کرکٹ میں اجارہ داری! بھارتی بورڈ کمزور کیسے کیا جائے؟ انضمام نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کیخلاف بیان داغ دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ اگر کرکٹ سے بھارت کی اجارہ داری ختم کرنی ہے تو تمام کرکٹ بورڈز کو ایک ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کیلئے تمام غیر ملکی کرکٹر حصہ لینے آتے ہیں لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے کرکٹرز کو کہیں اور جاکر نہیں کھیلنے دیتا۔
مزید پڑھیں: بھارت ثابت کرے وہ پاکستان سے بہتر ٹیم ہے؟ سابق کرکٹر کا چیلنج
انضمام کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے کھلاڑی (پاکستان کے علاوہ) آئی پی ایل کیلئے ہندوستان کا سفر کرتے ہیں لیکن انڈین کرکٹر جب تک آئی پی ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر نہ ہوجائے کسی لیگ میں حصہ نہیں لے سکتا ہے البتہ انہیں انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی فارم بحال کرسکیں۔
مزید پڑھیں: گواسکر نامور کمنٹیٹرز کو بھارت سے کمائی کا طعنہ دینے لگے
دوسری جانب کئی غیر ملکی کھلاڑی آئی پی ایل میں کھیلنے کیلئے بین الاقوامی کرکٹ میچوں کو چھوڑ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے 2008 کے انڈین پریمئیر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں حصہ لیا تھا بعدازاں خراب سیاسی تعلقات کے باعث پاکستانی کرکٹرز پر پابندی عائد کردی گئی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ئی پی ایل
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 250 رنز کا ہدف دیدیا
دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ہے جہاں کیویز نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار رہا اور بھارتی ٹیم کے تین کھلاڑی 30 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، شبھمن گل 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کے شیریاس ائیر نے 98 گیندوں پر 79 رنز اسکور کیے جبکہ ہارڈک پانڈیا نے 45 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔
کیویز اور بھارتی سورماؤں کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔
اس میچ کے بعد پتا چلے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ کرے گی۔
بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔
مزیدپڑھیں:معروف گلوکارہ کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں