امریکا میں اب لڑکیاں اور ٹرانس جینڈرز اکٹھے نہیں کھیل سکیں گے، قانون منظور
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
امریکی ایوان نمائندگان نے منگل کے روز ایک ایسے بِل کی منظوری دی ہے جس میں ٹرانس جینڈرز کو سکولوں میں لڑکیوں کے اسپورٹس مقابلوں میں شرکت سے روکا گیا ہے۔
امریکی ایوان میں مںظور ہونے والے اس بل کی حمایت ریپبلکن ممبران نے کی جبکہ ڈیموکریٹ ممبران نے اس کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔
اس بل کےتحت امریکا کی وفاقی حکومت ان سکولوں کی فنڈنگ روک دے گی جہاں لڑکیوں کے اسپورٹس ایونٹس میں ٹرانس جینڈر کو شامل کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:محکمہ تعلیم سندھ نے پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی کا مسودہ منظور کرلیا
ریپبلکن ممبران نے اس بل کو بچیوں کی پرائیویسی اور حقوق کے تحفظ کی طرف ایک قدم قرار دیا ہے جب کہ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ ایسی قانون سازی ٹرانس جینڈرز کے خلاف امتیازی سلوک پر مبنی ہے۔
اس بل کی منظوری امریکی ایوان نمائندگان میں ہوئی ہے تاہم سینیٹ میں اس کی منظوری کے لیے ریپلکنز کو 7 ڈیموکریٹس کے ووٹوں کی ضرورت ہے جو انہیں ملنا مشکل ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
BILL CONGRESS SPORTS SCHOOLS TRANSGENDERS ایوان نمائندگان ٹرانس جینڈرز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایوان نمائندگان
پڑھیں:
پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 قائمہ کمیٹی میں منظور
سٹی 42 : خواتین اور کمزور طبقات کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 قائمہ کمیٹی میں منظور کرلیا گیا ۔
قائمہ کمیٹی برائے محکمہ داخلہ نے بل پر تفصیلی بحث کی۔
مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے بل ترمیم کے بعد جمع کروایا تھا، ان کے مطابق تیزاب گردی روکنے کے لیے مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ خواتین پر تیزاب حملوں کی روک تھام اولین ترجیح ہے، خواتین کے تحفظ کے لیے قانون سازی میرا مشن ہے، خواتین کے حقوق کی قانون سازی جاری رکھوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایسڈ کنٹرول بل خواتین کی سلامتی کی جانب اہم قدم ہے۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ تیزاب کی غیر قانونی فروخت اب برداشت نہیں کی جائے گی، ہر عورت کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ایسڈ کنٹرول بل، مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر حملے روکنے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے بل کی منظوری کو تاریخی قرار دیا۔
گوجر خان میں شادی کا کھانا کھانے سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی خواتین کے تحفظ کے لیے متحد ہے، ایسڈ حملے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی سے خواتین کے خلاف جرائم میں کمی آئے گی، تیزاب گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔