جاپان: ہتھوڑے کے وار سے آٹھ افراد زخمی، ملزمہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
جاپانی پولیس نے ٹوکیو کی ایک یونیورسٹی میں ہتھوڑے کے وار سے آٹھ افراد کو زخمی کرنے والی طالبہ کو گرفتار کر لیا۔
جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ طالبہ کو مغربی ٹوکیوں میں قائم ہوزی یونیورسٹی کے ٹاما کیمپس میں موقع واردات سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے ایک طالب علم پر حملہ کیا جس کو معمولی سی چوٹیں آئیں۔ اس کے علاوہ حملے کی زد میں آنے والے دیگر افراد کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔
واقعے کے متعلق پولیس کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجکر 45 منٹ پر ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں تقریباً 150 طلبا کی ایک جماعت میں حملہ کے متعلق بتایا گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے ہتھوڑا بغیر نشانہ لیے گھمایا جس کی زد میں کلاس کی پیچھے کی کرسیوں پر بیٹھے طلبا آئے۔
ایک طالب علم نے بتایا کہ حملہ آور کے چہرے پر کوئی تاثرات نہیں تھے اور ایسا نہیں لگتا وہ کسی خاص فرد کو ہدف بنانا چاہتی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بنوں :پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا راکٹ حملہ ،ایک اہلکار زخمی، حملہ آور فرار
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے تھانہ ہوید میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے، حملے میں دہشت گردوں نے راکٹ کا استعمال کیا جس سے چوکی پر نصب تھرمل گن کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم دہشت گردوں نے بنوں کے علاقے تھانہ ہوید کی حدود میں پولیس چوکی پر حملہ کیا، 20 سے 30 دہشت گردوں نے راکٹ اور دیگر اسلحے سے حملہ کرکے چوکی کو نشانہ بنایا۔حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، جس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہو گئے۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس چوکی اور چوکی پر نصب تھرمل گن کو نقصان پہنچا، پولیس نے فرار ہونے والے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی