سینیٹ کے ملازم حمزہ کے قتل سے متعلق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسلام آباد جواد طارق کا کہنا ہے کہ قتل میں اسلام آباد پولیس کا سابق ایس پی عارف شاہ ملوث تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا کہ جب ٹریس کیا تو پتہ چلا کہ اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کے ساتھ مقتول رابطے میں تھا، عارف شاہ کی جانب سے اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ وہ رابطے میں تھا۔

ڈی آئی جی جواد طارق کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، عارف شاہ نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں حمزہ کو قتل کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایس پی

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس کا سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل نوکری سے برخاست

اسلام آباد پولیس نے ایک سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دارالحکومت کے 12 ایس ایچ اوز اور 2 تھانوں کے محرر کو 1،1 سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل کو غفلت اور اختیارات سے تجاوز پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق برخاست کیا گیا سب انسپکٹر اسپیشل سیکچول اوفینس انوسٹیگیشنز یونٹ میں اور ہیڈ کانسٹیبل تھانہ شہزاد ٹاؤن میں محرر تھا۔

ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خود احتسابی پر عمل پیرا ہے، کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، جو بھی پولیس افسر اختیارات سے تجاوز اور ڈیوٹی میں غفلت برتے گا اسے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

  •  سیاست میں دشمنی کا ماحول پی ٹی آئی نے پیدا کیا : طارق فضل چوہدری
  • نارووال: ماں بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • شہید باقرالصدر فقاہت و اجتہاد کا روشن ستارہ اور جبر و سفاکیت کے مقابلے میں مزاحمت کے بانی تھے، علامہ عارف واحدی
  • نوجوان کے قتل میں ملوث سابق ایس پی، بھانجے اور بہنوئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • سینیٹ کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا،ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق
  • سابق ایس پی اسلام آباد نے سینیٹ ملازم کو قتل کیا، ملزمان لاش دفنانے کے بعد گوبر بھی ڈالتے رہے
  • جسے شاہین سمجھا تھا وہ تو ’چوزہ‘ نکلا
  • اسلام آباد پولیس کا سب انسپکٹر، ہیڈ کانسٹیبل نوکری سے برخاست
  • عمران خان کی بیماری اور ڈاکٹر عارف علوی کا چیک اپ، ’وی ٹو‘ میں مزاح سے بھرپور گفتگو