وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں جاپان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ سے جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک دیرینہ دوست ہیں۔

وزیر قانون نے انسانی اسمگلنگ کیخلاف حکومتی اقدامات بتادیے

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات بتادیے۔

ملاقات کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

جاپان کے سفیر نے پاکستان کے ترقیاتی اور اقتصادی اہداف کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں اوورسیز ڈیولپمنٹ اسسٹنس کے  70 سال مکمل ہونے کا ذکر کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور جاپان نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ

پڑھیں:

صدرِ مملکت آصف زرداری کی چینی وزیرِ اعظم لی کیانگ سے ملاقات

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ سے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پائیدار اور گہری ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ‘ پر روشنی ڈالی۔

دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

پاک چین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط، صدر زرداری شریک

بیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی پے در پے نسلوں نے دوستی کو مضبوط کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے علاقائی روابط، اقتصادی ترقی کے فروغ میں سی پیک کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

اس موقع پر فریقین نے سی پیک 2.0  کے تحت قابلِ تجدید توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی، انفرااسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر  زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بابراعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے، اپنی سب سے اہم چیز سے محروم
  • پاکستان اور چین کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط
  • نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں: وزیرِ اعظم
  • صدرِ مملکت آصف زرداری کی چینی وزیرِ اعظم لی کیانگ سے ملاقات
  • عطا تارڑ بطور وزیر اطلاعات
  • پاکستان کشمیریوں کیساتھ کھڑا، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، آرمی چیف
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام بنیادی حقوق سے محروم ،وہ منظم ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
  • یوم یکجہتی کشمیر ، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا
  • چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ملاقات، ججز نامزدگی پر گفتگو