دریائے کابل اور آس پاس کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے کابل اور اس کے آس پاس کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں آج رات سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔
بلوچستان کے شمالی سرحدی علاقوں میں طوفانی گرد آلود ہوائیں چلنے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے کابل اور آس پاس کے ندی نالوں میں 18 سے 20 اپریل کے درمیان فلش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کر دی۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو خطرناک مقامات اور کمزور آبادیوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
بے روزگار ہونے کا خدشہ ، سرکاری ملازمین کے لئے بری خبر
وفاقی حکومت نے 30 ہزار 968 سرکاری آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد ہزاروں سرکاری ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔
سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں سیکرٹری کابینہ کی سرکاری اداروں میں رائٹ سائزنگ کے پلان پر بریفنگ دی۔
سیکرٹری کابینہ نے بتایا کہ مستقبل میں 7 ہزار 724مزید آسامیاں ختم ہو جائیں گی، سب سے زیادہ آسامیاں گریڈ ون میں 7 ہزار 305 ختم کی گئی ہیں، گریڈ ون میں مزید4 ہزار 253 آسامیاں ختم ہوں گی۔ گریڈ 17 میں 760آسامیاں ، گریڈ 18 میں 203 آسامیاں، گریڈ21 اور 22 کی دو دو آسامیاں ، گریڈ 20 کی 36 پوسٹیں اور گریڈ 19میں 99 آسامیاں ختم کی گئی ہیں۔مستقبل میں گریڈ 19 کی مزید 71 آسامیاں اور گریڈ 18 میں مزید 36 اور گریڈ 17 میں مستقبل میں مزید 58 آسامیاں ختم ہوں گی۔
سیکرٹری کابینہ کا کہنا تھا کہ آسامیاں ختم کرنےسے قومی خزانے کو 30 ارب روپے کی بچت ہوگی، مزید آسامیاں ختم کرنے بھی اضافی بچت ہوگی۔