میں اس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی، جس میں بی آئی ایس پی کی فعالیت، اس کے فوائد اور عوامی فلاح و بہبود میں اس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت جاری مختلف پروگراموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ منصوبہ غریب اور مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی نہ صرف مالی امداد فراہم کر رہا ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی تعلیم...
محکمہ اوقاف نے متعلقہ اداروں کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2025 کو مغرب کے وقت پشاور کے اوقاف ہال میں منعقد ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا یہ اجلاس رات 11 بجے تک جاری رہے گا. جس میں مرکزی کمیٹی کے ارکان، زونل کمیٹی اور چیئرمین بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا تعین کیا جائے گا۔محکمہ اوقاف نے اس اجلاس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مکمل تیاری کی ہدایت دی ہے. تاکہ یکم رمضان المبارک کی تاریخ کا صحیح تعین کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق یکم رمضان المبارک 2025 متوقع طور...
انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں گزشتہ دنوں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں جن میں وہ گرفتار ہیں۔ سماعت کے بعد عدالت نے آفاق احمد کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی اور انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ بعد ازاں آفاق احمد کے وکیل نے بتایا کہ پولیس نے 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد کی سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)پچھلے کچھ سالوں میں کئی ہندوستانی کرکٹرز رشتوں کی پچ پر رن آؤٹ ہوتے رہے۔ حال ہی میں یجویندر چہل اور دھناشری کی طلاق کے بعد ایک بار پھر یہ بحث گرم ہو گئی ہے کہ کرکٹر محبت کی پچ پر ٹیسٹ کھیلنے کے بجائے T-20 کیوں کھیل رہے ہیں اور رشتوں کے ٹوٹنے کا سلسلہ کیوں مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یوزویندر چہل نے دسمبر 2022 میں دھنشری ورما سے شادی کی۔ چند روز قبل ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اب 4 سال بعد دونوں قانونی طور پر الگ ہو گئے ہیں اور دونوں کی طلاق ہو چکی ہے۔ خبریں سامنے آئی ہیں کہ چاہل دھنشری کو 60 کروڑ روپے بھتہ کے طور...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق ایڈووکیٹ جنرل، معروف قانون دان اور ادبی شخصیت صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی بلوچستان نے مرحوم کی قانونی، ادبی اور سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے بلوچستان ایک باصلاحیت قانون دان اور نامور ادبی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے،صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ کی قانونی بصیرت، پیشہ ورانہ دیانت داری اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وہ ایک کہنہ مشق قانون دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دانشور اور ادبی شخصیت...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ میں سانحہ نو مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 27 فروری کو سماعت کرے گا،جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بینچ کا حصہ ہوں گے، ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔سانحہ 9 مئی، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کے خلاف اپیل جبکہ بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 27 فروری کو...
اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پابند سلاسل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا شکوہ کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، سلمان اکرم راجا، بابر اعوان، شبلی فراز اور دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملاقات میں چیف جسٹس کے سامنے عمران خان کے کیسز پر بات ہوئی، ہم نے چیف جسٹس کو بتایا کہ عمران...
ایف آئی اے کے مطابق ایم کیو ایم رہنما بابر غوری پر الزام ہے کہ انہوں نے 4 مرتبہ منی لانڈرنگ کی۔ بابر غوری نے مختلف اوقات میں بالترتیب 104، 15، 212 اور 1.84 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ خواجہ سہیل منصور نے 11، 20 اور 50 ملین کی منی لانڈرنگ کی۔ ایم کیو ایم رہنما ارشد عبداللہ وہرہ پر 40 ملین کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین و دیگر رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ہے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے روبرو بانی ایم کیو ایم و دیگر رہنماؤں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔...
جوہانسبرگ:چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جوہانسبرگ میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔جمعہ کے روزوانگ ای نے کہا کہ جی 20 کے لیے ضروری ہے کہ وہ ریو ڈی جنیرو سربراہ اجلاس میں طے پانے والے اتفاق رائے پر نظر ثانی کرے اور عالمی امن و استحکام اور ایک محفوظ دنیا کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرے۔ وانگ ای نے اس سلسلے میں چین کی تجویز پیش کی کہ ہمیں عالمی امن کے محافظ ،عالمگیر سلامتی کے معمار اور کثیرالجہتی کے محافظ بننے کی ضرورت ہے۔چینی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ یہ سال جی 20 کا ” افریقی لمحہ” ہے۔ ہمیں افریقہ کی آواز سننی چاہیے، افریقہ کے خدشات کو...
لاہور میں 50 فیصد رکشہ ڈرائیورز کے پاس لائسنس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک سے متعلق ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ وہ اکثر دھواں چھوڑتی گاڑیاں دیکھتے ہیں مگر ٹریفک پولیس کے افسران انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تصاویر لے کر جوڈیشل کمیشن کو بھیجی جا سکتی ہیں تاکہ کارروائی کی جا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے عدالت میں پیش ہوکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، بھکاری مافیا، رکشہ ڈرائیورز اور سڑکوں پر بڑھتی ہوئی گاڑیوں سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ سی ٹی او...
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزی، لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آفاق احمدکی ایک ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی، آفاق احمد کی پیروی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداددہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ٹرک نذر آتش کرنے کے 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی جبکہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج مقدمے میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آفاق احمد کی...
ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف جسٹس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے، ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو بتایا کہ ہمیں 26 ویں آئینی ترمیم قبول نہیں، بانی اوراہلیہ کی سماعت کی تاریخیں نہیں بتائی جاتیں، قوانین اورجیل مینوئل کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ چیف جسٹس کو قیدی رہنماؤں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جس میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کی، مقدمات کی سماعت کی تاریخیں تبدیل کردی جاتی ہیں، چیف جسٹس کو قیدی رہنماؤں کے حوالے سے بھی...
—فائل فوٹو مصطفیٰ عامر کے والد عامر شجاع کا کہنا ہے کہ ارمغان میرے بیٹے کا دوست نہیں تھا، ارمغان نے قتل کے روز مصطفیٰ کو ٹریپ کیا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، کسی طور پر ملزم کو سزا دلوائے بغیر نہیں رہ سکتا۔تفتیش سے مطمئن ہوں، آج قبر کشائی کر کے نمونے لے لیے گئے ہیں۔ مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی، لاش سے نمونے حاصل، سرد خانے منتقلنوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی ہے۔ عامر شجاع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کے قاتل کو سزا دلوائی جائے۔واضح رہے کہ نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی ہے جس...
عامر ڈوگر—فائل فوٹو چیئرمین کمیٹی قائمہ کمیٹی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم تو کچھ بھی نہیں کرتے جتنی سیاست ہمارے سول سرونٹس کرتے ہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پیر فضل علی شاہ جیلانی نے سوال کیا کہ ساری دنیا میں کہاں این ٹی ایس ہے؟ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ مذہبی امور عطاء الرحمٰن نے کہا کہ ساری دنیا میں مختلف قوانین ہوتے ہیں، این ٹی ایس کا پیپر وزارتِ مذہبی امور نہیں بناتی، نصاب ہم دیتے ہیں، پیپرز میں عربی زبان سے متعلق بھی مواد ہوتا ہے۔ سعودی عرب میں پیسوں کی عدم ادائیگی پر پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹے سے محروم ہونے کا خدشہعمران علی شاہ کی...
کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعے کے روز چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت کوہاٹ میں ہونے والے اجلاس میں کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کرم میں دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کردی، نوٹیفیکیشن جاری اجلاس میں کرم میں حالیہ واقعات میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفنگ میں بتایا کہ کرم میں حالیہ واقعات میں ملوث 48 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ’شرپسندوں کو...

صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات: جائزہ لے رہے ہیں کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کتنا سنجیدہ ہے. مارکوروبیو
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 ) امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے درمیان ممکنہ ملاقات کا دار و مدار اس بات پرہے کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کتنا سنجیدہ ہے. امریکی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں مارکو روبیو نے بتایا کہ انہوں نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے سعودی عرب میں ملاقات کے دوران بھی دونوں ملکوں کے صدور کی ملاقات کے بارے میں بات چیت کی تھی اور روسی عہدیداروں کو بتا دیا تھا کہ دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان اس وقت تک ملاقات نہیں ہو سکتی جب تک ہمیں یہ معلوم نہیں ہوجاتا کہ ملاقات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن رہنماوں کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے پابند سلاسل پارٹی سربراہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا شکوہ کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھاکہ گزشتہ جیل ٹرائل میں بانی پی ٹی آئی سے چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت لی، ملاقات میں چیف جسٹس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر بات ہوئی اور انہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی تاریخ تبدیل ہو جاتی ہے، عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کا وقت تبدیل ہو جاتا...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تا رڑ سے بحرین کے وزیر برائے اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی نے ملاقات کی ہے۔ سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں، میڈیا کے شعبے میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے میڈیا وفود کے تبادلے انتہائی اہم ہیں۔ وزیر اطلاعات نے بحرین اور پاکستان کے اسٹیٹ میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے میں کرنسی لانے پر 150 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈالر کو تباہ کرنے کوشش پر برکس ممالک کو 150 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ سابق صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے لیکن اب ہم کرسکتے ہیں واضح رہے کہ برکس ممالک میں برازیل، روس، چین، بھارت، ایران ، یواےای سمیت 10ممالک شامل ہیں.
اسلام آباد: اپوزیشن رہنماؤں کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پابند سلاسل پارٹی سربراہ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا شکوہ کر دیا۔ چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا گزشتہ جیل ٹرائل میں بانی پی ٹی آئی سے چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت لی، ملاقات میں چیف جسٹس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر بات ہوئی اور انہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی تاریخ تبدیل ہو جاتی ہے، عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کا وقت تبدیل ہو جاتا ہے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا چیف...
مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ قبر کشائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق مقتول کی لاش کو قبر کشائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ میں واقع ایدھی قبرستان میں مقتول نوجوان مصطفی عامر کے قبر کشائی ہوئی، اس موقع پر میڈیکل ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید اور سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کے ہیڈ عامر حسن بھی قبر کشائی کے موقع پر موجود تھے جہاں انہوں نے پہلے قبر کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں میڈیکل ٹیم نے لاش سے نمونے حاصل کیے۔ واضح...
صدر مملکت نے آرٹیکل 200 کی شق ایک کا استعمال جوڈیشل کمیشن کے اختیار کو غصب کرکے کیا، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا، درخواست میں موقف جسٹس سرفراز ڈوگر کو بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کام سے روک دیا جائے ، جسٹس خالد سومرو اور جسٹس محمد آصف کو جوڈیشل ورک سے بھی روک دیا جائے ، درخواست میں استدعا اسلام آبادہائی کورٹ کے 5ججزنے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی۔ منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے 49صفحات پر مشتمل درخواست آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت دائر کی گئی ہے ۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ...
آرمی چیف کو لندن میں ملنے والی عزت سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا اور یہ پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہورہا، احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کے خلاف احتجاج کیا، آپ جو مرضی کوشش کرلیں، پاکستان ترقی کرے گا، آپ کی پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی، وزیراطلاعات وفاقی وزیر اطلاعات عطائاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں چیف آف آرمی اسٹاف کو ملنی والی عزت اور وقار تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہوا، احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) سعودی عرب 21 فروری جمعہ کے روز غزہ کی تعمیر نو اور اس حوالے سے حالیہ متنازعہ منصوبوں پر گفت و شنید کے لیے عرب رہنماؤں کے ایک اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس ملاقات میں قطر سمیت تمام خلیجی ریاستوں کے ساتھ ہی مصر اور اردن کے سربراہان کی بھی ریاض میں موجود رہنے کی توقع ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ آئندہ چار مارچ کو ایک بڑے عرب سربراہی اجلاس سے پہلے یہ میٹنگ طلب کی گئی ہے اور مصری وزارت خارجہ کے مطابق اس اجلاس کے بعد اسلامی ممالک کا بڑا اجلاس متوقع ہے۔ ٹرمپ کے مقابلے میں غزہ کے لیے ’عرب منصوبہ‘ پیش کرنے...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات، چیف جسٹس صاحب کی درخواست پر کی گئی، انہیں بتایا کہ آپ کے حکم پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا۔ چیف جسٹس نے عدالتی ریفارمز کے حوالے سے ہم سے 10 نکاتی ایجنڈا شیئر کیا، ہم اپنی تجاویز چیف جسٹس آف پاکستان کو دیں گے۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات میں کیا ہوا؟ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سلمان اکرم راجا، عمر ایوب اور شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک اور بانی پی ٹی...
کراچی میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو بھارت روانہ کرنے کے لیے لاہور منتقل کیا گیا۔ کراچی ملیر لانڈھی کی جیل میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق تمام بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دئیے گئے۔ بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی سروس کے کے ذریعے واہگہ بارڈر لے جایا گیا۔ بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف اوقات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی ماہی گیر کراچی کی ملیر لانڈھی جیل میں قید تھے۔
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھنشری ورما کے درمیان علیحدگی کی خبریں بالآخر سچ ثابت ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر کئی ماہ سے ان کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، دونوں نے سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹس بھی کیں، جو اشارہ دے رہی تھیں کہ وہ الگ ہو چکے ہیں۔ تاہم کسی نے بھی واضح طور پر اس معاملے پر بات نہیں کی اور نہ ہی علیحدگی کی اصل وجوہات بتائیں۔ رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ممبئی کے باندرہ فیملی کورٹ میں ان کی طلاق کی حتمی سماعت مکمل ہوئی، جہاں دونوں فریقین عدالت میں موجود تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے جوڑے کو تقریباً 45 منٹ تک مشاورت (کاؤنسلنگ) کے لیے کہا تاکہ معاملات...
سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں کلفٹن کے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈی جی سیپا اور ڈی جی کے ڈی اے کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے دونوں افسران کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کریں۔ رہائشی عمارت میں کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکمکراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے رہائشی... ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کل ہی چارج لیا ہے، ہم عدالتی حکم...
دوست کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کرلیے گئے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر سُمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے۔مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جب کہ نمونے حاصل کرنےکے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں پولیس...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تا رڑ سے بحرین کے وزیر برائے اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی نے ملاقات کی ،سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں، میڈیا کے شعبے میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے میڈیا وفود کے تبادلے انتہائی اہم ہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے...
کراچی میں اغوا اور بعد میں قتل کردئیے جانے والے مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کرکے لاش نکال لی گئی۔ لاش کے نمونے حاصل کر لیے گئے۔ تفتیشی حکام کے مطابق نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو محفوظ کیا جائے گا۔ نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کیا جائے گا۔ ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کراچی میں دوست کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے بعد از تدفین پوسٹ مارٹم کے لیے سیکریٹری صحت نے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں 21 فروری کو...
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پرو پیگنڈا مہم چلاتے ہیں۔ پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خط ملنے سے نہ ڈیل ملی ہے اور نہ ہی ملے گی۔ جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلاتے ہیں۔ تحریک انصاف کے 50 لوگوں نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ جو جماعت سمندر پار پاکستانیوں کی حمایت کا دعویٰ کرتی ہے ان کی کال کو سمندر پار پاکستانیوں نے مسترد...
ٹورنٹو: امریکی ایئر لائن ڈیلٹا نے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ امداد بغیر کسی شرط کے دی جا رہی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔ پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز جو منیسوٹا سے ٹورنٹو پہنچی تھی، لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے بعد جہاز میں آگ اور دھواں بھر گیا، تاہم تمام 80 مسافر محفوظ رہے۔ ایئر لائن کے مطابق، 21 مسافر زخمی ہوئے لیکن صرف ایک کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ پیرامیڈکس نے متاثرہ مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کی، جن...
ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی عمران خان کیا دباؤ کے نتیجے میں ڈیل پر مجبور ہو رہے ہیں؟ اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی جعلی حکومت کے ہوش و حواس کھونے کا واضح ثبوت ہے۔قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد عمران خان پر دباؤ ڈال کر انہیں کسی ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے، مگر جعلی حکومت یہ بات ذہن نشین کر لے کہ عمران خان، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) دنیا کی بیس اہم معیشتوں پر مشتمل جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ جمعرات کے روز جنوبی افریقہ میں دو روزہ اجلاس کے لیے جمع ہوئے، تاہم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ اس اجلاس کے دوران مشرق وسطیٰ اور یوکرین کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ البتہ برازیل، بھارت اور جنوبی افریقہ سمیت گلوبل ساؤتھ کے نمائندوں کو اس بات کی امید ہے کہ اس میں، بقول ان کے، بین الاقوامی اداروں میں انتہائی ضروری اصلاحات، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور زیادہ مساوی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے پر بھی بات چیت ہو گی۔ جی 20 اجلاس:...
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اخبارʼدی ہندوʼ گروپ کے معروف میگزین ” فرنٹ لائن” نے مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی طاقت کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا “وشواگرو” کا بیانیہ زمین بوس ہو گیا، سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کا بھارتی خواب بھی چکنا چور ہوگیا ۔ وائٹ ہاؤس میں مودی کو سرد استقبال ملا، جبکہ ٹرمپ نے بھارت کو مہنگے معاہدوں کی طرف دھکیل دیا، جس سے اسٹریٹجک خودمختاری اب محض انحصار دکھائی دیتی ہے۔ یاد رہے وشواگرو” ایک عظیم الشان تصور ہے جو بھارت کو عالمی رہنما کے طور پر پیش کرتا ہے۔ میگزین کے مطابق چھ ماہ قبل اگست 2024...
ریاض (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور بحرین کے وزیر برائے اطلاعات رمضان بن عبداللہ النعیمی کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے شعبے میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے میڈیا وفود کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور بحرین کے اسٹیٹ میڈیا اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بحرین کی نیوز ایجنسی بی این اے اور پاکستان...
حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کے ساتھ امریکی بم کیوں رکھے؟ حقیقت سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیں، تاہم اس موقع پر اسٹیج پر امریکی ساختہ بم بھی رکھے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، تقریب کے دوران اسٹیج پر رکھے گئے بم امریکی ساختہ جی بی یو 39 تھے، جو فضا سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حماس نے ان بموں پر ایک تحریر درج کی تھی جس میں واضح کیا گیا کہ یہی وہ بم ہیں جن سے اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوئے۔ حماس کی جانب سے بارہا کہا...
سوات، بونیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، بونیر، ملاکنڈ ڈویژن اور گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز سوات تھا۔ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی جب کہ مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اُدھر ضلع بونیر میں بھی زلزلہ آنے کی اطلاعات ہیں۔ تمام مقامات سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ریاض : سعودی عرب کے لیبر قانون میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں اور ان کا نفاذ شروع ہو گیا ہے۔ سعودی وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ترمیم شدہ لیبر قوانین کا اطلاق آج (19 فروری 2025) سے ہوگیا ہے جن کا مقصد مقامی مارکیٹ کو بہتر بنانا اور آجر و اجیر کے حقوق کا تحفظ ہے۔ ترمیم شدہ قانونِ محنت کی 38 شقوں میں تبدیلی، 7 شقوں کو خارج اور 2 نئی شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ آجر اور اجیر کے تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ نئی ترامیم کے مطابق بہن یا بھائی کے انتقال پر کارکن کو 3 دن کی چھٹی ملے گی۔ خواتین ملازمین کے لیے زچگی کی چھٹی 6 ہفتے...
ویب ڈیسک: سوات، بونیر، شانگلہ سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 22 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز بٹ خیلہ سے 6.5 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد فوری بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت زلزلے کیوں آتے ہیں؟ زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی دابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم...
کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں واقع شہید بینظیر بھٹو اسپتال کی عمارت 2010 میں تعمیر کی گئی تھی۔ 2018 تک اسپتال غیر فعال ہونے کی وجہ سے علاقے کے نوجوانوں نے علم کے فروغ کا بیڑا اٹھایا اور اسپتال کی عمارت کو پبلک لائبریری میں تبدیل کر دیا۔ جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کتابوں اور طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ تاہم صوبائی حکومت نے رواں برس اسپتال کو دوبارہ فعال بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ لائبریری کی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ایک طویل عرصے تک عمارت خالی رہی اور کھنڈر میں تبدیل ہو رہی تھی، ایسے میں ہم نے اس عمارت میں لائبریری قائم کر دی، جس سے نہ صرف عمارت استعمال میں...

ججزکا تبادلہ ،‘آرٹیکل 200صدر کو لامحدود اختیارات نہیں دیتا: اسلامآباد ہائیکورٹ کے 5ججز کی سپریم کورٹ میں درخواست
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں نے صدر کی جانب سے ملک کی مختلف ہائی کورٹوں سے 3 ججوں کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلوں کے اختیارات کے استعمال اور جسٹس سرفراز ڈوگر کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ جبکہ مقدمہ کے حتمی فیصلے تک جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے کام کرنے سے روکنے اور ان سمیت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر بھی کسی بھی قسم کے عدالتی اور انتظامی کام کو انجام دینے سے روکنے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رئوف عطا کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے بتایا کہ وہ آج اپوزیشن کے 7رکنی وفد سے بھی چیف جسٹس ہائوس میں ملیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات ان کی وزیر اعظم سے ملاقات کے تناظر میں کی گئی ،چیف جسٹس انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے ،انصاف کی فراہمی میں تعاون کے لیے وزیر اعظم اور...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطرکے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ ملاقا ت کررہے ہیں
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف صحت و دواسازی کے شعبے میں اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف صحت و دواسازی کے شعبے میں اصلاحات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوام سے روابط بڑھانے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا، شاہ محمد شاہ، محمد ادریس اور احسان الحق باجوہ نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ارکان قومی اسمبلی نے حالیہ معاشی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے...
غزہْ/واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک+اے پی پی) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کر دی ہیں۔ یہ یرغمالی اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہوئے تھے۔حماس نے چاروں لاشیں خان یونس میں ریڈ کراس کے سپرد کیں۔ اس موقع پر حماس کی جانب سے بینرز بھی آویزاں کیے گئے، جن پر لکھا تھا کہ “نیتن یاہو اور اس کی نازی فوج نے صیہونی طیاروں سےبمباری کر کے یرغمالیوں کو قتل کیا۔”حماس کا کہنا ہے کہ “ہم نے جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر کے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔” میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کرنے کے دوران اسٹیج پر لاشوں کے ساتھ امریکی ساختہ...

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اسیاد گروپ کے سی ای او اور وافی انرجی کے چیئرمین اسیاد غسان العمودی کی قیادت میں وفد ملاقات کررہاہے
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اسیاد گروپ کے سی ای او اور وافی انرجی کے چیئرمین اسیاد غسان العمودی کی قیادت میں وفد ملاقات کررہاہے

لاڑکانہ:امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ کا معروف تاجر رہنما سعید احمد شیخ، فرید احمد شیخ کی جانب سے دیے گئے عشایے کے موقع پر گروپ فوٹو
لاڑکانہ:امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ کا معروف تاجر رہنما سعید احمد شیخ، فرید احمد شیخ کی جانب سے دیے گئے عشایے کے موقع پر گروپ فوٹو
اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کا 5 رکنی آئینی بینچ آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، دائود غزنوی اور اسلام آبا ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
کراچی(بزنس رپورٹر) وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (ڈبلیو ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مؤرخہ31 دسمبر، 2024ء کو ختم ہونے والے سال کے لیے کمپنی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے سنہ2024ء میں 3.3 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ 2023ء میں اسے 5.8 ارب روپے کا منافع ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سنہ 2023ء کے نتائج میں شیل گروپ کی جانب سے اپنے واجبات سے دستبرداری کے باعث ہونے والی ایک مرتبہ کی آمدنی مبلغ 10.7 ارب روپے بھی شامل تھی۔شیل پاکستان لمیٹڈ نے، حال ہی میں، باضابطہ طور پر اپنا نام وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ میں تبدیل کر لیا، جس سے سعودی عرب میں قائم شدہ اور اسیاد...
فیصل آباد ،موسلادھاربارش کے بعد شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں

جیکب آباد ،جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو رکن محمد عمرسہاگ کی وفات پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں
جیکب آباد ،جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو رکن محمد عمرسہاگ کی وفات پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں
لاہور: گوالمنڈی کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق عظیم نامی نوجوان نے خضر نامی نوجوان پر فائرنگ کی، جس میں خضر، ہمایوں اور ایک راہگیر زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر میو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سوک سینٹر کے قریب ریڈ لائن منصوبہ سست روی کا شکار ہے جس کے باعث بدترین ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے
سوک سینٹر کے قریب ریڈ لائن منصوبہ سست روی کا شکار ہے جس کے باعث بدترین ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا طلباء کا احتجاج مئیر کراچی مرتضی وہاب سے مزاکرات کے بعد ختم ہوگیا ،اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کی ہدایت پر اپوزیشن اراکین جماعت اسلامی کے نعمان الیاس، میڈیا کوآرڈینیٹر جواد شعیب ،ابرار احمد ، تیمور اور دیگر نے مئیر کراچی سے ملاقات کی اور طلباء کے درمیان بات چیت کی راہ ہموار کی۔مئیر کراچی نے طلباء کے وفد سے ملاقات کی اور انکے جائز مطالبات کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ایگزامنیشن فیس سے متعلق کراچی یونیورسٹی سے بات کی جائے گی پوائنٹ کو مسئلہ حل کیاجاییگا ڈیویلمپمنٹ چارجز کا از سر جائزہ لیا جائے گاجن طالبات کیساتھ سٹی...

حیدرآباد: آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے قائد کنور قطب الدین مقامی ہال میں عہدیداران کے اجلاس کی صدار ت کررہے ہیں
حیدرآباد: آل راجپوت انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے قائد کنور قطب الدین مقامی ہال میں عہدیداران کے اجلاس کی صدار ت کررہے ہیں
حیدرآباد: جمعیت علماء اسلام کی جانب سے دریائے سندھ سے غیرقانونی کینال نکالنے کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام کے کارکنان اور رہنماؤں نے ٹنڈو جام پریس کلب کے سامنے دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی 6 نہروں، منشیات کے کاروبار اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں منشیات فروش اور ڈاکووں کا راج ہے دریائے سندھ کے پانی پر ڈکیتی ناقابل برداشت ہییہ بات احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام سندھ کے ناظم مولاعبدالمالک تالپورکہی انہوں نے کہا کہ 6 نہروں کی تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ غیر قانونی ہے اور سندھ کے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمیعت علما ء اسلام سندھ کی اپیل پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی بڑھتی ہوئی بدامنی اور دریا سندھ سے کنالیں نکالنے کے خلاف صوبائی رہنما مولانا تاج محمد ناہیوں اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا تاج محمد ناہیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے امن و امان کو تباہ کر دیا گیا ہے، سندھ سے ہر دن لوگ اغوا ء ہو رہے ہیں جبکہ لوٹ مار کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن سندھ حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پہلے ہی پانی کی قلت موجود ہے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے حیسکو کی جانب سے بعض علاقوں میں 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور عوام کو پریشان کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور حیسکو کے نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے کراچی کے بعد اس کا روینیو اور ٹیکس سب سے زیادہ ہے مگر اس شہر کو ہی نظر انداز کیا جاتا ہے،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے حیدرآباد کے کاروبار کو بھی تباہ کردیا ہے ایک طرف وفاقی وزرات کہتی...
ایران کے چیف آف سٹاف سے ملاقات میں فلسطینی رہنما نے وعدہ صادق 1 اور وعدہ صادق 2 آپریشنوں کی صورت میں جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی براہ راست شمولیت کو خطے کی اقوام کے لئے نیا جذبہ بیدار کرنے والی ایک اسٹریٹجک اور اثر انگیز پیش رفت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زید النخالہ نے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد باقری کے ساتھ ملاقات میں عظیم مزاحمتی قائدین شہید سید حسن نصر اللہ، شہید یحییٰ سنوار اور تمام مزاحمتی کمانڈروں کی شہادت پر تہنیت اور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور لبنان میں تمام تر کامیابیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور موثر کردارکی بدولت...