قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کو صحت یاب ہونے میں ابھی 3 ہفتے لگیں گے جس کے بعد ری ہیب ہوگا، وہ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ صائم ایوب کی خیریت دریافت کرنے کے لیے انہیں ٹیلیفون کیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی صحت یاب ہونے میں انہیں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی ابتدائی ٹیم کا اعلان، فخر زمان اور صائم ایوب شامل

انہوں نے کہاکہ میں نے صائم ایوب کو مشورہ دیا ہے کہ آپ نے جلدی نہیں کرنی، کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں انجری گھمبیر صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ صائم ایوب کے نہ ہونے سے پاکستانی ٹیم کو فرق ضرور پڑےگا۔ کیوں کہ ہمارے پاس بیک اَپ تیار نہیں۔

سابق قومی کپتان نے کہاکہ ہماری ٹیم میں میچ وننگ کھلاڑیوں کی تعداد کم ہے، اسی لیے میں کہتا ہوں کہ ہر کھلاڑی کا متبادل ضرور ہونا چاہیے۔ امید ہے کہ قومی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرےگی۔

شاہد آفریدی نے کہاکہ شادی اور پھر بیٹیوں کی پیدائش کے بعد میری زندگی بہت بدل گئی۔ باپ کی ذمہ داری بھی ماں کی طرح ہی ہے کہ وہ اپنی اولاد کے لیے وقت نکالے۔

یہ بھی پڑھیں انجری کا شکار صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں؟

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہاکہ اگر کبھی میری بیگم سے تلخی ہوجائے تو میری بیٹیاں بلیوں کی طرح ماں کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہیں اور پھر میں بھی کچھ نہیں کہہ پاتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انجری انکشاف چیمپیئنز ٹرافی شاہد آفریدی صائم ایوب صحت یابی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انکشاف چیمپیئنز ٹرافی شاہد ا فریدی صائم ایوب صحت یابی وی نیوز شاہد ا فریدی نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی صائم ایوب کے لیے

پڑھیں:

ٹیم کا انحصار، انجری سے دوچار صائم ایوب نے بڑا بیان جاری کردیا

لندن:

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے ایک ہی کھلاڑی پر انحصار کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

لندن میں انجری سے نبرآزما صائم ایوب نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پوری ٹیم مجھ پر انحصار کرتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک کھلاڑی کی وجہ سے فتح حاصل ہو بلکہ میچ جیتنے کیلیے سارے کھلاڑیوں کا کردار ضروری ہوتا ہے۔

صائم نے کہا کہ میچ جیتنے کیلیے ہر کھلاڑی کو اپنا بہترین دینا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے صائم ایوب ان دنوں لندن میں علاج کی غرض سے موجود ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ انجری کے نتیجے میں اُن کا ٹخنہ محفوظ رہا ہے۔ طبیب نے انہیں پیر پر وزن ڈالنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شاہد آفریدی کس بالر کا سامنا کرنے سے ڈرتے تھے
  • صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، شاہد آفریدی کا انکشاف
  • صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے باہر؟اہم انکشاف
  • صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے تصدیق ہوگئی
  • اہلیہ سے لڑائی ہو جائے تو بیٹیاں کس کا ساتھ دیتی ہیں، شاہد آفریدی نے بتا دیا
  • چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی خبروں پر جسپریت بمراہ نے خاموشی توڑ دی
  • مجھے نہیں پتہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا: صائم ایوب
  • جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا
  • ٹیم کا انحصار، انجری سے دوچار صائم ایوب نے بڑا بیان جاری کردیا