WE News:
2025-04-19@12:07:28 GMT

اداکارہ عینا آصف سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر کیوں؟

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

اداکارہ عینا آصف سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر کیوں؟

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف کا کہنا ہے کہ تھراپسٹ ذہنی بیماری کا علاج کرنے کے بجائے نماز پڑھنے کا کہتے ہیں۔

عینا آصف نے حال ہی میں ساتھی اداکاروں ثمر جعفری اور ابوالحسن کے ساتھ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ذہنی صحت اور ان کے مسائل پر کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: عینا آصف کو دوران شو لڑکے نے پروپوز کردیا

انہوں نے ڈپریشن پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک متنازعہ بحث چھیڑ دی کہ اگرچہ نماز اہم ہے لیکن ڈپریشن ایک سنگین ذہنی بیماری ہے جس کے لیے پیشہ ورانہ مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

عینا آصف نے کہا، ’کبھی کبھار تھراپسٹ واقعی برا سلوک کرتے ہیں، آپ کا بچہ علاج کے لیے جاتا ہے اور وہ کہتے ہیں، نماز پڑھو‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’نماز بیشک سکون دیتی ہے، اور ہر مسلمان کو ادا کرنی چاہیے یہ عمل انتہائی اچھا ہے۔ مگر جب میں ڈپریس ہوں تو اس لمحے میں میں کیا کروں‘؟

نوجوان اداکار ابوالحسن نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ بے شک نماز سکون دیتی ہے لیکن اس کو تمام مسائل کے حل کے طور پر نہیں دیکھ سکتے۔ اللہ نے ہمیں شعور دیا ہے تو اس شعور کا استعمال کرتے ہوئے ہمیں ذہنی صحت جیسی بیماری کا بھی علاج کروانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ تھیراپی لینے کے بعد خدا سے اور قریب ہو سکتے ہیں۔ جس طرح دیگر بیماریوں سے نجات کے لیے علاج کروایا جاتا ہے، اسی طرح ذہنی صحت کا بھی علاج کروایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماہرہ خان نے ڈپریشن سے نجات کیسے حاصل کی؟

نوجوان اداکاروں کی باتوں پر جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا کہ نماز بیشک سکون دیتی ہے لیکن بعض بیماریوں کو بیماری کے طور پر ہی دیکھا جانا چاہیے۔ وہیں کئی صارفین ایسے تھے جنہوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ ب نایا اور کہا کہ انہوں نے مذہبی موضوعات پر بات کی ہے جبکہ ان کے پاس اس کا کافی علم نہیں تھا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’اب یہ پروفیشنل اداکار اور انفلوئنسرز ہمیں اسلام سکھائیں گے؟‘ ایک اور نے کہا، ’اللہ نے قرآن میں فرمایا ہے صبر اور نماز کے ذریعے مدد طلب کرو‘۔  کئی صارفین کا کہنا تھا کہ، ’نماز یقینی طور پر تمام مسائل کا حل ہے‘۔

ایک صارف نے شیئر کیا، ’میرے لیے نماز سکون کا حتمی ذریعہ ہے؛ یہ ایک عمر بھر کا تجربہ ہے‘۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ’یہ سب ہمارے ایمان اور عقیدے کے بارے میں ہے۔ یہ ایمان اللہ کی طرف سے ایک نعمت ہے جو صرف چند ہی خوش نصیبوں کو ملتی ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی ڈرامے ڈپریشن ڈپریشن کا علاج عینا آصف نماز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامے ڈپریشن ڈپریشن کا علاج کا کہنا کے لیے

پڑھیں:

لبنان نے اسرائیلی اداکارہ کو کاسٹ پر کرنے پر ڈزنی کی فلم ’Snow White‘ پر پابندی عائد کردی

لبنان نے ڈزنی کی نئی لائیو ایکشن فلم ’Snow White‘ کو سینما گھروں میں دکھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پابندی کی وجہ فلم میں اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ کی کاسٹنگ بتائی گئی ہے، جو اس فلم میں ’ایول کوئین‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ فیصلہ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجّار کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جو ملک کے فلم اور میڈیا مانیٹرنگ بورڈ کی سفارشات کے بعد سامنے آیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس اقدام کا تعلق حالیہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے ہے جو کہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، جن میں عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by India Today (@indiatoday)

یہ اقدام لبنان کی موجودہ سیاسی اور عسکری صورتحال کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ لبنان ماضی میں بھی اسرائیلی پس منظر رکھنے والے فنکاروں یا مواد پر پابندیاں عائد کرتا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکر سجل ملک کی بھی مبینہ’متنازعہ‘ ویڈیو لیک ؟ سوشل میڈیا صارفین برہم
  • امیشا پٹیل کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا، کیا اداکارہ حاملہ ہیں؟
  • اداکارہ حرا مانی کی ہم شکل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
  • اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
  • 54 سالہ سیف علی خان اور 34 سالہ نکیتا کا رومانٹک سین؛ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • سوناکشی سنہا کا طلاق کی پیشگوئی کرنے والے صارف کو کرارا جواب
  • اداکارہ انوشے اشرف کا اپنی شادی پر رقص،سوشل میڈیا پر ہر کوئی دیوانہ ہوگیا۔
  • لبنان نے اسرائیلی اداکارہ کو کاسٹ پر کرنے پر ڈزنی کی فلم ’Snow White‘ پر پابندی عائد کردی
  • اداکارہ علیزے شاہ کا نفرت کرنیوالوں کیلئے پیغام