بہاولپور:

ایران میں قتل ہونے والے پاکستان کے 8 شہریوں کے جسد خاکی پاک فضائیہ کے سی 130 طیاروں کے ذریعے زاہدان سے پنجاب کے شہر بہاولپور پہنچا دیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کا سی-130 طیارہ ایران کے شہر زاہدان سے 8 پاکستانی شہریوں کے جسد خاکی لے کر بہاولپور پہنچا ہے۔

ایران میں صوبہ سیستان بلوچستان میں بہیمانہ طور پر قتل ہونے والے تمام 8 شہریوں کا تعلق ضلع بہاولپور سے تھا اور میڈیکو لیگل کارروائی اور دیگر ضروری دستاویزات کی تکمیل کے بعد پاکستانی قونصل جنرل زاہدان کو میتیں حوالے کی گئیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بہاولپور ایئرپورٹ پرمیتوں کی آمد پر تعزیتی تقریب ہوئی، جس میں سول اور عسکری حکام نے شرکت کی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی افواج دکھ کی گھڑی میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہیں اور دہشت گردی کے ہر شکل و صورت کے خلاف اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی اس اندوہ ناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایران میں جاں بحق 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

بہاولپور:

ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔

ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

حکام کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پر لواحقین کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں خانقاہ شریف اور احمدپور شرقیہ روانہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایران میں مسلح افراد کا ورکشاپ پر حملہ؛ باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی جاں بحق

کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ انتظامی افسران موقع پر موجود رہے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میتوں کی آمد کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں فضا سوگوار ہو گئی۔ علی الصبح مرحومین کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس میں مقامی افراد سمیت سرکاری و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

مزید پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانی شہریوں کا قتل، دفترخارجہ کا ردعمل بھی آگیا

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایران میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا تھا، جن کا تعلق بہاولپور ڈویژن سے تھا۔

حکومتِ پاکستان کی کوششوں اور سفارتی رابطوں کے بعد میتوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی پرواز کا انتظام کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور منتقل کر دی گئیں
  • ایئر فورس طیارہ کے ذریعے ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور منتقل کی گئیں، آئی ایس پی آر
  • ایئر فورس کے طیارے کے ذریعے ایران سے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور منتقل
  • بہاولپور: ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی شہری اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک
  • ایران میں جاں بحق 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں،سکیورٹی کے سخت انتظامات
  • ایران میں قتل کئے جانے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں بہاولپور پہنچا دی گئیں
  • ایران میں دہشتگردی کا شکار 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں
  • ایران میں جاں بحق 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
  • ایرانی وزیرخارجہ کا 8 پاکستانی شہریوں کے قتل پر انصاف یقینی بنانے کا وعدہ