پاکستان کی جھیلیں سردی میں کھیل کے میدان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
عطا آباد جھیل شمال کی ان جھیلوں میں سے ایک ہے جو سیاحوں کو آسانی سے دستیاب ہے۔ یہ جھیل 2010 میں پہاڑی تودہ گرنے سے حادثاتی طور پر وجود میں آئی تھی۔گرمی میں اس جھیل کے پانی کشتیوں کی موٹروں سے ہلچل مچاتے ہیں تو چھینٹے قراقرم ہائی وے سے جا ٹکراتے ہیں اور سردی میں یہی جھیل برف کے فرش کے ساتھ کھیل کے میدان میں بدل جاتی ہے۔ عطا آباد جھیل پر طرح طرح کے کھیل کھیلے جاتے ہیں۔سطح سمندر سے 7273 فٹ بلند اور 80 فٹ گہری خلتی جھیل سٹرک کے کنارے آباد ہے اس لیے جب یہ برف کے میدان میں بدلتی ہے تو ایک آباد سٹیڈیم کا روپ دھار لیتی ہے۔ہر سال جنوری میں یہاں سپورٹس میلہ سجتا ہے جسے دیکھنے کے لیے ملکی و غیر ملکی سیاح یہاں پہنچتے ہیں۔سردی کے موسم میں جم کر میدان بن جانے والی جھیلوں میں پھنڈر جھیل بھی شامل ہے مگر یہاں مقامی بچوں کے علاوہ کوئی باہر سے کھیلنے نہیں آتا۔ شہر سے دوری بھی ایک سبب ہے کہ یہاں کوئی فیسٹیول نہیں ہوتا۔ سکردو کی اپر کچورا جھیل بھی کھیل کے میدان میں بدل کر کھلاڑیوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہے ۔سکردو کی اپر کچورا جھیل بھی کھیل کے میدان میں بدل کر کھلاڑیوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہے ۔شیندور جھیل بھی کھیل کا شاندار میدان بن جاتی ہے مگر وہاں تک پہنچا دلدل کو عبور کرنے کے مترادف ہے۔سردی میں جم کر پتھر ہو جانے والی جھیلیں تو سیکڑوں ہیں مگر میدان صرف انہی جھیلوں کے آباد ہوتے ہیں جہاں تک راستے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے میدان میں
پڑھیں:
شاداب مستقبل محفوظ بنانے کے لیے کوچنگ کے میدان میں آگئے
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان مستقبل کو محفوظ بنانے کیلیے کیرئیر کے دوران ہی کوچنگ سیکھنے لگے۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیول 2 کوچنگ کورس کا لاہور کی نیشنل اکیڈمی میں آغاز کیا، جس میں سابق مینز و ویمنز کرکٹرز سمیت 30 سے افراد حصہ لے رہے ہیں۔آل رائونڈر شاداب خان کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی، بلاول بھٹی، نوید لطیف، وہاب ریاض اور یاسر شاہ جیسے نمایاں سابق اسٹارز اس کورس کا حصہ ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹر اسد علی اور سابق ویمن کپتان بسمہ معروف بھی اس کورس میں شریک ہیں۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اتوار 19 جنوری تک جاری رہنے والے اس کورس میں ایڈوانس کوچنگ کی مہارتیں سکھائی جائیں گی، جس میں پاور ہٹنگ، جدید تکنیک اور کھیل کے ٹیکٹیکل پہلو شامل ہیں۔اس کورس میں کمیونیکیشن اسکلز پر بھی کام ہوگا اور کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی طاقت سے متعلق کام کے ساتھ جدید دور کی گیم پلاننگ اور اس پر عمل کرنے کا طریقہ بھی شامل ہوگا۔ یہ کورس سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر ڈاکٹر عمران عباس کے ساتھ این سی اے کے کوچز عبدالمجید، افتخار احمد، محتشم رشید، راحت عباس اسدی اور صبور احمد کرائیں گے۔ کورس کے اختتام پر شرکا کو اپنی اسائنمنٹس مکمل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا جائے گا، کامیاب شرکا کو لیول 2 کوچنگ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔