قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے جلدی انخلاء کے بعد پیڈل ٹینس کھیلنے لگ گئے۔

چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد (جس کے بعد بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں پر انکی کارکردگی کے حوالے کڑی تنقید کی گئی) قومی ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ ہفتے واپس اپنے گھروں کو پہنچے۔

حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بابر اعظم کو امام  الحق، عثمان قادر اور اپنے بھائیوں کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کے بعد 16 مارچ سے قومی ٹیم کو پانچ ٹی 20 میچز کی سریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا جبکہ ٹور میں کھیلی جانے والی تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں ان کی شمولیت غیر یقینی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مبینہ طور پر انڈیا اور سری لنکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں تیاری کی غرض سے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا ارادہ ہے۔ کپتان محمد رضوان کو آرام کروائے جانے امکان ہے جبکہ ٹیم کی کمان شاداب خان کو دی جا سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کے بعد

پڑھیں:

کبریٰ اور گوہر کی مسجدِ نبوی ﷺ کی ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے مسجدِ نبوی ﷺ میں ریکارڈ کی گئی یادگار اور خوبصورت ویڈیو جاری کر دی۔

اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا ہے، دونوں کی دوستی کا سفر 10سال پر محیط تھا، جو اب ازدواجی رشتے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

نکاح کی تقریب میں دونوں کے قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، کبریٰ خان نے سفید عبایا اور حجاب زیب تن کیا، جبکہ گوہر رشید نے احرام باندھ رکھا تھا۔

نکاح کے بعد کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، اسٹار جوڑی نے مکہ مکرمہ میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کے لیے ولیمے کی تقریب کا اہتمام بھی کیا۔

اس موقع پر ہوٹل کی خوبصورت سجاوٹ اور مکہ مکرمہ کا دلکش منظر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

رمضان المبارک کی آمد پر گوہر رشید اور کبریٰ خان نے مدینہ منورہ کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دونوں خوش و خرم نظر آ رہے ہیں، یہ ان کا بطور شادی شدہ جوڑا پہلا رمضان ہے۔

مدینہ منورہ کی اس ویڈیو میں دونوں کی محبت اور خوشی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارک بادیں اور نیک تمنائیں موصول ہو رہی ہیں۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی یہ نئی زندگی ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہوئی ہے اور سب ان کے مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Gohar Rasheed (@mirzagoharrasheed)

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں جیت کا انحصار کس بات پر ہوگا؟ آسٹریلوی کپتان نے بتادیا
  • بابر اعظم پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں ہیں؛ سونیا حسین
  • ’یہ بھی ان کے بس کا نہیں ہے‘، بابر اعظم کی پیڈل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
  • سابق کپتان اور سٹاربیٹر بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے۔
  • چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے
  • کبریٰ اور گوہر کی مسجدِ نبوی ﷺ کی ویڈیو وائرل
  • بابراعظم کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ میں شمولیت سے متعلق اہم خبر آگئی
  • ویرات کوہلی کے نیوزی لینڈ کے خلاف آؤٹ ہونے پر انوشکا شرما کا اظہار مایوسی، ویڈیو اور تصاویر وائرل
  • دورہ نیوزی لینڈ میں نئی ٹیم نیا کپتان، رضوان، بابر، حارث، شاہین آفریدی اسکواڈ سے باہر