ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شدید بارش، ژالہ باری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شدید بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورت حال کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
اٹک، چکوال، گجرات، جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب اور میانوالی بھی شدید موسم کی زد پر آ سکتے ہیں۔
لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ کے لیے بھی موسم کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔
آئندہ 48 گھنٹے میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارش برفباری سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کاخدشہ ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
اسلام آباد: شدید بارش و ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، کئی علاقوں میں اولوں سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
اسلام آباد کے کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے پڑے، جس سے مختلف علاقوں میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پشاور زلمی کا پریکٹس سیشن بارش کے باعث جلدی ختم کردیا گیا، بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔
ملک میں 62 فیصد تک معمول سےکم بارشیں ہوئیں، خشک سالی کا الرٹملک میں 62 فیصد تک معمول سےکم بارشیں ہوئیں، محکمہ...
دوسری جانب خیبر، باجوڑ، مردان ،مالا کنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ سمیت کے پی کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،ژالہ باری ہوئی، دن میں اندھیرا چھا گیا۔
ضلع خیبر میں سیلابی ریلےمیں کار بہہ گئی، باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔