2025-01-21@06:03:59 GMT
تلاش کی گنتی: 22

«کے تحت جاپان»:

    واشنگٹن : جاپانی وزیرخارجہ بھارتی سفارت خانے میں ہم منصب سے ملاقات کررہے ہیں ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے وزیر خارجہ اِیوایا تاکیشی اور ان کے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر نے نئی امریکی انتظامیہ کے آغاز سے قبل تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا ۔ دونوں ممالک کے عہدے داروں نے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں کواڈ فریم ورک کے تحت امریکا اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ بنیادی اقدار کے حامل دونوں ممالک پر بین الاقوامی معاشرے کے امن اور خوشحالی...
    کراچی: نارتھ کراچی بیت النعم اپارٹمنٹ کے رہائشی کمسن صارم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئی۔ پولیس سرجن کی جانب سے مرتب کی جانے والی ابتدائی رپورٹ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کو فراہم کر دی گئی اس حوالے سے ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر کے مطابق پولیس کو فراہم کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 سالہ صارم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ صارم کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور اُسے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔  انیل حیدر کے مطابق صارم کو 5 روز قبل قتل کر کے اس...
    حیدرآباد،پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کے کامیاب امیدوار مطالبات کی عدم منظوری پر سراپا احتجاج ہیں
    اہم ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہو جائے گا۔ اس ضمن میں وزارت خارجہ نے نامزدگیوں کا عمل مکمل کرلیا ہے، جس کی حتمی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجی گئی۔ جن ممالک میں نئے سفیروں کی تعیناتی عمل میں آئے گی ان میں جاپان، نیدرلینڈز اور یورپی یونین ہیڈ کوارٹرز بیلجیم شامل ہیں۔ ان کے علاوہ بعض ممالک میں سفیروں کے تبادلے متوقع ہیں۔ جاپان میں موجودہ سفیر بشیر تارڑ آنے والے دنوں میں سبکدوش ہوجائیں گے اور ان کی جگہ عبدالحمید بھٹہ جاپان میں پاکستان کے نئے سفیر ہوسکتے ہیں۔ نیدر لینڈز سے سلجوک مستنصر تارڑ کو انڈونیشیا میں سفیر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح حیدر شاہ جو اس...
    ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جاپان میں ایک انوکھا اور تکلیف دہ رجحان سامنے آیا ہے جہاں کئی عمر رسیدہ خواتین جیل جانے کو ترجیح دیتی ہیں کیونکہ وہ باہر کی دنیا میں تنہائی اور غربت سے نمٹنے کے لئے بے بس ہیں۔ توچیگی کی خواتین جیل میں، ایسے افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جنہیں جیل میں رہ کر فلاحی سہولتیں حاصل ہوتی ہیں، جیسے مفت صحت کی دیکھ بھال، کھانا، اور بزرگوں کی دیکھ بھال۔ اکثر قیدی اس بات کا اعتراف کرتی ہیں کہ انہوں نے جان بوجھ کر چھوٹے چھوٹے جرائم کئے تاکہ وہ جیل میں واپس جا سکیں، جہاں انہیں کم از کم بنیادی ضروریات زندگی ملتی ہیں۔ اکیو نامی ایک 81 سالہ قیدی خاتون کا کہنا ہے کہ...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر ملاقات کررہے ہیں
    کراچی: پانی کے ٹینک سے ملنے والی کمسن صارم کی لاش کا عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں ۔ پوسٹ مارٹم کے دوران تمام ضروری نمونے حاصل کیے گئے ہیں تاہم کمسن صارم کی حتمی وجہ موت کا تعین کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ دریں اثنا زیر زمین پانی کے ٹینک سے کمسن صارم کی لاش ملنے کی اطلاع پر ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنھیں دیکھ کر اپارٹمنٹ کے رہائشی اور خواتین...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے جاپان کے سفیر اکاماتسوشوئی چی ملاقات کررہے ہیں
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکومت نے ناٹو کے لیے ایک نئے مشن کا افتتاح کرتے ہوئے سفیر کا اعلان کردیا۔ ٹوکیو حکومت کے اقدام سے ناٹو کے ساتھ جاپان کے سفارتی روابط اب بلجیم میں جاپانی سفارت خانے سے علاحدہ ہوکر خودمختار ہو گئے ہیں۔ حکومت نے 2018 ء میں ناٹو کے ہیڈکوارٹرز کی میزبانی کرنے والے ملک بلجیم میں جاپانی سفارت خانے کے ماتحت ایک نمائندہ دفتر قائم کیا تھا۔ نئے مشن کا آغاز ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس کے یوکرین پر حملے اور دیگر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر جاپان ناٹو کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور برطانیہ کے دفاعی سربراہان نے جاپان، برطانیہ اور اٹلی کی جانب سے جدید ترین لڑاکا جہاز کی مشترکہ تیاری کے منصوبے پر کام کو تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔ اس کا مقصد رواں سال کے آخر تک ایک معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔جاپان کے وزیر دفاع ناکاتانی گین نے اپنے برطانوی ہم منصب جان ہیلی سے ملاقات کی۔ فریقین نے 2035 ء میں طیارے کی تعیناتی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے منصوبے کے مطابق مشترکہ تیاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیااور اس بات کی ضرورت کو تسلیم کیا کہ طیارے کے ڈیزائن اور تیاری کے لیے جلد از جلد ایک مشترکہ کمپنی قائم کی جائے۔
    ملاقات کے دوران اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے قونصل جنرل کو تاریخی سندھ اسمبلی کی عمارت کا دورہ کرنے اور اسمبلی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اور جاپان کی تعلیم، خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم، صحت، ترقی اور حالیہ سندھ میں سیلاب کے دوران تعاون پر تعریف کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات جاپانی قونصل جنرل سندھ میں ثقافتی اور پارلیمانی پروگرامز کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے جاپانی قونصل جنرل ہٹوری مسارو کے ہمراہ اُن کے سیاسی اور ثقافتی سیکشن کے سربراہ کینگو ہوری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی پارلیمانی تبادلوں کے پروگرامز، صلاحیتوں کو بڑھانے کے اقدامات اور قانون...
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ نے ملاقات میں مضبوط تعلقات پر اتفاق کیا۔ جاپانی وزیر خارجہ اوایا تاکیشی سیول پہنچے اور اپنے ہم منصب چو تییول سے ملاقات کی۔اس دوران دونوں وزرا نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ اْن کے ممالک بہتر تعلقات کی رفتار برقرار اور مضبوط کریں گے۔اْنہوں نے نوجوانوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے مدد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اْنہوں نے شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل ترقی اور روس کے ساتھ پیانگ یانگ کے گہرے فوجی تعاون پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے جنوبی جزیرے کیوشو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق کیوشو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جبکہ ریکٹر اسکیل پر شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 56 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ جاپانی حکام کے مطابق سمندر میں ایک میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں، میازاکی اور کوچی کے ساحلی علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی،جبکہ جنوبی جاپان میں موجود ایٹمی پاور پلانٹ معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔
    TOKYO: جاپان میں 6.9  شدت کا زلزلہ آنے کے بعد  سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔  عالمی میڈیا نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاپان  کے جنوب مشرقی میازاکی پریفیکچر( صوبے) کے علاقے کیوشو کے ساحل ساتھ لگنے والے سمندر میں مقامی وقت کے مطابق آج شام 7 بج کر 19 منٹ پر 6.9 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔ واضح رہے کہ نومبر 2024  میں جاپانی کے وسطی شمالی علاقے  میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 6.4  شدت کا زلزلہ آیا تھا۔  
    جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 6.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد امریکی جیالوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) نے میازاکی صوبے کے قریب مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات نو بج کر 19 منٹ پر زلزلے کی اطلاع دی۔ جے ایم اے نے زلزلے کے بعد سونامی کی لہر کا انتباہ جاری کیا، جس میں سونامی کی لہر ایک میٹر (3 فٹ) تک بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دوسری جانب امریکی جیالوجیکل سروے نے اپنی ابتدائی رپورٹ کو 6.9 سے کم کر کے 6.8 کر دیا اور کہا کہ اس...
    ٹوکیو: جاپان کے جنوب مغربی علاقے کویوشو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 37 کلومیٹر تھی۔ ایجنسی کے مطابق، زلزلے کے بعد سونامی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ جاپان کے جنوبی حصوں میں واقع ایٹمی بجلی گھروں میں ابھی تک صورتحال معمول پر ہے۔
    جاپانی پولیس نے ٹوکیو کی ایک یونیورسٹی میں ہتھوڑے کے وار سے آٹھ افراد کو زخمی کرنے والی طالبہ کو گرفتار کر لیا۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ طالبہ کو مغربی ٹوکیوں میں قائم ہوزی یونیورسٹی کے ٹاما کیمپس میں موقع واردات سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے ایک طالب علم پر حملہ کیا جس کو معمولی سی چوٹیں آئیں۔ اس کے علاوہ حملے کی زد میں آنے والے دیگر افراد کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے متعلق پولیس کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجکر 45 منٹ پر ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں تقریباً 150 طلبا کی ایک جماعت میں حملہ کے متعلق بتایا گیا۔ عینی شاہدین کا...
    اسلام آباد :اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن ، اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی وزارت کے تحت پبلک سیکٹر کی ایک تنظیم نے پلس ڈبلیو انکارپوریشن کے تعاون سے ایک تاریخی آئی ٹی اور جاپانی لینگویج انٹرنشپ پروگرام کے آغاز کی تقریب کی میزبانی کی۔۔ کوہ نور ہال، میریئٹ ہوٹل، اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس تقریب نے اوای سی کے بیرون ملک کام کے بہتر مواقع کے مقصد کو فروغ دینے اور عالمی منڈیوں میں افرادی قوت کی تعیناتی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کی۔ پروگرام، جس کا موضوع تھا ”برجنگ کلچرز اینڈ کیریئرز – جاپانی زبان کے ذریعے آئی ٹی گریجویٹس کو بااختیار بنانا اور جاپان میں جدید آئی ٹی ٹریننگ کے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کوٹری ٹیلی گراف کالونی کی رہائشی مسمات نظیراں زوجہ محمد ایوب خاصخیلی نے زمین پر قبضے کے خلاف اہل خانہ کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میری 24 ایکڑ کھاتے کی زمین پر علاقے کے بااثر افراد نے قبضہ کر لیا، احتجاج کرنے پر بااثر افراد میرے خلاف جھوٹا کیس درج کرا کر مجھے ہراساں کر رہے ہیں، جبکہ مذکورہ زمین میں نے اپنے چچا غلام نبی سے سال 2011ء میں خریدی تھی ، با اثر افراد مجھے زمین پر جانے بھی نہیں دیتے اور زمین پر لگی فصل بھی کاٹ کر لے جاتے ہیں، مذکورہ زمین کے حوالے سے ایڈیشنل سیشن جج...
۱