پاکستان میں کھیل ہمیشہ شاندار رہا، کیوی کپتان کی پاکستانی شائقین کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے سہ فریقی سیریز کے فائنل سے قبل کراچی اور لاہور کے شائقین کرکٹ کی زبردست سپورٹ کا اعتراف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فائنل ایک ہائی اسکورنگ مقابلہ ہوگا اور اسٹیڈیم میں موجود 90 فیصد تماشائی پاکستان کے حق میں ہوں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سینٹنر نے کہا کہ کراچی کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، جس کا ثبوت پاکستان کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائنل میں بھی رنز کا انبار لگنے کی توقع ہے اور ہم ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کے منتظر ہیں۔
کیوی کپتان نے پاکستانی شائقین کی بھرپور سپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی اور لاہور کا کراؤڈ زبردست ہے اور لگتا ہے کہ فائنل میں 99 فیصد شائقین ان کے خلاف ہوں گے،تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ شاندار رہتا ہے۔
سینٹنر نے بتایا کہ ان کی ٹیم کو فائنل کی تیاری کے لیے مناسب وقت ملا ہے، لیکن مسلسل 2میچ کھیلنے کے بعد کچھ تھکن ضرور محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے راچن رویندرا کی انجری پر بھی بات کی اور کہا کہ ان کی حالت بہتر ہے، لیکن ان کی فٹنس پر کوئی جلد بازی میں فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔
فائنل کے لیے نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، تاہم سینٹنر پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم فائنل میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیاجا سکےگا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین فلکیات کے مطابق پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے، پاکستان میں مکمل پنک مون کا نظارہ آج رات 9 بجکر 8 منٹ پر کیاجا سکتا ہے۔
ماہرین فلکیات نے بتایا کہ پنک مون پوری رات آسمان پر جگمگاتارہےگا، چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے خوبصورت ہوتا ہے۔
سورج غروب ہوتے وقت چاند کچھ زیادہ ہی بڑا اور روشن دکھائی دےگا، اگلا مکمل چاند ”فلاور مون“ کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔
پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی