کشمیری معاشرے میں روایتی کھیل گتکا کی کیا اہمیت ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کشمیر کے تہواروں میں گتکے کے کھیل کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ صدیوں سے وادی کشمیر میں کھیلا جانے والا کھیل ’گتکا‘ تلوار بازی سیکھنے میں بھی انتہائی کار آمد ہے۔
مظفرآباد میں معروف روحانی شخصیت حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کے سالانہ عرس کو مظفرآباد میں تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس تہوار میں گتکے کے کھلاڑی نو روز تک شائقین کو اپنی صلاحتیوں کے جوہر دکھا کر داد وصول کرتے ہیں اور اس معدوم ہوتے روایتی کھیل میں نئی روح پھونکنے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری باقرخانی کیسے تیار کی جاتی ہے اور مہنگائی کی وجہ سے اس کے کاروبار پر کیا اثر پڑا ہے؟
گتکے کے کھیل میں ایک ہاتھ میں چھڑی اور دوسری ہاتھ پر دشمن کے وار سے بچنے کے لیے چمڑے کی سیفٹی لگا کر وار کیے جاتے ہیں۔ گتکے کا کھیل تلوار بازی سے مشابہت رکھتا ہے اور اسے تلوار بازی سیکھنے کے لیے ضروری مشق بھی قرار دیا جاتا ہے۔
پہاڑی علاقوں کے قدیم روایتی کھیل گتکے کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کروا کر ہی اس کھیل کے مستقبل کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر ثقافت روایتی کھیل سائیں سخی سہیلی سرکار سالانہ عرس کشمیری کھلاڑی کھیل گتکا مظفرآباد.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ثقافت سائیں سخی سہیلی سرکار سالانہ عرس کھلاڑی کھیل
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے
پاکستان اور افغانستان میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے، یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 121 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز بغلان، افغانستان سے 167 کلومیٹر مشرق میں تھا، زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، چترال، ایبٹ آباد، مردان، مہمند، صوابی، لوئر دیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر سماہنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔