’یہ بھی ان کے بس کا نہیں ہے‘، بابر اعظم کی پیڈل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی چیمپیئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد پیڈل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں بابر اعظم کو ساتھی کرکٹرز امام الحق، عثمان قادر اور دوستوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بابر اعظم پر خوب تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ میزبان ملک ہوتے ہوئے آپ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے اور اب پیڈل ٹینس کھیل رہے ہیں جبکہ باقی ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی میں مصروف ہیں، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ’کچھ شرم کرو کچھ حیا کرو اب زہر لگتے ہو تم لوگ‘۔
سید عمیر حسین لکھتے ہیں ’یہ بھی ان کے بس کا نہیں ہے‘۔ جبکہ مشرف حسن خان نے لکھا کہ جس کام کے پیسے ملتے ہیں وہ کام ان کو نہیں آتا۔
کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ کرکٹ بھی کھیل لیں جس کے پیسے ملتے ہیں جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ اب پیڈل ٹینس کا بھی بیڑا غرق ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اکا اگلا دورہ نیوزی لینڈ کا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ میں بابراعظم کی شمولیت امکان نہیں ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکی صدر نے 5 بڑی ڈیجیٹل کرنسیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پیڈل ٹینس
پڑھیں:
قومی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی میں شکست کی وجہ کیا ہے؟ وسیم اکرم کا بڑا دعویٰ
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی میں شکست ہونا کارڈز پر تھا، یہ سب ایک دم سے نہیں ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، افغانستان دوڑ سے باہر
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب جو ہوگیا اس پر پروگرامز کرنے بند کرنا ہوں گے، ہمیں 2026 کے لیے ٹیم بنانے پر فوکس کرنا ہوگا۔
وسیم اکرم نے کہاکہ ٹیم میں کچھ نئے لڑکے لانے پر غور کیا جارہا ہے، اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو ان کو لمبا وقت دینا ہوگا اور ہمیں بھی انہیں سپورٹ کرنا پڑےگا۔
سابق کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ قومی ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی میں شکست پر افسوس ضرور ہے، لیکن اب کچھ نہیں ہو سکتا، آگے ٹی20 ایشیا کپ آرہا ہے ہمیں اس کے لیے پلاننگ کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم نے قومی ٹیم کو بھارت سے شکست پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ٹیم سے 6 بڑے نام فارغ کیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم شکستوں کی عادی ہوچکی ہے، لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ وائٹ بال ٹیم میں نئے کرکٹرز کو موقع دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے، پاکستان ٹیم ایونٹ میں جیت کا مزا چکھنے میں بھی ناکام رہی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بڑا دعویٰ چیمپیئنز ٹرافی سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کارڈز نوجوان کرکٹرز وسیم اکرم وی نیوز