کراچی (اسپورٹس ڈیسک)صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کے وژن اورصوبائی سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کی زیر نگرانی محکمہ کھیل حکومت سندھ کی جانب سے17 سے 19 جنوری تک نشان پاکستان کراچی کے قریب کلفٹن کے ساحل پر سندھ بیچ گیمز کا انعقاد کر رہا ہے،جن کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں بیچ والی بال ،بیچ ٹینس ،بیچ ساکر،بیچ ہینڈ بال ،بیچ تھروبال اور بیچ باکسنگ شامل ہیں ۔جس میں سندھ بھر کے تمام ڈویژن سے بوائز اور گرلز کھلاڑی شرکت کریں گے ۔اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے تمام ڈویژن کی اسپورٹس ایسوسی ایشنز سے کہا گیا ہے کہ اپنے اپنے ڈسٹرکٹس میں ٹرائلز کا انعقاد کریں اور تین بوائز اور تین گرلز کھلاڑیوں کا ان بیچ گیمز کے لئے انتخاب کریں ۔ٹرائلز کا انعقاد 13 جنوری تک محکمہ کھیل کے متعلقہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرکے تحت ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

18 سے 21 جنوری تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

 

لاہور:محکمہ موسمیات نے 18 جنوری سے 21 جنوری تک ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی ہواؤں کے اثرات سے موسم میں تبدیلی آئے گی جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، قلات اور خضدار میں بارش کی توقع ہے، جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

بارشوں اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے سوات، بونیر، مہمند، وزیرستان اور دیگر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ 18 جنوری سے 22 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 18 سے 21 جنوری تک بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
  • وزیر اعظم کی کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو سکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت
  • چیئرمین سی ڈی اے کا سرینا، جناح ایونیو انٹرچینج اور ایف ٹین راؤنڈ آباؤٹ منصوبوں کا دورہ، جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت
  • شاہد خاقان عباسی کی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست زیرسماعت دیگر درخواستوں سے منسلک کرنے کی ہدایت 
  • وزیر اعلیٰ سندھ اولمپک اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کا قبلہ درست کریں، لال بلوچ
  • گل زمین فٹبال کپ ، سیمی فائنل کی تیاریاں مکمل، حیدری بلوچ نے سندھ بلوچ کلب کو 2-1سے میدان بدر کردیا
  • اسپیشل کھلاڑیوں کیلیے اسپیشل گیمز محکمہ کا تحفہ ہیں ،عبدالعلیم لاشاری
  • کراچی : سندھ اسپیشل گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ،سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کھلاڑیوںکی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں
  • علمائے کرام عوام کا شعور بیدار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اسداللہ بھٹو
  • گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا 26 جنوری کو میراتھن کرانے کا اعلان