چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) چیچہ وطنی کے دیہی علاقہ میں مبینہ مہمان نے میزبان کو قتل کردیا اور گھر کے دروازے کو باہر سے تالا لگا کرفرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں13،چودہ ایل میں پیش آیا جہاں مقامی محنت کش مرزا محمدسلیم کی بیوی اپنے میکے گئی ہوئی تھی اور وہ گھر میں اکیلا تھا،اسی اثنا میں ایک نامعلوم شخص مہمان بن کرآیا جس پر میزبان نے اسکی آؤبھگت کی، دونوں نے اکٹھے کھانا کھایا اور کمرے میں ہی سو گئے۔

اسی دوران مبینہ مہمان نے پستول سے فائرنگ کرکے میزبان محمد سلیم کو سوتے میں ہی قتل کردیا اور گھر کے مین گیٹ کو باہر سے تالا لگا کر فرار ہوگیا۔مقتول کی فون کال اٹینڈ نہ ہونے پر رشتہ داروں نے دروازے کا تالا توڑا تو اندر مقتول کی نعش پڑی تھی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔\378.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم مقابلے، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی15 ٹیموں نے حصہ لیا، مشق میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ،مراکش،نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان شامل تھے۔
اس کے علاوہ بنگلا دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشاہدہ کیا جبکہ تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اوردفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی اور تقریب کے انعقاد کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جدید جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا، یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئی، آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ایسی مشقیں پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں اور حکمت عملی سیکھنے کا صحیح فورم ہیں، ایسی مشق جنگ کے بدلتے حالات میں ٹیم سپرٹ کو فروغ دیتی ہے، اس مقصد کیلئے پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے۔

دنیا زراعت میں آگے نکل گئی،ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیچہ وطنی: بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا
  • کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم مقابلے، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
  • بھارتی اداکارہ وانی کپور نے فواد خان کے بارے میں ایسا کیا کہا کہ میزبان حیران رہ گئیں؟
  • چیچہ وطنی ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ملزم گرفتار
  • رائیونڈ: عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، پولیس کے 2 مبینہ مقابلوں میں 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
  • کراچی، اسکول کی طالبہ سے مبینہ اغوا کے بعد زیادتی پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
  • چیچہ وطنی، 6 سالہ طالبعلم اسکول کے احاطے میں بغیر ڈھکن کے گٹر میں گر کر جاں بحق
  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار