چینی صدر ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کے سرکاری دورے مکمل کرکے بیجنگ واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کے سرکاری دورےمکمل کرکے بیجنگ واپس پہنچ گئے۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر چائی چھی، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے رکن اور چین کے وزیر عوامی سلامتی وانگ شیاؤ ہونگ بھی صدر شی جن پھنگ کے ہمراہ واپس پہنچے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے
پڑھیں:
سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
سعودی عرب کے وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز اعلٰی قیادت کی ہدایت پر سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تہران میں وہ ایران کی اعلٰی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ملاقاتوں کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے فروغ اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت ہو گی۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان نئے سفارتی رابطوں کے بعد ہو رہا ہے۔
پیر کے روز، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس دوران انہوں نے علاقائی صورتحال اور ان سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔