کراچی میں ٹریلر کا خونی کھیل جاری، ایک اور نوجوان کی جان لے لی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ایس ایچ او بن قاسم امین کھوسہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ محرم ولد صالح محمد کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ این ایل سی ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر اپنے قبضے میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پورٹ قاسم ٹویوٹا چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پورٹ قاسم ٹویوٹا چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او بن قاسم امین کھوسہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ محرم ولد صالح محمد کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ این ایل سی ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر اپنے قبضے میں لے لیا۔ متوفی کے قبضے سے مقامی کمپنی کا کارڈ ملا ہے جس پر اس کا عہدہ ہیلپر لکھا ہے۔ تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک کے مختلف حادثات میں پانچ افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، مائی کلاچی پر مشتعل عوام نے حادثے کے ذمہ دار واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے۔
تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی پھاٹک کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے رکشے اور موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں رکشا سوار سمیت دو افراد زخمی، تاہم موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔حادثے میں رکشے اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
اس موقع پر مشتعل عوام نے پتھراؤ کر کے واٹر ٹینکر کے شیشے توڑ دیے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلیے سول اسپتال لیجایا گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
دریں اثنا شارع فیصل پی ایف بیس کے قریب تیز رفتار مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ حادثے کے باعث وقتی طور پر شارع فیصل کی روانی متاثر ہوگئی۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ تاہم، دونوں واقعات میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ٹریفک کی روانی بحال کرا دی۔