گلگت بلتستان میں سراپا احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 بڑے مطالبات کیا ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
گلگت بلتستان میں احتجاج کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی نے 19 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا ہے۔
گلگت بلتستان کی عوامی ایکشن کمیٹی نے گزشتہ روز گلگت اتحاد چوک میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا، جس میں 19 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: سول سوسائٹی نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا، تحریک کا اعلان
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما احسان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس وقت عوام کو سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی شدید قلت ہے، خاص طور پر گلگت، ہنزہ اور اسکردو جیسے علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرا اہم مسئلہ زمینوں کی ملکیت کا ہے، جہاں بنجر زمین، ندی نالے اور پہاڑ حکومت نے اپنی ملکیت ظاہر کیے ہیں، حالانکہ یہ زمینیں عوام کی ہیں، ان زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا تیسرا اہم مطالبہ معدنیات سے متعلق ہے، جہاں مقامی لوگوں کی مرضی کے بغیر مختلف کمپنیوں کو لیز دی جا رہی ہے۔
احسان ایڈوکیٹ نے نوجوانوں کی بے روزگاری کو بھی ایک سنگین مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ سوست پورٹ پر چھوٹے کاروبار کرنے والوں پر پابندی لگا دی گئی ہے، جس سے صرف بڑی کمپنیوں کو فائدہ ہورہا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں اور ان کے لیے مواقع محدود ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی حکومت کو ’پی اے پی او‘ واپس لینے کے لیے ڈیڈ لائن
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی طاقت سے 27 جنوری 2024 کو گندم سبسڈی کو بحال کرایا گیا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوامی مزاحمت کے ذریعے ہی مطالبات منوائے جاسکتے ہیں، لیکن موجودہ حکومت پر کوئی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہاں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔
انہوں نے کہا آل پارٹیز کانفرنس کے بعد گلگت بلتستان بھر میں دوبارہ احتجاج کی کال دی جائے گی اور عوامی طاقت کے ذریعے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان زمین زمینی حقوق عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ندی نالے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ندی نالے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
لاہور، پیکا ایکٹ کیخلاف صحافی برادری سراپا احتجاج
احتجاج میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر صحافیوں سے دوہرا سلوک روا رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی پوری نسل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے کہا کہ جنون اور نظریے کو کبھی بھی قید نہیں کیا جا سکتا، پیکا ایکٹ اس لیے لایا گیا کہ میڈیا عوام کی آواز نا بنے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
پیکا ایکٹ کیخلاف لاہور کی صحافی برادری سراپا احتجاج

اسلام ٹائمز۔ پیکا ایکٹ کیخلاف لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت سیاسی، سماجی شخصیات، وکلاء اور صحافی برادری نے شرکت کی۔ پیکا ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں صدر پی ایف یو جے جی ایم جمالی، جنرل سیکرٹری رانا عظیم، صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس میاں شاہد، صدر ایمرا آصف بٹ سمیت سیاسی رہنماوں اور وکلاء برادری نے بھی شرکت کی۔ احتجاج میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر صحافیوں سے دوہرا سلوک روا رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی پوری نسل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے کہا کہ جنون اور نظریے کو کبھی بھی قید نہیں کیا جا سکتا، پیکا ایکٹ اس لیے لایا گیا کہ میڈیا عوام کی آواز نا بنے۔ فوٹو گرافر کا نام : تصور حسین شہزاد