Al Qamar Online:
2025-01-21@07:43:56 GMT

جاپان اور بھارت کے وزرائے خارجہ دوطرفہ تعاون پر متفق

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

جاپان اور بھارت کے وزرائے خارجہ دوطرفہ تعاون پر متفق

واشنگٹن : جاپانی وزیرخارجہ بھارتی سفارت خانے میں ہم منصب سے ملاقات کررہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے وزیر خارجہ اِیوایا تاکیشی اور ان کے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر نے نئی امریکی انتظامیہ کے آغاز سے قبل تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا ۔ دونوں ممالک کے عہدے داروں نے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں کواڈ فریم ورک کے تحت امریکا اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ بنیادی اقدار کے حامل دونوں ممالک پر بین الاقوامی معاشرے کے امن اور خوشحالی کے لیے ایک بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی تعاون پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

صدرمملکت سے ایرانی آرمی چیف کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا،باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے،نمٹنے کیلئے مؤثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • پاک  اور ترک بحریہ کی مشرقی بحیرہ روم میں دوطرفہ مشق
  • پاکستان‘ نیدرلینڈ کا مشاورتی اجلاس‘ دوطرفہ‘ علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • آرمی چیف سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات دوطرفہ تعلقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال 
  • آرمی چیف سے ایرانی کی مسلح افواج کے چیف کی ملاقات ،  علاقائی سلامتی،دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • صدرمملکت سے ایرانی آرمی چیف کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
  • کراچی: بنگلہ دیشی فوجی وفد کی پاک بحریہ کے کمانڈر سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • جاپانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق: سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دینگے، مریم نواز
  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر ملاقات کررہے ہیں