حیدرآباد،پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کے کامیاب امیدوار مطالبات کی عدم منظوری پر سراپا احتجاج ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ٹی

پڑھیں:

حیدرآباد ،معذور افراد کا نوکری نہ دینے کیخلاف احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود برائے معذورین کی جانب سے حکومت کے مختص 5 فیصد معذور کوٹے کے تحت معذور افراد کو نوکریاں نہ دیے جانے کے خلاف اور دیگر مسائل کے حل کیلیے پریس کلب پر تنظیم کے چیئرمین نعیم قریشی، وحید علی رانجھانی، نوید قریشی، حافظ محمد سلمان، فرزانہ کنول عباسی، مصباح ناز اور حافظ محمد فرحان سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود معذور افراد کو 5 فیصد کوٹے کے تحت نوکریاں فراہم نہیں کی جا رہیں، معذور کوٹہ کے تحت ملنے والی نوکریاں من پسند افراد کو دی جا رہی ہیں یا پھر فروخت کر دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے سخت مشکلات اور پریشانی سے دوچار ہیں، معذور افراد اپنے حق کے لیے کئی بار احتجاج بھی کر چکے ہیں لیکن موجودہ افراد کی کہیں سنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کو حکومت کے مختص کردہ 5 فیصدمعذور کوٹے کے تحت نوکریاں فراہم کر کے انصاف کیا جائے تاکہ معذور افراد بھی عزت کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی ایس پاس امیدواروں کا ملازمت کے آرڈر نہ ملنے کیخلاف احتجاج
  • حیدرآباد ،آئی بی اے سکھر کے امیدوارآفرلیٹرنہ ملنے کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
  • حیدرآباد،عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنان ارسا ایکٹ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
  • حیدرآباد ،آئی بی اے پاس امیدواروں کا نوکری نہ ملنے کیخلاف احتجاج
  • حیدرآباد،ارسا ایکٹ کیخلاف عوامی تحریک سراپا احتجاج
  • لوئر کرم میں آپریشن کی تیاریاں، مکین سراپا احتجاج
  • حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے تحت صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے
  • حیدرآباد: چمبڑ کے رہائشی پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں
  • حیدرآباد ،معذور افراد کا نوکری نہ دینے کیخلاف احتجاج