جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
TOKYO:
جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
عالمی میڈیا نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاپان کے جنوب مشرقی میازاکی پریفیکچر( صوبے) کے علاقے کیوشو کے ساحل ساتھ لگنے والے سمندر میں مقامی وقت کے مطابق آج شام 7 بج کر 19 منٹ پر 6.9 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2024 میں جاپانی کے وسطی شمالی علاقے میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں 6.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شدت کا زلزلہ ا
پڑھیں:
امریکا نے تجارتی جنگ شروع کی تو جواب میں ٹرمپ ٹیکس لگائیں گے، کینیڈا کی وارننگ
کینیڈا نے خبردارکیا ہے کہ امریکا نے تجارتی جنگ شروع کی تو جواب میں ٹرمپ ٹیکس عائد کردیں گے۔
کینیڈا کی وزیرخارجہ میلانے جولی نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کیا تو جوابی کارروائی کے طور پر امریکیوں پر ٹرمپ ٹیکس لگایا جائے گا۔ ہم اپنی طرف سے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔
کینیڈین وزرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے ہمارے خلاف تجارتی جنگ شروع کی تو یہ دہائیوں بعد کینیڈا اور امریکا کے درمیان بہت بڑی تجارتی جنگ ہوگی۔ ٹرمپ نے ٹیکس عائد کیا تو کینیڈا نے بھی جوابی اقدامات کی تیاری کر لی ہے۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ وہ اپنی معاشی اور خارجہ پالیسی کے منصوبے کے تحت کینیڈا سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیکس عائد کریں گے۔ ٹرمپ کی مجوزہ پالیسی کے تحت میکسیکو، چین اور دیگر تجارتی شراکت دار ملکوں سے آنے والی درآمدات پر بھی کسٹم ڈیوٹی بڑھائی جائے گی۔ ٹرمپ کی مجوزہ پالیسی پر عملدرآمد کے نتیجے میں کینیڈا کے صارفین اور اُن کی ملازمتوں پر بہت بڑا اثر پڑے گا۔
اوٹاوا میں کینیڈین حکومت کے ذرائع نے غیرملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ امریکی ٹیکس کے جواب میں کینیڈا کے حکام امریکا سے آنے والے سامان پر کسٹم ڈیوٹی بڑھانے پر غورکر رہے ہیں۔پہلے مرحلے میں کینیڈا کی حکومت امریکی اسٹیل کی مصنوعات، ٹائلٹس اور سنک کے سیرامکس، شیشے سے بنی اشیا اور اورنج جوس پر ٹیکس بڑھائے گی جس کو توسیع بھی دی جا سکتی ہے۔