City 42:
2025-04-19@07:28:57 GMT

علیمہ خان کی ہر صورت میں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کی ضد

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

سٹی42: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر روکے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے ایک بار پھر جیل کے آگے دھرنا دینے کی ضد کی۔ صحافیوں سے باتین کرتے ہوئے علیمہ خان نے ہر صورت میں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کی ضد کی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ انہیں یہاں سے دور کہیں  لے جا کر چھوڑا گیا تو وہ واپس یہیں آئیں گے اور جیل کے باہر بیٹھیں گے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق علیمہ خان  نے ہمیں کہیں لے جاکر چھوڑا تو پھر ہم واپس آجائیں گے اور ملاقات کیے بغیر نہیں جائیں گے۔

حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ

 علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں حراست میں لے جاکر یہ جہاں بھی چھوڑیں گے ہم واپس اڈیالہ کے باہر آئیں گے اور اُس وقت تک بیٹھیں گے جب تک بانی سے ملاقات نہیں ہوجاتی۔

اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کے حراست میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نےکہا کہ یہ سب کچھ عمران خان کو آئیسولیٹ کرنے کے لیے ہو رہا ہے،انکے بچوں،فیملی اور ڈاکٹروں سے ملاقات بند کر دی گئی ہے۔

کچھ روز پہلے بھی علیمہ خان اپنی دو بہنوں نورین اور عظمیٰ کے ساتھ اڈیالہ جیل آئی تھیں تو جیل حکام نے عظمی اور نورین کو بانی کے ساتھ ملاقات کرنے کی اجازت دے دی تھی لیکن ان دونوں نے علیمہ خان سے مشورہ کرنے کے بعد کہا کہ وہ علیمہ خان کے بغیر بانی سے ملاقات کرنے نہیں جانا چاہتیں۔

بائیومیٹرک  کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل قوانین کے مطابق حق ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے ملاقات کریں، پچھلی ملاقات میں سلمان صفدر اور بیرسٹر گوہر کو اندر جانے دیا ظہیر عباس چوہدری کو روک لیا گیا۔

علیمہ نے الزام لگایا کہ  بانی پی ٹی آئی  کے سارے حقوق لے لیے گئے ہیں،جنہوں نے بانی سے ملاقات کرنی ہے ان کو یہ بند کر رہے ہیں۔ ہم کوئی غیر آئینی چیز نہیں کر رہے ہم یہاں پر پرامن بیٹھے ہیں یہ (پولیس اہلکار)غیر آئینی کام کر رہے ہیں۔

ٹاؤن شپ میں کے ایف سی پر  پٹرول بم حملہ،  فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی

 
علیمہ خان نے کہا کہ یہ ہمیں جیل میں لے جائیں تو ٹھیک ہے اگر ہمیں کہیں چھوڑیں گے تو ہم واپس آ جائیں گے، جب تک بھائی سے ملاقات نہیں کراتے ہم نے اڈیالہ جیل کے باہر ہی رہنا ہے یا اڈیالہ جیل کے اندر جائیں گے یا باہر بیٹھیں گے۔ 

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ انہوں نے اگر ہمیں کہیں بیابان میں چھوڑا تو پھر ہم واپس آئیں گے ورنہ پھر یہ جیل لے جائیں۔ تاہم کچھ دیر  پولیس وین میں بٹھائے رکھنے کے بعد علیمہ خان اور ان کے ساتھیوں نے پولیس حکام سے کہا کہ وہ واپس لاہور جانا چاہتے نہیں انہیں چھوڑ دیا جائے۔ اس یقین دہانی پر پولیس نے انہیں چھوڑ دیا اور وہ سب لوگ وہاں سے ہوٹل چلے گئے۔ 

ٹرین کی زد میں آکر دو لڑکیاں جاں بحق

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان نے بانی پی ٹی ملاقات کر سے ملاقات جائیں گے ہم واپس نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

علیمہ خان کی بانی سے ملاقات بشریٰ بی بی نہیں ہونے دے رہیں، طلال چودھری

وزیر مملکت برائے داخلہ کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت میں فیصلہ ہوجائے گا کہ ان کو روکا جا رہا ہے یا ان کا اپنا آپس کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی میں ایک نہیں 8، 8 فارورڈ بلاک ہیں، کھچڑی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علیمہ خان کی بانی سے ملاقات بشریٰ بی بی نہیں ہونے دے رہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں فیصلہ ہوجائے گا روکا جا رہا ہے یا ان کا اپنا آپس کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی میں ایک نہیں 8،8 فارورڈ بلاک ہیں، کھچڑی بنی ہوئی ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ لگتا ہے ان کیساتھ ایم کیو ایم لندن والا ہی حال ہوگا، چیزیں قریب قریب پہنچ گئی ہیں، مائنز اینڈ منرلز بل پر علی امین گنڈا پور وہی کریں گے جو ملک کے مفاد میں ہو۔ وزیر مملکت نہروں کے معاملے پر بولے نون لیگ کا پیپلز پارٹی سے لانگ ٹرم اتحاد ہے شارٹ ٹرم نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کی بانی سے ملاقات بشریٰ بی بی نہیں ہونے دے رہیں، طلال چودھری
  • اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام افراد رہا
  • دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے ہمیں اڈیالہ سے اٹھاتے ہیں اور موٹروے پر چھوڑ دیتے ہیں، علیمہ خان
  • اڈیالہ جیل کے باہر بانی کی بہنوں اور دیگر کی گرفتاری اور رہائی
  • اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام افراد رہا
  • اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار علیمہ خان کی جیل جانے کی خواہش
  • اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا
  • اڈیالہ جیل کے باہر عمر ایوب، علیمہ خان سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے علیمہ خان کا اڈیالہ کے قریب دھرنا، پولیس نے دھاوا بول دیا