Express News:
2025-04-19@09:31:00 GMT

آج کے جلسے میں پتہ لگ جائیگا بلاول کا لائحہ عمل کیا ہے

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوز ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے یوں لگتا ہے کہ شہباز شریف صاحب کو ایک تو یہ پتہ ہے کہ کس طرح سے انھیں حکومت ملی، کس طرح سے یہ کامیاب ہوئے ایم این ایز اور اس کے بعد یہ سسٹم سارا بنا لیکن وہ ایک چیز اوور لک کر رہے ہیں کہ جس طرح بھی آپ بنے ایم این اے بنے اور اس کے بعد آپ جس طرح بھی پرائم منسٹر بن گئے اس کے بعد آپ نے حکومت تشکیل دیدی، آپ کو فیصلے پھراپنی گورنمنٹ کے بے ہاف پر کرنے چاہییں۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دیکھیں ایشو یہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنا سروائیول دیکھنا ہے، ان کا جو اسٹرانگ ہولڈ ہے سندھ اگر وہ ان کے ہاتھ سے نکل گیا تو اس کے بعد ان کے پلے کیا رہ جاتا ہے۔ 

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ دیکھیں جمہوریت کا تو یہی حسن ہے کہ صوبے جو وفاق کی اکائیاں ہیں اور اٹھارویں ترمیم کے بعد ایمپاورڈ بھی ہیں تو جہاں جہاں ان کا قانون بنتا ہے ان کا حق بنتا ہے، پہلی بات تو یہ ہے کہ ان کی رائے کو مقدم سمجھنا چاہیے اور اگر آپ نہیں بھی مقدم سمجھتے، یہ بات بھی بالکل درست ہے کہ مائنز اینڈ منرلز کو سیاست کے لیے اس طرح استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ 

تجزیہ کارخالد قیوم نے کہا کہ مجھے تو دونوں صوبوں کے اندر ایک جیسی صورت حال لگتی ہے، اگر آپ سندھ کے اندر دیکھیں تو پیپلز پارٹی سمیت تمام قوم پرست جماعتیں ، اور ایم کیو ایم ، اور جے یو آئی اور دوسری تمام جماعتیں ہیں وہ نہروں کی مخالف کے معاملے پر ایک پیج پر ہیں، اسی طرح کا ردعمل کا جو معاملہ ہے کے پی کی تمام جماعتیں اس بل کی مخالفت کر رہی ہیں، تجزیہ کار شکیل انجم نے کہا کہ یہ جو دونوں منصوبے ہیں ایس آئی ایف سی کے منصوبے ہیں اور ان ہی کی تحت ان منصوبوں پر کام شروع ہوا ہے جس طریقے سے پیپلزپارٹی نے اپنا ردعمل دیا ہے۔ 

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ اس مسئلے کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی پہلے اس پر اتنا نہیں کر رہی تھی اب پیپلزپارٹی پر پریشر آ گیا ہے کیونکہ انٹیرئیر سے ان کا سارا ووٹ بینک خراب ہوگا تو اپنے ووٹ بینک کو بچانے کے لیے کریں گے تو پھر ان کو آنا پڑے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ اس کے بعد

پڑھیں:

بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ میں 20روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ میں 20روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)نے مستونگ لک پاس پر 20 روزسے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
سربراہ بی این پی مینگل سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ دھرنا ختم کر دیا جبکہ احتجاج جاری رہے گا، دھرنے کی جگہ مختلف اضلاع میں ریلیاں نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی این پی جلسے، عوامی احتجاج کا آغاز کرے گی، پہلے مرحلے میں مستونگ، قلات، خضدار، سوراب میں جلسے کریں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں تربت، گوادر، مکران کے علاقوں میں احتجاجی جلسے ہوں گے، جبکہ تیسرے مرحلے میں نصیر آباد، جعفر آباد، ڈیرہ مراد جمالی و دیگر علاقوں میں جلسے کئے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں 18 اپریل کو بی این پی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، ہم پر ایک ٹکے کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں، احتجاج عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے اور حل نکالنے کیلئے کیا جاتا ہے۔اختر مینگل نے مزید کہا کہ اگر مسائل کا حل نہیں نکلتا تو ثابت ہو جاتا ہے یہاں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، کیا اس ملک میں آرٹیکل 6 پر عملدرآمد ہوا ہے؟ کیا اس ملک کے آئین کو کسی نے مانا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف دھرنا دیا گیا تھا جبکہ پارٹی سربراہ سردار اختر مینگل کی جانب سے احتجاج کے دوران 3 مطالبات رکھے گئے ہیں۔مستونگ میں جاری دھرنے میں بی این پی قیادت، سیاسی و قبائلی رہنماں کے علاوہ لاپتا افراد کے لواحقین شریک ہوئے جبکہ گرینڈ اپوزیشن کے رہنماوں نے بھی دھرنے میں شریک ہو کر سردار اختر مینگل سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت فوری طور پر اپنا متنازع کینال منصوبہ روکے ورنہ پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ نہیں چل سکتی ، بلاول بھٹو زرداری
  • بلاول بھٹو دبئی سے کراچی پہنچ گئے،آج جلسے سے خطاب کرینگے
  • 9 مئی مقدمات، 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا فیصلہ، ملزموں کے حقوق کا تحفظ کیا جائیگا: چیف جسٹس
  • میئر کراچی کل ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کا افتتاح کرینگے
  • پی ٹی آئی کی عوام کے اندر سپورٹ بڑھی، کم نہیں ہوئی، اطہر کاظمی
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹوکے درمیان کینال منصوبے پر ملاقات طے
  • بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے
  • بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ میں 20روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
  • بی این پی کا مستونگ لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان