2025-04-14@21:58:08 GMT
تلاش کی گنتی: 89
«کی طرف سے کھیل»:
کراچی: پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 11 سے 13 اپریل تک کراچی کے ایک نجی پیڈل کورٹ میں منعقد ہوئی۔ تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور پیڈل کھیل کی مقبولیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ مردوں کے مقابلوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل اللہ والا اور ہشیش کمار نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپئن شپ جیتی۔ خواتین کے زمرے میں بھی کراچی کی ثنا طابہ اور ناتالیا زمان نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مکسڈ ڈبلز کی کیٹیگری میں اسلام آباد کے سامی زیب اور سارہ منصور فاتح قرار پائے۔ اختتامی تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے سینئر نائب صدر جناب...

اگر امریکہ چین کے حقوق اور مفادات کی سنگین خلاف ورزی جاری رکھتا تو چین بھرپور جوابی اقدامات کرے گا،چینی وزارت تجارت
بیجنگ : امریکہ نے چینی مصنوعات پر عائد محصولات کو مزید بڑھا دیا۔چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے جمعہ کے روز کہا کہ چین امریکہ کی جانب یکطرفہ محصولات کی سختی سے مخالفت اور مذمت کرتا ہے اور چین نے اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور جوابی اقدامات اٹھائے ہیں۔چین اور دیگر ممالک کے دباؤ میں امریکہ نے کچھ تجارتی شراکت داروں پر بھاری محصولات کے نفاذ کو معطل کر دیا ہے، جو محض ایک علامتی چھوٹا سا قدم ہے اور اس سے امریکہ کی تجارتی بلیک میلنگ کے ذریعے ذاتی مفادات کی تلاش کی حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ نام نہاد “مساوی محصولات”...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقا کے کوربن بوش پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نوٹس پر کوربن بوش نے کیا جواب دیا؟ پی سی بی کے مطابق کوربن بوش نے پاکستان سپر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہونے کے باوجود پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کیا ہے اور انہوں نے آئی پی ایل میں کھلنے ترجیح دی۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ کوربن بوش پاکستان سپر لیگ کا اگلا ایڈیشن کھیلنےکے اہل نہیں ہوں گے۔ ان پر مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈر کوربن بوش نے پی سی بی کی عائد کردہ سزا اور جرمانہ قبول کرلیا ہے۔ کوربن...
جب کرکٹ کے افق پر دھندلا سا اندھیرا چھایا ہوا تھا، جب شائقین وطن کی آنکھیں انٹرنیشنل ستاروں کی جھلک کو ترس رہی تھیں، تب پاکستان سپر لیگ نہ صرف دنیائے کھیل کو منور کرنے بلکہ قومی افتخارکو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے ایک نوری ستارے کی مانند طلوع ہوئی۔ پی ایس ایل محض ایک کھیل کا مقابلہ نہ تھی بلکہ ایک فکری تحریک، ثقافتی انقلاب اور قومی بیانیہ تھی، جس نے دہشت کے بادلوں کو چیر کر امید کی کرن روشن کی، بلاشبہ پی ایس ایل کراچی کے ساحلوں سے لاہور کے قلعوں تک، پشاور کی جرات سے کوئٹہ کی سادگی تک اور ملتان کی محبت سے لے کر اسلام آباد کی بردباری تک، پاکستان کی ثقافتی و جغرافیائی...
ایس ایچ او بن قاسم امین کھوسہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ محرم ولد صالح محمد کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ این ایل سی ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر اپنے قبضے میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پورٹ قاسم ٹویوٹا چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پورٹ قاسم ٹویوٹا چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او بن قاسم امین کھوسہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت...
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بھی میچ نہ جیت سکی۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 84 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کیلئے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔ مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی...
ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی، اس سیریز میں ون ڈے میچز نہیں ہوں گے بلکہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025ء کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے بھارت اور سری لنکا مشترکا میزبان ہیں۔ اس سے قبل بنگلادیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی...
ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن (ڈبلیو سی اے) نے کرکٹ کے موجودہ اسٹرکچر میں تبدیلی کے لیے تجاویز دے دی ہیں۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے 64 کرکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رپورٹ تیار کی ہے جس میں کرکٹ کے موجودہ اسٹریکچر اور گورننگ میں تبدیلی کی تجاویز دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سائیکل کے اختتام پر کرکٹ کا نیا اور واضح کیلنڈر تشکیل دیا جائے، انٹرنیشنل کرکٹ اور لیگ میچز کے لیے طے ونڈوز رکھی جائیں۔ ڈبلیو اے سی نے تجویز دی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ہر سال 21، 21 روز کی 4 ونڈوز رکھی جائیں، باقی کیلنڈر کو فری ونڈو قرار دے کر اس میں ڈومیسٹک لیگ کی اجازت...
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے بعد ٹینس کو دوسرا مقبول ترین کھیل بنائیں گے۔ ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کاپیرا گوے سے مقابلہ ہوگا۔رمضان میں پہلی بار ٹاپ پلیئرز کا ٹینس ٹورنامنٹ کروا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہاکہ پاکستان ٹیم کی ڈیوس کپ تیاری کیلئے ترکی میں ٹریننگ کیمپ لگے گا۔ جونیئر ٹیم ڈیوس کپ جبکہ سینئرز نے ترکی میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔ اعصام الحق نے کہ 26مارچ تک کھیلے جانیوالے سرینا ٹینس ماسٹر کپ میں ٹاپ ایٹ پلیئرز لیڈیز، مینز، اور ڈبلز کیٹگری میں مقابل ہونگے جس میں مجموعی طور پر دس لاکھ کے انعامات تقسیم ہونگے۔
کسی انسان کے دماغ میں ایک چپ کا ہونا جو آپ کے خیالات کو کمپیوٹر کمانڈز میں ترجمہ کر سکتا ہو، سائنس فکشن کی طرح لگتا ہے، لیکن یہ امریکی شہری نولینڈ ارباغ کے لیے ایک حقیقت ہے۔ جنوری 2024 میں فالج کے 8 سال بعد 30 سالہ نوجوان امریکی نیورو ٹیکنالوجی فرم نیورالنک سے ایسا آلہ حاصل کرنے والا پہلا شخص بن گیا جو اس کی زندگی میں خشگوار تبدیلی لائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور میں انجیکشن سے فالج کا پہلا مریض صحت یاب یہ اس طرح کی پہلی چپ نہیں تھی، مٹھی بھر دوسری کمپنیوں نے بھی ایسی چپ تیار کی ہے اور انسانوں کے دماغ میں نصب کی ہے، لیکن ایلون مسک کی کمپنی کی تیار کردہ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ حریف بولروں نے بہت اچھی بولنگ کی۔نیوزی لینڈ سے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ دوسری اننگز میں گیند سوئنگ بھی زیادہ ہو رہی تھی، آخری میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بیٹرز بُری طرح ناکام، نیوزی لینڈ نے 115 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا دوسری جانب کیوی کپتان مائیکل بریس ویل نے کہا کہ پچھلے میچ میں شکست کے بعد ٹیم نے اچھا کم بیک کیا ، میچ اور سیریز میں کامیابی سے خوش ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 115 رنز کے...
آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخ ساز اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے حسن نواز کہتے ہیں کہ دو بار صفر پر آوٹ ہونے کے بعد سب سے زیادہ پریشر پہلا انٹرنیشنل اسکور بنانے کا تھا۔ کیوی ٹیم کے خلاف فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ جب یہ پہلا رن بنا گیا تو پھر سارا پریشر دور ہوگیا اور یقین تھا کہ آج بڑی اننگز کھیل پاوں گا۔ حسن نواز نے 44 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے بابر اعظم کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، بابر اعظم نے 49 گیندوں پر تین فیگر اننگز کھیل کر ریکارڈ بنایا تھا۔ ملتان کے قریبی شہر لیہ سے تعلق رکھنے...
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رات گئے باغ ابنِ قاسم کا دورہ کیا اور کے ایم سی اسپورٹس ارینا کی سہولتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے پیڈل ٹینس بھی کھیلا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بلاول بھٹو نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ آئیے باغ ابن قاسم میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کردہ کھیلوں کے نئے مرکز کو دیکھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Bilawal BhuttoZardari (@bbhuttozardari) انہوں نے مزید لکھا کہ یہاں کرکٹ، فٹبال، پیڈل ٹینس اور پکل بال سے لطف اندوز ہوں، امید ہے کہ آپ اس...
فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھا جانے والا مقبول ترین کھیل ہے۔ پاکستان میں اس کی بڑی ٹیم تو نہیں ہے لیکن فٹبال کے شائقین کے ساتھ ساتھ یہاں کھلاڑی بھی بہت پائے جاتے ہیں۔ یہ کھیل کراچی کے علاقوں لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں بہت مقبول ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رمضان میں جہاں کراچی میں روڈ سائیڈ کرکٹ کھیلی جاتی ہے وہیں لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں فٹبال کی ایک قسم فٹ سل کھیلی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا لیاری کے نوجوان پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں؟ فٹ سل فٹبال جیسا ہی کھیل ہے لیکن اسے آپ محدود جگہ پر کھیل سکتے ہیں۔ اس کا...
سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ سندھی کھلاڑیوں کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر اپنا کرکٹ بورڈ بنانے کی دھمکی دینے والے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز اگر حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کیسے کھیل پائیں گے؟۔ صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ کرکٹرز کو اپنی ڈائٹ اور نیوٹریشن پر بھی کام کرنا چاہیے، چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے پوری قوم مایوس ہے۔ مزید پڑھیں: "سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے” سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نہ فائنل...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں جہاں رمضان کا مہنیہ شروع ہوتے ہی مساجد اور دکانوں کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں وہیں کھیل کے میدان بھی آباد ہو جاتے ہیں۔ کراچی میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہر رات تراویح کی ادائیگی کے بعد کرکٹ کا دور شروع ہوتا ہے۔ رمضان میں نوجوان کھیل کے میدانوں کے علاوہ گلیوں اور سڑکوں پر بھی کرکٹ کھیل کرشوق پورا کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کرک انفو نے ایسی ہی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کراچی کی ایک ہی سڑک کے 30 مختلف مقامات پر نوجوان کرکٹ کھیل رہے ہیں جس سے ان کا کرکٹ کے لیے جنون دیکھنے میں آتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس...
نئی دہلی(اوصاف نیووز) انگلش کھلاڑی ہیری بروک پر آئی پی ایل کھیلنے کیلئے 2 سال کی پابندی عائد کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل آخری لمحات میں دستبردار ہونے کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی لگائی۔ آئی پی ایل کے نئے قانون کے تحت نیلامی میں رجسٹر کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی فرنچائز کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سیزن کے آغاز سے پہلے اگر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوتا ہے تو اس پر آئی پی ایل میں شرکت پر دو سیزن کے لئے پابندی عائد کی جائے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو 2 سالہ...
بھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) نے انگلش کرکٹر ہیری بروک پر آئی پی ایل میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل آخری لمحات میں دستبردار ہونے کی وجہ سے ہیری بروک پر آئی پی ایل میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔ آئی پی ایل کے نئے قانون کے مطابق نیلامی میں رجسٹر کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی فرنچائز کی جانب سے خریدے جانے کے بعد سیزن کے آغاز سے پہلے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوجائے تو اس پر ٹورنامنٹ میں شرکت پر 2 سیزن کے لیے پابندی عائد کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کی...
‘وہ سب مجھ پر ہنستے تھے’، عماد وسیم نے قومی ٹیم کی میٹنگز کی کہانی بتادی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان کے سابق آل رانڈر عماد وسیم نے اپنے ساتھی کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کے جدید دور کی کرکٹ کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وارننگ پر ہنسا گیا تھا۔عماد وسیم نیگزشتہ سال آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، انہوں نے ماڈرن کرکٹ اور ہمارے ملک کی کھیلی جانے والی کرکٹ سے متعلق بات کی ہے۔ آل رانڈر نے پاکستان کرکٹ کے موجودہ کھیل پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا...
عدالت نے داؤد یونیورسٹی میں ہولی کھیلنے پر طالبعلموں کی بے دخلی پر حکم امتناع جاری کردیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں داؤد یونیورسٹی سے ہولی کھیلنے پر طالبعلموں کی بے دخلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں وسیم احمد جمالی، ساحل کمار سمیت پانچ طلباء نے فیض ملانو ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی، جس پر داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی انتظامیہ سمیت دیگر کو 30 اپریل کےلیے نوٹس جاری کردیے۔درخواست میں سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈز، رجسٹرار داؤد یونیورسٹی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔وکیل فیض ملانو ایڈووکیٹ نے دوران سماعت کہا کہ ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کے طور پر رنگوں کا تہوار ہولی کے انعقاد کیا گیا، یہ دن منانے کی اجازت کےلیے یونیورسٹی انتظامیہ کو درخواست...
امیر جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مولانا حامد الحق حقانی جیسے بے ضررانسان کو مسجد میں نشانہ بنانا سفاکیت اور درندگی ہے، جو بندوق عالمِ دین کے خلاف استعمال ہو وہ جہاد نہیں دہشت گردی ہے، تفصیلات کے مطابق امیر جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان اپنے وفد انجینئر ضیاء الرحمان، مولانا راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، مولانا عطاء الحق درویش و دیگر مرکزی وصوبائی اور ضلعی رہنماؤں کے ہمراہ دارالعلوم حقانیہ پہنچے اور مہتمم جامعہ حقانیہ مولانا انوار الحق و نائب مہتمم مولانا راشد الحق سمیع، سیاسی جانشین مولانا عبدالحق ثانی سمیت خاندان اور اساتذہ و مشائخ دارالعلوم حقانیہ سے اس دردناک سانحہ پر تعزیت اور مولانا حامد الحق حقانی سمیت...
بھارتی پیسر محمد شامی نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران چمپئینز ٹرافی میں کھیل پر دھیان ہے، روزے کی قضا بعد میں کروں گا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں چمپئینز ٹرافی کے کامیاب فاسٹ بالر محمد شامی نے صحافیوں سے گفتگو کی۔ محمد شامی سے جب رمضان المبارک میں روزوں سے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ملک کا معاملہ ہے ، بھارتی پروفیشنل کرکٹرز کیلئے شیڈول تیار کیا گیا ہے جس پر عمل درآمد کرنا ہوتا ہے۔ انھوں نے قبول کیا کہ رمضان میں میچز کھیلنا مشکل ہوتا ہے مگر یہاں ملک کا سوال ہے اسی لئے پلیئرز کو کھانے اور نیند کو پورا کرنا ہوتا ہے اور ٹریننگ کے بعد بحالی کیلئے ہدایات پر...
لندن(نیوز ڈیسک)چیمپئنزٹرافی میں بھارت کے ایک ہی وینیو پر کھیلنے پر برطانوی اخبار نے بی سی سی آئی اور آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے بھارت کے دبئی میں تمام میچز کھیلنے کو بڑا ایڈوانٹیج قرار دیا۔ اخبار نے لکھا کہ بھارت کی مرضی ہی چلنی ہے توفائنل میں ٹاس کی کیا ضرورت؟ بھارتی کپتان سے پوچھ لیا جائے پہلے بیٹنگ کرنی ہے یا بالنگ۔ چیمپئنزٹرافی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 7 ہزار سے زائد کلومیٹر سفر کیا جبکہ بھارتی ٹیم صرف دبئی میں ہی مقیم رہی۔ اس نے تمام میچز دبئی میں کھیلے یعنی اس نے عملاً صفر کلومیٹر فاصلہ طے کیا جبکہ نیوزی لینڈ نے...
آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین نے بھارت کے صفِ اول کے فاسٹ بولر محمد شامی کو رمضان کا روزہ نہ رکھنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ مولانا شہاب الدین نے محمد شامی کو روزہ چھوڑنے پر مجرم قرار دیا تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے دوران شامی کو انرجی ڈرنک پیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس بات نے فاسٹ بولر کو لے کر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا کہ محمد شامی روزہ کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔ تاہم، بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے محمد شامی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب اور کھیل کو مکس نہیں کرنا چاہیئے۔ لیجنڈ اسپنر ہربھجن سنگھ...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے جلدی انخلاء کے بعد پیڈل ٹینس کھیلنے لگ گئے۔ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد (جس کے بعد بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں پر انکی کارکردگی کے حوالے کڑی تنقید کی گئی) قومی ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ ہفتے واپس اپنے گھروں کو پہنچے۔ حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بابر اعظم کو امام الحق، عثمان قادر اور اپنے بھائیوں کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کے بعد 16 مارچ سے قومی ٹیم کو پانچ ٹی 20 میچز کی سریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ ذرائع کے...
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی چیمپیئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد پیڈل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں بابر اعظم کو ساتھی کرکٹرز امام الحق، عثمان قادر اور دوستوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بابر اعظم پر خوب تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ میزبان ملک ہوتے ہوئے آپ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے اور اب پیڈل ٹینس کھیل رہے ہیں جبکہ باقی ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی میں مصروف ہیں، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ’کچھ شرم کرو کچھ حیا کرو اب زہر لگتے ہو تم لوگ‘۔ سید عمیر حسین لکھتے ہیں ’یہ...
مسئلہ مکرمی سکندر بخت کا نہیں، ٹی وی کا ہے۔ یہ سکرین کم بخت بلا ہی ایسی ہے کہ خود پہ نمودار ہونے والی ہر شے کو بے سبب بولے چلے جانے پہ مجبور کر چھوڑتی ہے۔ قصور شاید کچھ میزبان کا بھی ہوگا کہ جس نے خمارِ شب کے درماندہ ذہن کو یوں صبح سویرے ہی چھیڑ دیا اور موصوف نیم خوابیدہ لہجے میں گویا ہوئے کہ، ‘سب سے پہلے تو رضوان کو انگلش میں بات نہیں کرنی چاہیے، وہ اردو میں بات کریں یا پھر پشتو میں۔۔۔۔’ مگر مسئلہ محترمی سکندر بخت کو رضوان کی انگریزی سے نہیں ہے۔ مسئلہ پاکستان کے سب سے بڑے چینل کی چال طے کرتے ان اَذہان میں کہیں چھپا ہے جنہیں سال...
قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کیخلاف بیان داغ دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ اگر کرکٹ سے بھارت کی اجارہ داری ختم کرنی ہے تو تمام کرکٹ بورڈز کو ایک ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کیلئے تمام غیر ملکی کرکٹر حصہ لینے آتے ہیں لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے کرکٹرز کو کہیں اور جاکر نہیں کھیلنے دیتا۔ مزید پڑھیں: بھارت ثابت کرے وہ پاکستان سے بہتر ٹیم ہے؟ سابق کرکٹر کا چیلنج انضمام کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے کھلاڑی (پاکستان کے علاوہ) آئی پی...
نیوزی لینڈ کی جانب سے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست کے بعد پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام ہوگیا ہے، اور قومی ٹیم اگلے راؤنڈ (سیمی فائنل) کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟ گزشتہ روز قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد بات اگر مگر پر آگئی تھی، آج اگر نیوزی لینڈ بنگلہ دیش سے ہار جاتا تو پھر کچھ امید باقی رہ سکتی تھی۔ قومی ٹیم کی اگلے راؤنڈ تک رسائی کے لیے ضروری تھا کہ نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز ہار جائے، جبکہ اس کے علاوہ قومی ٹیم 27 فروری کو بنگلہ دیش کے...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)پچھلے کچھ سالوں میں کئی ہندوستانی کرکٹرز رشتوں کی پچ پر رن آؤٹ ہوتے رہے۔ حال ہی میں یجویندر چہل اور دھناشری کی طلاق کے بعد ایک بار پھر یہ بحث گرم ہو گئی ہے کہ کرکٹر محبت کی پچ پر ٹیسٹ کھیلنے کے بجائے T-20 کیوں کھیل رہے ہیں اور رشتوں کے ٹوٹنے کا سلسلہ کیوں مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یوزویندر چہل نے دسمبر 2022 میں دھنشری ورما سے شادی کی۔ چند روز قبل ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اب 4 سال بعد دونوں قانونی طور پر الگ ہو گئے ہیں اور دونوں کی طلاق ہو چکی ہے۔ خبریں سامنے آئی ہیں کہ چاہل دھنشری کو 60 کروڑ روپے بھتہ کے طور...
سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے بابر اعظم کی سست بیٹنگ پر کڑی تنقید کردی۔چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ بابر اعظم 1980 کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔321 رنز کے تعاقب میں بابر اعظم نے 71.11 کے اسٹرائیک کے ساتھ 90 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔محمد کیف کو بابر اعظم کا کراچی کے بیٹنگ ٹریک پر کھیلنے کا انداز پسند نہیں آیا اور انہوں نے بابر پر تنقید کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر محمد کیف نے لکھا کہ ’بابر اب بھی 1980 کی دہائی کی کرکٹ کھیل رہے ہیں، پارٹ ٹائم اسپنرز کے...
ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار، شناخت اور حیثیت کی بحالی کے لیے بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ اس کے لیے لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر علاقے کے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق، وقار،...
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ہار پر لب کشائی کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ ویڈیو میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے گرین شرٹس کو مشورہ دیا کہ پاکستانی ٹیم کو جارحانہ کھیل کھیلنے کی ضرورت ہے، دنیا جس انداز میں کھیلتی ہے، ہم اس سے بہت دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان 6 رنز اوور کی اوسط سے بھی بالنگ کرواتا تو میچ جیت سکتا تھا لیکن ہم بیٹرز بہت سلو کھیل رہے ہیں جسکا نقصان ہمیں ہار کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ شعیب اختر نے شکست کے باوجود پاکستان کیلئے بھارت کیخلاف میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انڈیا...
شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں پولیس افسر کے بھتیجے کو آن لائن گیم کھیلنے کی پاداش میں مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔ واقعہ کی تفصیلات کے مطابق متاثرہ نوجوان نے اپنی شکایت تھانہ منگھوپیر میں درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص اویس نے ایپلیکیشن کے ذریعے نوجوان کی ذاتی معلومات حاصل کی اور خود کو اس کی یونیورسٹی کا طالب علم ظاہر کرتے ہوئے دوستی کا آغاز کیا۔ اویس نے نوجوان کو ملنے کے لیے بلایا اور ایک سازش کے تحت اپنے دوست کے ساتھ مل کر اسے اغواء کر لیا۔ اغواء کے دوران ملزمان نے نوجوان کو نشہ آور چیز اور...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں تمام بڑے پروجیکٹ وفاق کی مدد سےچل رہے ہیں، آئینہ اُن کو دکھایا تو بُرا مان گئے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان کہا ہے کہ صوبائیت کا کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے، مسلسل شعلہ انگیزیاں آپ اور آپ کے لوگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن سے لے کر بہت ساری کہانیاں ہمارے پاس بھی موجود ہیں، پنجاب میں کوئی منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو جائے تو آپ تڑپنا شروع کر دیتے ہیں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سندھ میں جانور بندھے اسکولوں اور ٹرانسپورٹ کا رونا سالوں سے...
بیجنگ : “کینیڈا ایک ایسا ملک ثابت ہوا ہے جو بڑے بھائی کی مانند ملک امریکہ کی جانب سے دھوکہ دہی ،دھمکی ،دھونس اور زیادتیاں سہہ رہا ہے ۔” چند روز قبل امریکہ کی جانب سے کینیڈا پر اضافی محصولات کے اعلان کے بعد بینک آف نووا سکوشیا کے ماہر اقتصادیات ڈیرک ہولٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں اسی طرح کے الفاظ لکھے ۔ تاہم، کینیڈا کے سیاست دانوں نے امریکہ کی جانب سے “دھوکہ دہی، دھمکیوں اور زیادتیوں” کا جواب کیسے دیا؟ یہ ایک عجیب صورتحال ہے۔ حال ہی میں کینیڈا کے تمام 13 صوبوں اور علاقوں کے گورنروں پر متشمل وفد نے امریکی قانون سازوں، کاروباری گروہوں اور مزدور رہنماؤں سے ملاقاتوں اور لابنگ کے لئے امریکہ...
کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد کہا کہ ہم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ ہمیں لگا کہ دوسری اننگز میں وکٹ مزید مشکل ہو جائے گی، لیکن ان کے بولرز نے ہم پر دباؤ برقرار رکھا۔ محمد رضوان نے کہا ہمارا ہدف 280 رنز تھا، لیکن مخالف ٹیم نے زبردست بولنگ کر کے ہمیں اس ہدف تک پہنچنے نہیں دیا۔ ہم رنز کم بنا سکے، اور ان کی باؤلنگ واقعی شاندار تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اور آغا سلمان شراکت بنانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن وہ ہمیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے رہے تھے۔ ہمارا ہدف 300 نہیں، بلکہ...
کراچی:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے سہ فریقی سیریز کے فائنل سے قبل کراچی اور لاہور کے شائقین کرکٹ کی زبردست سپورٹ کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فائنل ایک ہائی اسکورنگ مقابلہ ہوگا اور اسٹیڈیم میں موجود 90 فیصد تماشائی پاکستان کے حق میں ہوں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سینٹنر نے کہا کہ کراچی کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، جس کا ثبوت پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائنل میں بھی رنز کا انبار لگنے کی توقع ہے اور ہم ایک دلچسپ مقابلہ...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے،جب اللہ کی طرف سے مدد آتی ہے تو نصرت قدم چومتی ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف بڑا ہدف عبور کر کے سی قومی سیریز کے فائنل میں رسائی بھرپور محنت کا نتیجہ رہی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے 353 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب کے لیے منصوبہ بندی کی اور ٹی ٹونٹی طرز کی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ ہمیں بہت اچھا آغازملا تھا ،3 وکٹیں گریں تو سب چیزیں لیول میں آگئیں،18 اوور تک اسکرین نہیں دیکھی، پانچ، پانچ...
ویب ڈیسک — امریکی فٹ بال کے فائنل ‘سپر بول’ میں فلاڈیلفیا ایگلز نے کنساس سٹی چیفس کو 22 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے شکست دی ہے اور ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ فائنل میچ دیکھنے کے لیے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔ وہ پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر سپر بول دیکھا ہے۔ کھیل کے آغاز سے قبل کنساس سٹی چیفس کی ٹیم کے حوالے سے کسی حد تک کامیاب ہونے کی رائے موجود تھی اور امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ وہ امیریکن فٹ بال لیگ کا ٹائٹل مسلسل تیسرے سال بھی اپنے نام کر سکتی ہے۔ تاہم فلاڈیلفیا نے اس کی امیدوں...
لاہور کرکٹ کے ساتھ ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی دلچسپی کا بھی مرکز بن گیا، جرمن اور ہالینڈ کے معروف کلبز کی ٹیمیں کل لاہور پہنچیں گی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر یوتھ پروگرام کی ٹیم بھی ان غیر ملکی کلبز کے ساتھ میچز کھیلے گی۔ چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرائلز کی نگرانی کی۔ رانا مشہود نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ وزیراعظم نے 2025 قومی کھیل ہاکی کی بحالی کا سال قرار دے رکھا ہے، کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑیوں کی آمد کی بہت خوشی ہے۔ پاکستان میں کرکٹ اور ہاکی کے تمام بڑے ممالک کے کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔ بھارت بھی ایک دن ضرور پاکستان...
پاکستان کی معیشت کے بارے میں حالیہ دنوں میں جو تصویر پیش کی جا رہی ہے، اس کا عکس بھی عملی دنیا میں نظر نہیں آرہا ہے، افراطِ زر کی شرح میں نمایاں کمی، بنیادی شرح سود میں تخفیف، اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ جیسے عوامل کو معاشی کامیابیوں کے طور پر بیان کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ کے سربراہ، نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کے لیے اچھے اشارے ہیں۔ جبکہ حکومت نے مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کیا ہے اس کے برعکس 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر 1.02 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا۔...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اورسہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے دہائیوں بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی محسن ناوی اور پوری قومی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔ مریم نواز نے پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے لیے نیک تمناں کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونا ہمارے عزم کی جیت ہے۔ کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی بیان نہیں کرسکتی۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم...
چین کا ہاربن 29 برس بعد دوسری بار ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کر رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز ہاربن (شِنہوا) 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے منعقد ہونے کے ساتھ چین کا ہاربن 29 برس قبل کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کے بعد دوسری بار ان کھیلوں کی میزبانی کررہا ہے۔ افتتاحی تقریب ہاربن بین الاقوامی کانفرنس، نمائش و کھیل مرکز کے کے ساتھ ساتھ دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ سنو تھیم پارک ہاربن آئس سنو ورلڈ کے برانچ وینیو میں منعقد ہوئی۔فروری 1996 میں تیسرے ایشیائی سرمائی کھیل کا انعقاد ہاربن میں ہوا تھا جس میں 450 سے زیادہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ میزبان چین 15 طلائی،...

حیدرآباد:سندھو دریا گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کو انتظامیہ کی جانب سوینئر پیش کیاجارہا ہے
حیدرآباد:سندھو دریا گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کو انتظامیہ کی جانب سوینئر پیش کیاجارہا ہے
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مستقبل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل ہونے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا اہم بیان سامنے آگیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ 17 سالوں سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نظر نہیں آئے۔2008 میں ہونے والے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں 12 پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا، لیکن ممبئی حملوں اور 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی...
منڈی بہاؤالدین ( غلام فاطمہ)آل پنجاب نیزہ بازی ٹورنامنٹ منڈی بہاؤالدین شہیدانوالی میں منعقد ہوا ۔جہاں پورے ملک سے 35 ٹیموں نے حصہ لیا اور خان آف تھل نے منڈی بہاؤالدین نے میدان مار لیا . کامیاب نیزہ بازی کروانے پر ہمارے بھائی سید رضا شاہ، مناظر علی رانجھا، راج بختیار گوندل، علی ریاض بھٹی اور سید خبیب حیدر کو مبارکبادنیزہ بازی ایک قدیم اور روایتی کھیل ہے جو پنجاب میں بہت مقبول ہے۔ یہ کھیل صدیوں سے یہاں کھیلا جا رہا ہے اور اسے پنجاب کی ثقافت کا ایک اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ نیزہ بازی ایک ایسا کھیل ہے جس میں گھڑ سوار اپنے گھوڑے پر سوار ہو کر ایک نیزہ سے زمین میں نصب ایک نشانہ کو...
کراچی: سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے بعد بھارت کے سابق کپتان روی شاستری نے بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔ آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے روی شاستری نے پیشگوئی کی کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے ایونٹس میں بھارت اور آسٹریلیا کی کارکردگی ہمیشہ ہی شاندار رہی ہے اس لیے ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو یہی دو ٹیمیں فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کون سی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا روی شاستری نے سیمی فائنل کے حوالے...
پی ٹی آئی والے کرکٹ کے ماہر بنتے ہیں کہ ان کے بانی چیئرمین کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ہیں۔ میں مانتا ہوں کہ عمران خان کرکٹ کی سیاست کے ماہر رہے ہوں گے کیونکہ ہم نے انہیں جاوید میانداداور وسیم اکرم سمیت بہت ساروں کو گُگلیاں کرواتے ہوئے دیکھا ہے مگر سیاست کی کرکٹ تو بہت مختلف ہے اوراس میں کپتان بہت اناڑ ی ہے۔ وہ سیاست کی کرکٹ جتنی بھی کھیلا ایمپائر کو ساتھ ملا کے کھیلا اور جیسے ہی ایمپائر غیر جانبدار ہوا، عمران خان کلین بولڈ بلکہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو گیا۔وہ اب بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا نہیں چاہتابلکہ ایمپائر کو ہی ڈائریکٹ ساتھ ملاناچاہتا ہے۔ بیچ میں تھوڑی دیر کے لئے جب جلسوں سے لے...
سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے: صوبائی وزیر کھیل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سندھ کے وزیر برائے کھیل سردار محمد بخش مہر نے سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملنے پر صوبائی کرکٹ بورڈ بنانے کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی یوتھ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کا وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے افتتاح کیا۔ سندھ کے وزیر کھیل کا کہنا تھاکہ سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملا تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے، کرکٹ پنجاب سے کے پی کے تک نہیں بلکہ سندھ میں بھی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے پر تعمیری روابط کو سراہا۔ یورپی یونین کے وفدنے پنجاب حکومت کی انسانی حقوق کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے میکنزم کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ پنجاب میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم اور...
آسٹریلیا میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سابق کرکٹر کی جانب سے بھارتی کپتان روہت شرما سمیت متعدد کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کھیلنے پر زور دیا جا رہا تھا۔ کڑی تنقید کے بعد فارم میں واپس آنے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے متعدد اسٹار کھلاڑیوں نے رانجی ٹرافی کا رخ کیا لیکن ایک میچ بعد ہی اگلے راؤنڈ کے لیے عدم دستیابی ظاہر کردی۔ روہت شرما، یشسوی جیسوال، شبھمن گِل اور رشبھ پنت ان چند بڑے ناموں میں سے ہیں جنہوں نے رانجی ٹرافی کے 23 جنوری سے شروع ہونے والے راؤنڈ میں شرکت کی تھی، تاہم اب وہ مزید کوئی میچ نہیں کھیل رہے۔ سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے کھلاڑیوں کی اس حرکت پر تنقید کرتے ہوئے...
وہ آیا اس نے دیکھا اور فتح کرلیا۔ کچھ اسی قسم کے جذبات لوگوں میں چین کے تازہ ترین مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم ڈیپ سیک DeepSeek کے بارے میں پائے جاتے ہیں۔ ڈیپ سیک چین کی ایک چھوٹی سی اسٹارٹ اپ کمپنی کی پروڈکٹ ہے جس کو قائم ہوئے ابھی ایک سال ہی ہوا ہے۔ ڈیپ سیک نے آتے ہی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ایک لرزہ طاری کردیا ہے اور فقط ایک دن میں ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان اسٹاک مارکیٹ میں امریکی کمپنیوں کو اٹھانا پڑا، جس میں سر فہرست مصنوعی ذہانت کے لیے استعمال ہونے والی چپس بنانے والی کمپنی اینویڈیا nVidia ہے۔ چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نے یہ کام فقط ستاون...
بھارت کے اسٹار کرکٹرز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا بُرا وقت ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ دونوں کو قومی ٹیم میں جگہ بنائے رکھنے کے لیے انتہائی نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہے۔ بُرے فارم کے باعث اُن کی کارکردگی کا گراف خطرناک حد تک نیچے آچکا ہے اور اب اُنہیں ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے اپنی پوزیشن بہتر بنانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ وراٹ کوہلی نے رنجی ٹرافی میں واپسی کے لیے علی باغ (اتر پردیش) میں خصوصی تربیت لینے کے بعد مشق کی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ سنجے بنگر کی نگرانی میں کوہلی نے اپنی بیٹنگ کی چند خامیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے اور بیک فُٹ پر کھیلنے پر...

’فلیٹ وکٹ بناتے ہیں تو ہار جاتے ہیں، اسپن بنائیں تو کھیلنا بھول جاتے ہیں‘، پاکستان کی شکست پر صارفین کے تبصرے
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری میچ ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن 120 رنز سے جیت لیا۔ یہ ویسٹ انڈیز کی سنہ 1990 کے بعد سے پاکستان میں ٹیسٹ میچوں میں پہلی فتح ہے۔ پاکستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صحافی وجیہہ ثانی لکھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے ہوم گراؤنڈ میں اپنی بنائی ہوئی پچ پر ہار گئی ہے۔ کوئی عاقب جاوید کو سمجھائے کہ اسپننگ ٹریک ضرور بنائیں لیکن بلے بازوں اور فاسٹ بالرز کے لیے بھی پچ میں کچھ چھوڑ دیں۔ ورنہ اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں ایسے ہی گرتے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ پاکستان ٹیم ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا،...
کشمیر کے تہواروں میں گتکے کے کھیل کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ صدیوں سے وادی کشمیر میں کھیلا جانے والا کھیل ’گتکا‘ تلوار بازی سیکھنے میں بھی انتہائی کار آمد ہے۔ مظفرآباد میں معروف روحانی شخصیت حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کے سالانہ عرس کو مظفرآباد میں تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس تہوار میں گتکے کے کھلاڑی نو روز تک شائقین کو اپنی صلاحتیوں کے جوہر دکھا کر داد وصول کرتے ہیں اور اس معدوم ہوتے روایتی کھیل میں نئی روح پھونکنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کشمیری باقرخانی کیسے تیار کی جاتی ہے اور مہنگائی کی وجہ سے اس کے کاروبار پر کیا اثر پڑا ہے؟ گتکے کے کھیل میں ایک ہاتھ میں چھڑی اور...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر )سندھ کا محکمہ کھیل نیشنل گیمز کی تیاریاں وقت پر کروانے میں ناکام ہوگیا جس کے باعث نیشنل گیمز تاخیر کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق محکمہ کھیل سندھ نیشنل گیمز کی تیاریاں نہ کرسکا جس کے باعث نیشنل گیمز فروری کے بجائے مئی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے نیشنل گیمز کی ایگزیکٹو کمیٹی اور اسپورٹس کمیشن کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔خیال رہے کہ سندھ حکومت نے نیشنل گیمز فروری میں کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم گرانٹ کی منظوری میں تاخیر اور گرائونڈ تیار نہ ہونے کی وجہ سے نیشنل گیمز مئی میں شیڈول کیے گئے ہیں۔
دنیا بھر میں تعلیم کا عالمی دن ہر سال 24 جنوری کو منایا جاتا ہے تاکہ تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور ہر فرد تک اس کی رسائی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا جا سکے۔ یہ دن عالمی سطح پر اس بات کو تسلیم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ تعلیم ایک بنیادی حق ہے اور ہر انسان کو معیاری تعلیم تک رسائی ہونی چاہیے۔ اس دن کا مقصد نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے بلکہ تعلیمی فرق کو کم کر کے ایک مساوی اور انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کا وہ اسکول جہاں بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی کماتے ہیں کاروان مدبر ایک...
جنوبی افریقا کے عظیم بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ چار برس قبل2021 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے 41 سالہ کھلاڑی اے بی ڈویلیئز کے تازہ بیان کے بعد اُن کے مداحوں کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے اور وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کو ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز نے حال ہی میں بیان میں کہا ہے کہ میں اب بھی ایک روزہ کرکٹ کھیل سکتا ہوں، میرے بچے اس بات پر زور بھی دیتے ہیں کہ مجھے دوبارہ ایکشن میں آنا چاہیے، احساس ہوتا ہے کہ نیٹ پر جاکر پھر سے پریکٹس شروع کردوں۔عظیم بلے بازنے مزید کہا کہ اگر میں...
جنوبی افریقا کے عظیم بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق 2021 میں ریٹائرمنٹ لینے والے 41 سالہ کھلاڑی اے بی ڈویلیئز کے تازہ بیان کے بعد اُن کے مداحوں کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے اور وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کو ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز نے حالیہ بیان میں کہا کہ ’میں اب بھی ایک روزہ کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور میرے بچے اس بات پر زور بھی دیتے ہیں کہ مجھے دوبارہ ایکشن میں آنا چاہیے اور مجھے احساس ہوتا ہے کہ نیٹ پر جاکر پھر سے پریکٹس شروع کردوں‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں دوبارہ کھیل کر...
انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر کو سانپ سے کھیلنا مہنگا پڑگیا، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ انگارا شوجی یوٹیوب اور انسٹاگرام پر اکثر ویڈیوز میں سانپوں کے ساتھ خطرناک اسٹنٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں، یہاں تک کہ زہریلے سانپوں کے منہ میں اپنی زبان تک ڈال دیتے ہیں۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر انگارا شوجی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک سانپ نے ان کے پرائیوٹ حصے پر کاٹ لیا ہے۔ متعلقہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈونیشیائی انفلوئنسر اپنی شرمگاہ کو کاٹنے والے سانپ سے چھٹکارا دلانے کی پوری کوشش کررہے ہیں لیکن سانپ انھیں چھوڑ نہیں۔ اس جدجہد میں وہ پسینے میں شرابور ہوجاتے ہیں۔ انگارا شوجی کے چہرے پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا، امید ہے قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرےگی،صدر مملکت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام کھلاڑیوں خصوصاً ساجد خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کو کرکٹ ٹیم پر فخر ہے،امید ہے کامیابیوں کا یہ...
ملتان: پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے، جس کے بعد مجموعی برتری 202 رنز ہو گئی۔ کریز پر کامران غلام 9 اور سعود شکیل 2 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 230 رنز اسکور کیے۔ سعود شکیل اور محمد رضوان نے 141 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ سعود شکیل 84 رنز جبکہ رضوان 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز پر سمٹ گئی۔ نعمان علی نے 5، ساجد خان نے 4، اور ابرار احمد نے ایک وکٹ لی۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز پاکستانی اسپنرز کے سامنے بے...
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ خوش آئند ہے، جب یہ کیس کا قانونی دفاع نہ کر سکے تو مذہب کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔علماء کرام کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے کہا گیا کہ یہ فیصلہ سیرت النبیﷺ کی تعلیم کے خلاف ہے، کیا لاس اینجلس کی عدالت کا فیصلہ تبلیغ کرنے کی وجہ سے آیا ہے؟ مجھے بتادیں کہ القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جارہی ہے؟ عطا تارڑ نے کہا کہ رشوت، ڈاکے، کرپشن اور غبن کے کیس میں مذہب کو نہیں لائیں، القادر ٹرسٹ سے کابینہ کے کسی رکن نے فائدہ نہیں لیا...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کو صحت یاب ہونے میں ابھی 3 ہفتے لگیں گے جس کے بعد ری ہیب ہوگا، وہ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ صائم ایوب کی خیریت دریافت کرنے کے لیے انہیں ٹیلیفون کیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی صحت یاب ہونے میں انہیں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی ابتدائی ٹیم کا اعلان، فخر زمان اور صائم ایوب شامل انہوں نے کہاکہ میں نے صائم ایوب کو مشورہ دیا ہے کہ آپ نے جلدی نہیں کرنی، کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں انجری گھمبیر صورتحال...
چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے ریسرچر اور بعد میں اسی کے خلاف آواز بلند کرنے والے ہندوستانی نژاد نوجوان سچیر بالاجی اپنی چھبیسویں سالگرہ کے پانچ دن بعد چھبیس نومبر ۲۰۲۴ کو سان فرانسسکو میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کے اپارٹمنٹ میں پولیس اس وقت داخل ہوئی جب ان کے والدین تین دن سے ان سے رابطہ نہیں کر پارہے تھے۔ جب پولیس داخل ہوئی تو سچیر کی لاش غسل خانے میں پڑی تھی اور ان کے سر پر گولی کا زخم تھا اور غسل خانہ خون سے بھرا ہوا تھا ۔ سان فرانسسکو پولیس نے ان کی موت کو سرسری سی تحقیقات کے بعد خود کشی قرار دے کر...
واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل منظور کیا ہے جو جنس تبدیل کروا کر لڑکی بننے والے کھلاڑیوں کو خواتین کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے سے سختی سے روک دے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس میں اکثریت رکھنے والی ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی جانب سے پیش کیے گئے بل کے حق میں 218 ارکان نے ووٹ دیے۔ بل میں جنس کی تعریف پیدائش کے وقت کسی شخص کی تولیدی حیاتیات اور جینیات کی بنیاد پر ہونے والی شناخت کے طور پر کی گئی ہے۔ پیدائشی مرد کی شناخت رکھنے والا بعد میں جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروالے اور لڑکی بن جائے تو اسے خواتین کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے میں...

کراچی : سندھ اسپیشل گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ،سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کھلاڑیوںکی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں
کراچی : سندھ اسپیشل گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ،سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کھلاڑیوںکی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں
ممبئی ( نیوز ڈیسک )ون ڈے میچ میں بیٹر نے تن تنہا 346 رنز کی اننگ کھیل کر تاریخ رقم کر دی۔ممبئی انڈر 19 ویمنز ٹیم کی نمائندگی کرنے والی 14 سالہ بیٹر ایرا جادھیو نے 346 رنز کی نا قابل شکست انفرادی اننگ کھیلی۔ الور میں میگھالیہ کے خلاف کھیلے گئے اس ریکارڈ ساز میچ میں ایرا جادھیو نے 157 گیندوں پر 220.38 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 346 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ٹی 20 کرکٹ متعارف ہونے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی تیزی آئی ہے اور ایک دہائی کے دوران ٹیموں کا 50 اوورز کے میچ میں 300 سے زائد رنز اسکور کرنا معمول بن چکا ہے اور کئی بیٹرز ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں لیکن...
امریکی ایوان نمائندگان نے منگل کے روز ایک ایسے بِل کی منظوری دی ہے جس میں ٹرانس جینڈرز کو سکولوں میں لڑکیوں کے اسپورٹس مقابلوں میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ امریکی ایوان میں مںظور ہونے والے اس بل کی حمایت ریپبلکن ممبران نے کی جبکہ ڈیموکریٹ ممبران نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ اس بل کےتحت امریکا کی وفاقی حکومت ان سکولوں کی فنڈنگ روک دے گی جہاں لڑکیوں کے اسپورٹس ایونٹس میں ٹرانس جینڈر کو شامل کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کرلیا ریپبلکن ممبران نے اس بل کو بچیوں کی پرائیویسی اور حقوق کے تحفظ کی طرف ایک قدم قرار دیا ہے جب...
عطا آباد جھیل شمال کی ان جھیلوں میں سے ایک ہے جو سیاحوں کو آسانی سے دستیاب ہے۔ یہ جھیل 2010 میں پہاڑی تودہ گرنے سے حادثاتی طور پر وجود میں آئی تھی۔گرمی میں اس جھیل کے پانی کشتیوں کی موٹروں سے ہلچل مچاتے ہیں تو چھینٹے قراقرم ہائی وے سے جا ٹکراتے ہیں اور سردی میں یہی جھیل برف کے فرش کے ساتھ کھیل کے میدان میں بدل جاتی ہے۔ عطا آباد جھیل پر طرح طرح کے کھیل کھیلے جاتے ہیں۔سطح سمندر سے 7273 فٹ بلند اور 80 فٹ گہری خلتی جھیل سٹرک کے کنارے آباد ہے اس لیے جب یہ برف کے میدان میں بدلتی ہے تو ایک آباد سٹیڈیم کا روپ دھار لیتی ہے۔ہر سال جنوری میں...
کراچی میں نیوز کانفرنس میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو مروانے تک کی منصوبہ بندی کی۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی کو سزا ضرور ہوگی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جرم کیا ہے تو سزا تو بھگتنی پڑے گی، بانی پی ٹی آئی جب ’القادر ٹرسٹ‘ کی دستاویزات پر دستخط کر رہے تھے تو اسی وقت کہا تھا کہ یہ ’نیب‘ کیس ہے۔ اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم نے سیاست بانی پاکستان تحریک انصاف سے سیکھی اور انہیں کی وجہ سے آج پارلیمنٹ میں...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلادیش کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی کے ابتدائی گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران جسپریت بمراہ کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث وہ بالنگ کروانے سے قاصر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کو لیکر پھوٹ پڑگئی بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ...
لندن(نیوز ڈیسک)پاکستانی نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے اپنے بیان میں کہا کہ چیمپئن ٹرافی کھیلنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔قومی ٹیم کے آل رانڈر صائم ایوب نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے،میڈیکل رپورٹس کے باریمیں پی سی بی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے،مداحوں سے اپیل ہے کہ دعاوں میں یاد رکھیں ۔ صائم ایوب نے پی سی بی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا لندن قیام کے حوالہ سے ابھی کچھ نہیں کہ سکتا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کے نام بھجوانے کا وقت آج ختم ہوجائے گا،12 جنوری سے 11 فروری تک بورڈ از خود کھلاڑی تبدیل کرسکتے ہیں۔ 12 فروری...
شارجہ : مشکل لمحات میں جیتنا اور پاور پلے کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا یہ چند پہلو ہیں جن پر شارجہ واریئرز نے توجہ مرکوز کی ہوئی ہے وہ آئی ایل ٹی 20 کے تفریحی سیزن 3 کی تیاری کررہے ہیں اور ان کی نگاہیں ٹرافی پر ہیں ۔ شارجہ واریئرز کی قیادت ٹم ساؤتھی کررہے ہیں جبکہ جے پی ڈومنی ہیڈ کوچ ہوں گے ٹیم 12 جنوری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گلف جائنٹس کے خلاف اپنی مہم شروع کرے گی۔ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم چیزوں کو نسبتا آسان رکھے اور ایک وقت میں ایک میچ کھیلے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کھیل کے دوران چیزوں کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) آپ نے ممکن ہے دیکھا ہو کہ کوئی بچہ کسی جھولے سے الٹا لٹک کر، کبھی کسی بلند سطح یا ٹیبل سے چھلانگ لگا کر یا سنگلاخ پتھروں والی سطح پر چڑھنے اترنے کی تگ و دو کر رہا ہو یا دوڑتے ہوئے خود کو گرا کر پھسل رہا ہو۔ بچے عموماﹰ بہ ظاہر خطرناک کھیل کھیلتے نظر آتے ہیں۔ مگر سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں محققین کا کہنا ہے کہ ایسے کھیل بچوں کی نشوونما کے لیے ضروری بھی ہیں۔ میلبورن کی ڈیکن یونیورسٹی میں عوامی صحت و نفسیات کی محقق ایلیتھیا جیریبین کے مطابق وہ شہر کے قریب گرم دھوپ میں ساحل...
قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالات اُٹھے لگے۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔ جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے اختتام کے بعد صائم ایوب علاج کیلئے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے تھے، جہاں چیئرمین کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز انکا چیک اَپ کررہے ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ؛ پی سی بی حکام کو صائم کی رپورٹس کا انتظار...
شارجہ واریئرز کی نگاہیں آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی ٹرافی پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز شارجہ : مشکل لمحات میں جیتنا اور پاور پلے کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا یہ چند پہلو ہیں جن پر شارجہ واریئرز نے توجہ مرکوز کی ہوئی ہے وہ آئی ایل ٹی 20 کے تفریحی سیزن 3 کی تیاری کررہے ہیں اور ان کی نگاہیں ٹرافی پر ہیں ۔ شارجہ واریئرز کی قیادت ٹم ساؤتھی کررہے ہیں جبکہ جے پی ڈومنی ہیڈ کوچ ہوں گے ٹیم 12 جنوری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گلف جائنٹس کے خلاف اپنی مہم شروع کرے گی۔ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی چاہتے ہیں کہ ان کی ٹیم چیزوں کو...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کے وژن اورصوبائی سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کی زیر نگرانی محکمہ کھیل حکومت سندھ کی جانب سے17 سے 19 جنوری تک نشان پاکستان کراچی کے قریب کلفٹن کے ساحل پر سندھ بیچ گیمز کا انعقاد کر رہا ہے،جن کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں بیچ والی بال ،بیچ ٹینس ،بیچ ساکر،بیچ ہینڈ بال ،بیچ تھروبال اور بیچ باکسنگ شامل ہیں ۔جس میں سندھ بھر کے تمام ڈویژن سے بوائز اور گرلز کھلاڑی شرکت کریں گے ۔اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے تمام ڈویژن کی اسپورٹس ایسوسی ایشنز سے کہا گیا ہے کہ اپنے اپنے ڈسٹرکٹس میں ٹرائلز کا انعقاد کریں اور تین بوائز اور تین گرلز کھلاڑیوں کا...