اے بی ڈویلیئرز کی کرکٹ میں واپسی؟ مداحوں کیلیے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
جنوبی افریقا کے عظیم بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق 2021 میں ریٹائرمنٹ لینے والے 41 سالہ کھلاڑی اے بی ڈویلیئز کے تازہ بیان کے بعد اُن کے مداحوں کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے اور وہ اپنے پسندیدہ کرکٹر کو ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
اے بی ڈویلیئرز نے حالیہ بیان میں کہا کہ ’میں اب بھی ایک روزہ کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور میرے بچے اس بات پر زور بھی دیتے ہیں کہ مجھے دوبارہ ایکشن میں آنا چاہیے اور مجھے احساس ہوتا ہے کہ نیٹ پر جاکر پھر سے پریکٹس شروع کردوں‘۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں دوبارہ کھیل کر محظوظ ہوا تو پھر آئی پی ایل یا جنوبی افریقا کی ٹیم کے ساتھ نظر کھیل سکتا ہوں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس
کراچی:پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 11 سے 13 اپریل تک کراچی کے ایک نجی پیڈل کورٹ میں منعقد ہوئی۔ تین روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور پیڈل کھیل کی مقبولیت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔
مردوں کے مقابلوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عدیل اللہ والا اور ہشیش کمار نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپئن شپ جیتی۔ خواتین کے زمرے میں بھی کراچی کی ثنا طابہ اور ناتالیا زمان نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مکسڈ ڈبلز کی کیٹیگری میں اسلام آباد کے سامی زیب اور سارہ منصور فاتح قرار پائے۔
اختتامی تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے سینئر نائب صدر جناب مسرر رزاق آرائیں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر اُنہوں نے پیڈل کھیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں یہ کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
پیڈل کو عام طور پر ٹینس اور اسکواش کا امتزاج سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بیشتر قوانین ٹینس سے مشابہت رکھتے ہیں، تاہم چند اصول اسکواش سے بھی مستعار لیے گئے ہیں جو اس کھیل کو منفرد اور دلچسپ بناتے ہیں۔
نیشنل چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کو پاکستان میں پیڈل کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے اور مستقبل میں مزید ٹورنامنٹس اور تربیتی پروگرامز کی توقع کی جا رہی ہے۔