2025-01-27@17:05:54 GMT
تلاش کی گنتی: 1942
«کی دوا»:
"غزہ" ڈرون مسلسل پرواز کے وقت کے لحاظ سے "شاہد 129" ڈرون سے بہتر ہے، کیونکہ یہ مسلسل 35 گھنٹے پرواز کرتا ہے، جب کہ "شاہد 129" مسلسل 24 گھنٹے پرواز کرتا ہے، اسلام ٹائمز۔ ایرانی مسلح افواج کی '' عظیم پیغمبر اعظم'' مشقوں کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب نے ایران کے سب سے بڑے ڈرون کی نقاب کشائی کر دی۔ ایران کا شاہد 149 ڈرون جسے '' غزہ '' کا نام دیا گیا ہے ایران کے ڈرون فلیٹ میں اب تک کا دیوہیکل ڈرون ہے۔ مشقوں کے دوران غزہ ڈرون نے بیک وقت 8 اہداف کو نشانہ بنایا۔ غزہ ڈرون (شاہد 149) کی خصوصیات العالم کی رپورٹ کے مطابق "غزہ" ڈرون (جسے شاہد 149 بھی کہا جاتا ہے) ایرانی...
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمون نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مراکش کے بادشاہ، شاہ محمد ششم اور مراکش کی حکومت کی جانب سے دخیلہ کے ساحل پر کشتی الٹنے کے واقع میں بچ جانے والے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو بچانے کے لیے فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہا۔ شہباز شریف نے مراکش کے مقامی حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لواحقین اور جاں بحق ہونے والوں کے جسد خاکی کی وطن واپسی میں شامل پاکستانی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت پاکستان...
پولیس حکام نے بتایا کہ جلد واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اغوا کے بعد قتل کیے گئے بچے صارم کے کیس میں پولیس نے اہم شواہد ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سے اغوا اور بعد ازاں قتل کیے گئے بچے کے کیس میں ایس ایس پی سینٹرل مقتول بچے صارم کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے جائے وقوع کا ایک بار پھر معائنہ کیا۔ پولیس حکام نے مقتول بچے صارم کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور کیس میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران اہم شواہد ملے ہیں، جلد واقعے میں ملوث...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں مرغوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا موت و زندگی کی کمشکش میں چلاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ معاملہ موغوں کی لڑائی کے حوالے سے لین دین کا تنازع پر پیش آیا، جس میں فوٹو اسٹیٹ کا دکاندار جاں بحق اور فائرنگ کرنے والے کا بھائی شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا مرغی کے گوشت کی دکان کا مالک جس نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر کر مقتول کے ایک بھائی کو اغوا کرلیا جسے بعد میں چھوڑ کر دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے...
ملک بھر میں رواں سال کی پہلی پولیو ویکسی نیشن مہم 3 سے 9 فروری تک چلائی جائے گی۔ اس حوالے سے عہدیدار نے والدین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ان کی ویکسی نیشن ضرور کروائیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم مقامی ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے 3 اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1) کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سندھ میں ٹھٹہ، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز سے جمع...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد ، انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پراسیکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف سمیت 3 افراد کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، کرنل (ر) اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں دائر درخواست بریت مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواستوں کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے موقف اپنایا کہ مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے، 12 عینی شاہدین گواہوں...
سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے غیرمعمولی ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہی، اس دوران سیاسی امور، پارٹی معاملات اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی، اور اس دوران خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو 8 فروری کو پشاور میں ہونے والے جلسے کے حوالے...
جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے عمران خان سمیت تین رہنماں کی درخواست بریت مسترد کردی، پراسیکیوشن نے بریت کے خلاف دلائل دئیے جن سے عدالت نے اتفاق کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، کرنل (ر) اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں دائر درخواست بریت مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواستوں کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے موقف اپنایا کہ مقدمہ...
شارجہ : ٹوم السپ نے 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی وجہ سے گلف جائنٹس نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے میچ میں شارجہ وارئرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ ٹام نے کرن کے ساتھ ملکر 65 رنز کی شرات داری بھی قائم کی۔ 172 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا تھا تاہم السپ اور جیمز ونس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلف جائنٹس کو آگے بڑھایا۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے پہلے تین اوورز میں چھ چوکے لگا کر اپنے ارادے واضح کئے دلشان مدوشنکا نے ان کی 42 رنز کی شاندار شراکت داری کو اس وقت ختم کردیا جب ونس شارٹ بال پر...
بنگلہ دیش نیول شپ سمدراجوائےپاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کرےگا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان دفاعی وسیکیورٹی تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے بنگلہ دیش نیول شپ پاکستان آئے گا بنگلہ دیش نیول شپ سمدرا جوائے پاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کرےگا۔ پاک بنگلہ دیش دفاع کےساتھ ساتھ تجارت، تقافت اورتاریخی روابط میں بھی پیشرفت ہوئی ہے،ایم جےایچ جاوید اوآئی سی میں بنگلہ دیش کے پہلےمستقل مندوب تعینات ہوگئے ہیں ایم جے ایچ جاوید نے پاکستانی مستقل مندوب سید فواد شیر سے بھی ملاقات کی۔
صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے بیجنگ : چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بالترتیب 5 مارچ اور 4 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔پیر کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جنرل آفس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے جنرل آفس نے اعلان کیا کہ وہ چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا میڈیا کوریج کے حوالے سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے۔ نیوز سینٹر 27 فروری کو باضابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کرے گا۔ صحافیوں کی سہولت کے لئے ان دو...
فوٹو: اسکرین گریپ یونیورسٹی روڈ کراچی کی موسمیات چورنگی کے قریب تاجر کو قتل کردیا گیا ہے، تاجر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں تاجر کی گاڑی کو سڑک کنارے رکتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گاڑی رکتے ہی موٹر سائیکل سوار دو ملزمان آتے ہیں، گاڑی میں سوار شخص اتر کر ملزمان سے گتھم گتھا ہوتا ہے ایک ملزم اور تاجر ہاتھا پائی کرتے ہوئے روڈ پر گر پڑتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہاتھا پائی کے دوران ملزم نے فائر کیا جس سے تاجر جاں بحق ہوا، مقتول کی شناخت فرحان قاسم کے نام سے ہوئی ہے، مقتول فرحان قاسم فشریز میں کاروبار کرتا تھا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر راولپنڈی کے اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ درخواست کے خلاف پراسیکیوٹر نے دلائل دیے اور کہا کہ مقدمے کا ٹرائل جاری ہے جس میں 12 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہو چکی ہیں، اس وقت درخواست بریت کی سماعت مناسب نہیں پراسیکیوشن کو شہادت ریکارڈ کرانے کا موقع دیا جائے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیخ رشید کی درخواست بریت بھی اے...
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے عمران خان سمیت تین رہنماؤں کی درخواست بریت مسترد کردی، پراسیکیوشن نے بریت کے خلاف دلائل دئیے جن سے عدالت نے اتفاق کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، کرنل (ر) اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں دائر درخواست بریت مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواستوں کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیتے موقف اپنایا کہ مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے، 12 عینی شاہدین گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، س وقت درخواست بریت کی سماعت مناسب نہیں۔ پراسیکیوٹر نے...
کراچی:ایوی ایشن سیفٹی کے معیارات کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور برطانیہ کے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ترجمان سی اے اے برطانیہ کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ (DfT) اوربرطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حفاظت کے معیارات کاجائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔یہ دورہ پاکستانی ہوائی کیریئرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے، دورہ کرنے والے وفد کی میزبانی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے نے کی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)اور برطانوی وفود کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی،جن میں ہوا بازی کے...
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج کردی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے آرٹیکل 265 کے تحت درخواست دائر کی گئی تھی۔ پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے رو برو مؤقف اختیار کیاکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں ٹرائل جاری ہے، اور استغاثہ کے پاس ملزم کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں۔ پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ کیس میں اب تک 12 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ ٹرائل کے دوران بریت کی درخواست نہیں بنائی جاسکتی۔ عدالت نے...
جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بریت کی درخواست مسترد کردی گئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر راولپنڈی کے اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ درخواست کے خلاف پراسیکیوٹر نے دلائل دیے اور کہا کہ مقدمے کا ٹرائل جاری ہے جس میں 12 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہو چکی ہیں، اس وقت درخواست بریت کی سماعت مناسب نہیں پراسیکیوشن کو شہادت ریکارڈ کرانے کا موقع دیا جائے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیخ رشید کی درخواست بریت بھی اے ٹی سی نے مسترد کی، ہائیکورٹ نے...
حکومت نےنوجوانوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی بین الاقوامی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی پاکستان کا مؤقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی جبکہ کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کریں گے۔کمیٹی میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان بھی شامل ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
ممبئی پولیس کی جانب سے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کیس میں ابتدائی طور پر ملزم قرار دیے گئے بے گناہ شخص کی زندگی تباہ ہوگئی۔ باندرا اور ممبئی پولیس کی اعلیٰ تفتیشی ٹیم نے کیس کی تحقیقات کے دوران اکتیس سالہ آکاش کانوجیا کو مشتبہ ملزم قرار دیا اور اُس کی تصویر جاری کر کے لوگوں سے گرفتاری میں مدد مانگی تھی۔ بعد ازاں پولیس نے اُسے 18 جنوری کو چھتیس گڑھ پولیس اسٹیشن سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ممبئی سے بلاس پور اپنی ہونے والی اہلیہ سے ملاقات کیلیے جارہا تھا۔ پولیس نے آکاش کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو وہ بے گناہ ثابت ہوا تاہم اس کے بعد اُس کی...
پشاور: پارا چنار کیلیے روانہ کیے گئے قافلے پر فائرنگ کی خبر جھوٹ نکلی، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ قافلے میں شامل کسی ٹرک پر فائرنگ نہیں ہوئی۔ ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت نے پارا چنار کیلیے روانہ کیے گئے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر فائرنگ کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرفانی کلی کے نزدیک ایک یا دو راؤنڈ فائر ہوئے ہیں مگر کسی ٹرک پر فائرنگ کی خبر بالکل جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بگن ٹالو، کنج مورچوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موجود تھے لیکن کچھ لوگ جان بوجھ کر اپنے ہی لیے خالات خراب کرتے ہیں۔ عباس مجید مروت کا کہنا تھا کہ پارا چنار سمیت ضلع کرم کے مختلف...
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امام موسیٰ کاظم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔(جاری ہے) راول ککر ہیڈ مرالہ روڈ پر امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شعبہ خواتین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام موسیٰ کاظم نے اپنی زندگی میں تعلیمات نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل کرتے ہوئے نیکی کا حکم دیا اور برائی سے منع کیا۔ہمیں بھی چاہیے کہ ہم امام عالی مقام کی زندگی پر عمل کر کے معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہمارے معاشرے میں عدم برداشت کے رویے کا خاتمہ ہو اور تمام...
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی نے زرعی شعبے پر ٹیکس کے نفاذ کے لیے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بل یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ منظور شدہ بل کے مطابق اگر کسی کی سالانہ زرعی آمدن 15 کروڑ روپے سے تجاوز کرے گی تو اسے سپر ٹیکس کے زمرے میں شامل کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، 50 ایکڑ زیر کاشت اراضی یا 100 ایکڑ سے زائد غیر کاشت شدہ اراضی پر بھی سالانہ زرعی ٹیکس لاگو ہوگا۔ زرعی اراضی کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس کی شرح مقرر کی جا سکے۔ زون ون: ساڑھے 12 ایکڑ سے 25 ایکڑ اراضی پر فی ایکڑ 1200 روپے ٹیکس عائد...
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی بین الاقوامی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی پاکستان کا مؤقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی جبکہ کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کریں گے۔ کمیٹی میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان بھی شامل ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر...
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی سے متعلق وضاحت کردی تاہم کہا کہ جنیداکبر کو صوبائی صدر بنانے کے لیے بانی چیئرمین عمران خان کو نام پیش کیا۔ مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں...
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے مطابق خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ کمیٹی پاکستان کا موقف موٹر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی۔ تشکیل کردہ کمیٹی میں سیکٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان شامل...
پی ٹی آئی پختونخوا کی صدارت گنڈاپور مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت علی امین گنڈا پور کے مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف ماضی میں متحرک گروپ نے بانی پی ٹی آئی کو مبینہ شکایات لگائیں، گروپ میں شامل افراد نے جیل اور مقدمات میں پیشی کے دوران علی امین گنڈا پور کے خلاف شکایات کے انبار لگائے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف عمران خان کو مبینہ شکایات لگانے والوں میں عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبر اور مشال یوسفزئی شامل ہیں۔...
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے شوہر کے ہمراہ شادی کے بعد پہلی تصویرشیئر کردی۔ نیلم منیر کی حالیہ پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دبئی میں اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔ اداکارہ نے نئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یا اللّٰہ کریم ہمیں محبت، ایمان، اعتماد اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطاء فرما اور ہماری زندگی خوشیوں سے بھر دے، جو طاقت اور اطمینان فراہم کر سکے۔ اداکارہ نیلم منیر نے رواں ماہ شادی کا انکشاف کیا تھا،شادی کی تصاویر اپ لوڈ کرنے سے کچھ روز قبل ایک پوڈ کاسٹ میں خوبرو اداکارہ کا کہنا...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی، شرم و حیا ہوں تو ان کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینا چاہیے۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ ضمانت کرانے آیا ہوں، 26 نومبر کے متعدد کیسز ہمارے خلاف کئے ہیں، ایک ہی دن میں اتنے شہریوں میں کیسے جاسکتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی ہے، شرم و حیا ہوں تو ان کو اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ چیئرمین کو ہم نے خطوط لکھے لیکن اس طرف سے اپنی تک کوئی جواب نہیں آیا، چیف الیکشن کمشنر کے...
کراچی: اغوا کے بعد قتل کیے گئے بچے صارم کے کیس میں پولیس نے اہم شواہد ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے سے اغوا اور بعد ازاں قتل کیے گئے بچے کے کیس میں ایس ایس پی سینٹرل مقتول بچے صارم کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے جائے وقوع کا ایک بار پھر معائنہ کیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی سے لاپتا بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیرزمین ٹینک سے برآمد پولیس حکام نے مقتول بچے صارم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کیس میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران اہم شواہد ملے ہیں۔ جلد واقعے میں...
اسلام آباد ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کی 150 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 16 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ سندھ میں پٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.5...
سٹی 42 : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سےاقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے پاکستان میں رہائشی نمائندے ڈاکٹر سیموئیل رزق کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں یو این ڈی پی کے جاری منصوبوں اور پاکستان میں عوامی و نجی شعبوں کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر سیموئیل رزق نے یو این ڈی پی کی مختلف شعبوں میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا، جن میں سماجی ترقی، موسمیاتی لچک، توانائی کی منتقلی، ڈیجیٹل تبدیلی، اور عوامی شعبے میں کارکردگی کی بہتری شامل ہیں۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت وزارت خزانہ کے مطابق منصوبوں کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا،...
دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی کے بارے میں غلط اور بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی جریدے گارڈین میں ایک رپورٹ شائع ہوئی جس کا عنوان تھا ’پاکستان کا دبئی کے ساتھ کیا غلط ہوا،چینی منصوبے میں ایسا کیا ہے جو دہشت گردی کو جنم دے رہا ہے؟‘ مذکورہ رپورٹ بین الاقوامی ایئرپورٹ گوادر کے حوالے سے شائع کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے والے اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے: وزیر اعظم ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا پر جاری ان افواہوں اور خصوصاً مذکورہ رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پاک چین دوستی کے بارے میں غلط...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کی صدارت علی امین گنڈاپور کے مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف ماضی میں متحرک گروپ نے بانئ پی ٹی آئی کو مبینہ شکایات لگائیں۔گروپ میں شامل افراد نے جیل اور مقدمات میں پیشی کے دوران شکایات کے انبار لگائے۔ عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی کے پی کا عہدہ واپس لے لیاعلی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبر، مشال یوسفزئی قاضی انور ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء مبینہ شکایت لگانے والوں میں شامل...
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن نے پارٹی کارکنان کے ہمراہ سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی سالگرہ کے موقع پر اپنی رہائش گاہ گلشنِ راوی میں تقریب سالگرہ کا انعقاد کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں متحد ہے۔(جاری ہے) چوہدری شجاعت حسین ریاست وقوم کی بہتری کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہتے ہیں۔ سیاست میں شائستگی اور وضع داری چوہدری شجاعت حسین کا خاصہ ہے۔ اس موقع لر دیگر پارٹی کارکنان کا چوہدری شجاعت حسین کو بھرپور خراجِ تحسین۔
پاکستان کوسٹ گارڈزنے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے علاقے جیوانی میں انٹلیجنس ذرائع کی بنیاد پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کوسٹ گارڈز کی جانب سے کارروائی جیوانی کے شمال کی جانب انتہائی دشوار گزار علاقے میں کی گئی۔ انتھک کوششوں سے پہاڑوں میں چھپائی گئی 40 عدد پلاسٹک کے کینوں میں چھپائی گئی1832کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات اندرون اور بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 30.57 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے ٹیم میں شامل افیسرز اور جوانوں کی کارکردگی...
کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ میں چند خوشگوار لمحات بھی دیکھنے کو ملے جس میں جومیل واریکن کا ساجد خان کو آؤٹ کرکے جشن منانا بھی شامل ہے۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم 254 رنز ہدف کے تعاقب میں 133 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ساجد خان تھے جنہیں ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے کلین بولڈ کیا۔ جومیل واریکن نے وکٹ لینے کے بعد ساجد خان کے انداز میں ہی جشن منایا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مزید پڑھیں؛ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنرز کا ٹیسٹ سیریز میں منفرد ریکارڈ ویسٹ انڈین اسپنر نے جشن مناتے ہوئے پہلے...
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی صدارت سے علی امین گنڈا پور کے مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف ماضی میں سرگرم رہنے والے گروپ نے عمران خان کو متعدد شکایات پیش کیں۔ گروپ کے اراکین نے جیل اور عدالتوں میں پیشیوں کے دوران گنڈا پور کے خلاف متعدد الزامات عائد کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سامنے علی امین گنڈا پور کے بارے میں شکایات پیش کرنے والوں میں عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبر اور مشال یوسفزئی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قاضی انور ایڈووکیٹ اور کچھ دیگر وکلاء نے بھی گنڈا پور کے خلاف شکایات درج...
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا فیصل آباد ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ضلع کی معاشی صلاحیت سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے فیصل آباد سے براہ راست بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے چیمبر کے صدر ریحان نسیم بھرارہ نے کہاکہ اگر اب توسیع شدہ فیصل آباد ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو ہوا بازی کی صنعت کے لیے ترقی کی ایک اہم گنجائش موجود ہے اس طرح کی پروازیں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کام کر سکتی ہیںجس سے قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ضلع میں آسانی سے اترنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے.(جاری ہے) انہو...
جی ایچ کیو حملہ کیس: 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد موجود ہیں، ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، استغاثہ کے گواہان شہادت ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے بنچ سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس اطہر من اللہ نے بنچ سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اگر یہ بنچ کارروائی جاری رکھنا چاہتا ہے تو میں الگ ہو جاؤں گا، ہمارے سامنے اس وقت کوئی کیس ہے ہی نہیں،ہمارے سامنے جو اپیل تھی وہ غیرموثر ہو چکی،اگر بنچ کارروائی جاری رکھنا چاہتا ہے تو میں معذرت کروں گا۔ آزاد کشمیر:...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک اس صورتحال سے دو چار ہے، آج ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو کس طرح کا ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔ اس اجلاس میں پروفیسر ابراہیم، لیاقت بلوچ، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، قاری محمد یعقوب شیخ، سید ناصر عباس شیرازی، پیر سید ہارون گیلانی، علامہ عارف حسین واحدی، محمد علی درانی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، بیرسٹر محمد علی سیف، علامہ ابتسام الہی ظہیر، اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنما شامل ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل چیف جسٹس اسلام آباد کو بھیج دی گئی۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس اعظم خان نے کی، جس میں درخواست گزار خاور مانیکا کی جانب سے زاہد آصف چوہدری، اقبال کاکڑ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے علی بخاری، شعیب شاہین، نیاز اللہ نیازی و دیگر پیش ہوئے۔زاہد آصف چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سمیت 3 صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر 8 اراکین کی رکنیت بحال کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 8 معطل اراکین کی رکنیت گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پربحال کردی ہیں۔ Restoration Notification 27-01-2025 by Asadullah on Scribd پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشتوں پر کامیاب ہو کر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہونیوالی منیبہ اقبال سمیت بلوچستان اسمبلی رکن عبیداللہ اور صفیہ کی اسمبلی رکنیت بحال کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسی طرح پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین خالد محمود رانجھا، حافظ فرحت عباس، فرخ جاوید اور نوابزادہ وسیم خان بادوزئی سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن ظاہر خان کی رکنیت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جنوری 2025ء) پاکستانی نیوز ویب سائٹ دی ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی سروسز شروع کرنے کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے 26 جنوری کے روز پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔ محمد اقبال حسین نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات پر زور دیتے ہوئے سفر اور رابطے کی سہولت کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے ارادے کا اعلان کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین فوجی تعاون پر بھارت کو گہری تشویش انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے بنگلہ...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بارودی مواد برآمدگی کیس میں ملزم فیصل شہزاد کو بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ سی ٹی ڈی نے الزام لگایا کہ ملزم فیصل شہزاد سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، وکیل ملزم نے مؤقف اپنایا کہ ملزم بے گناہ ہے مقدمے سے بری کیا جائے، ملزم فیصل کے خلاف تھانہ ی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج تھا۔
آپ اپنا کلیم واپس لے سکتے ہیں ،اپیل نہیں ،جسٹس جمال مندوخیل کے ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لینے کی استدعا پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ آپ اپنا کلیم واپس لے سکتے ہیں لیکن اپیل واپس نہیں لی جا سکتی،جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کمرہ عدالت سے باہر جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6رکنی بنچ نے سماعت کی، نذرعباس نے انٹراکورٹ اپیل واپس لینے کی استدعا کردی، نذرعباس کے وکیل نے کہاکہ ہم اپنی انٹراکورٹ اپیل واپس لینا چاہتے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ اپنا کلیم واپس...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو ملک انٹرنیٹ بند کر دیتا ہو وہاں ترقی نہیں ہو گی، پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پی پی اور (ن) لیگ کا اتحاد مفاد کا اتحاد ہے۔دوسری جانب لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیسہ بھیجنا بند نہیں کیا، پاکستان میں افراط زر میں کمی آئی ہے مگر مہنگائی مزید بڑھی ہے،...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2025ء)190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ...
(ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل فون اسمگل کرنے کے الزام میں پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان کو معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے والے عملے کے ارکان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی تازہ ترین کارروائی گزشتہ ہفتے عملے کے 5 ارکان کی معطلی کے بعد کی گئی ہے جب حکام نے دبئی سے واپسی پر ان کے قبضے سے سمارٹ فونز کا ایک ذخیرہ برآمد کیا تھا، اس سے پہلے عملے کے 2 ارکان کو اسی طرح کے الزامات پر برطرف کردیا گیا تھا۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک ترجمان پی آئی اے...
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اے این ایف نے9کاروائیوں میں13ملزمان گرفتارکر لیے، کاروائیوں میں3کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 150.28 کلو گرام منشیات برآمدہوئی، تعلیمی اداروں میں کارروائیاں سندھ میں پیٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.5 کلو گرام چرس برآمد، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد، 2 ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد، ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے...
گداگری کی آڑ میں وارداتیں کرنے والے خواجہ سرا کو لاہور پولیس کی ڈولفن فورس نے گرفتار لیا۔ ترجمان ڈولفن اسکواڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ خواجہ سرا نے 2 روز قبل کینال روڈ پر نوسر بازی کر کے موبائل و کیش لوٹا تھا، ملزم عامر عرف تتلی کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ 561/25 درج ہے، ڈولفن ٹیم نے مقامی لوگوں کی شکایات پر ریکی کر کے خواجہ سرا کو گرفتار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزم کے قبضہ سے موبائل برآمد کیے گئے، دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا، خواجہ سرا کینال روڈ کے اطراف و کراسنگ برج پر وارداتیں کرتا تھا۔ ترجمان ڈولفن فورس نے کہا کہ ملزم عامر عرف تتلی...
عرب لیگ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کوششیں ماضی میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہیں، یہ کوششیں ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عرب لیگ نے فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کا منصوبہ مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے ہٹانے کی کوشش بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عرب لیگ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کوششیں ماضی میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہیں، یہ کوششیں ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بیان...
اسلام آباد پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران 06 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ بہارہ کہو، تھانہ شہزاد ٹاون، تھانہ نون اور تھانہ کھنہ پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کی ہیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے، اس عمل سے کوئی شخص زندگی بھر کے لیے معذور یا مو ت کا شکار ہوسکتا ہے۔ پتنگ فروشی کے...
’جیو نیوز‘ گریب برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق برطانوی محکمۂ ٹرانسپورٹ کی ٹیم آج سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، 27 جنوری تا 6 فروری برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی نیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کی جانچ کرے گی۔ پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی ہٹانے کیلئے یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگاپی آئی اے سمیت پاکستانی ایئر لائنز پر یورپی ملکوں میں پابندی ہٹانے کیلئے یورپین ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس نومبر میں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈی...
سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے روڈ یوزرز سے درخواست ہے کہ وہ دھند کے دوران لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنماء عتیق میر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بدلے مریم نواز والے بیان کی وضاحت سامنے آگئی، جس میں انہوں نے اپنی اس بات کو مذاق قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کراچی پہنچے تو اس موقع پر انہوں تاجروں سے ملاقات کی، اس ملاقات میں تاجر رہنما عتیق میر کی جانب سے وفاقی وزیر سے یہ کہا گیا کہ ’کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دیدیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘۔ بتایا گیا ہے کہ عتیق میر کے اس بیان پر ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید...
علی ساہی: پولیس میں بھرتیوں کے لئےدرخواستیں جمع کروانےکی تاریخ ختم، پنجاب پولیس میں 6ہزار بھرتیوں کے لئےفارم جمع کروانےکی آخری تاریخ25 جنوری مقررکی گئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق 25جنوری تک لاہورمیں12ہزار800امیدواروں نےبھرتی کے لئےدرخواستیں دیدیں، صوبہ بھرسے1لاکھ 10ہزارسےزائدامیدواروں نےدرخواستیں دیں۔سکروٹنی کےبعدمعیارپرپورااترنےوالوں کودوڑاورجسمانی پیمائش کے لئےبلایاجائیگا،آئی جی پنجاب کی جانب سےرواں ہفتےکمیٹیاں تشکیل دیکربھرتی کاباقاعدہ آغاز کیاجائے گا۔دوڑ جسمانی پیمائش اورتحریری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کوانٹرویو کے لئےبلایا جائےگا۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک
ملتان: ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف اسکی سرزمین پر زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اسپنر جومیل واریکن کی شاندر بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز 35 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 1990 میں قومی ٹٰیم کو پاکستان میں شکست دی تھی۔ مزید پڑھیں؛ ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ میں پاکستان کو 35 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی کرک انفو کے اعداد و شمار کے مطابق جومیل واریکن نے بحیثیت اسپنر دو میچز کی 4 اننگز کے دوران پاکستان کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 19 وکٹیں اپنے نام کیں۔ جومیل واریکن نے...
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب...
حسینہ واجد کے قریبی تاجروں کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب، ملٹری کی مدد سے متعدد بینکس تحویل میں لے لیے گئے
بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہو گئے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بنگلا دیش کے مرکزی بینک کے گورنر احسن منصور نے کہا کہ بینکوں سے نکالے گئے اثاثوں کا سراغ لگانے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے 11 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی کاروباری افراد کے اکاؤنٹس سے 17 ارب ڈالرز غائب ہونے کے بعد ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کی مدد سے کئی معروف بینکوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ کچھ معاملات میں بینکوں کو بندوق کی نوک پر تحویل میں لینا پڑا جبکہ 6 بینکوں کے اثاثوں کے معیار...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے فُل کورٹ تشکیل اور عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر بھی نوٹسز جاری کر دیا۔دورانِ سماعت درخواست گزاروں نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف فُل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا کی۔ سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف شوکاز واپس لے لیاسپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف شوکاز نوٹس کی کارروائی ختم کر دی۔ وکیل فیصل صدیقی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے۔جسٹس جمال مندوخیل...
امریکا میں اسکول کے فلسطینی طالب علم کو سیٹ بدلنے کی درخواست پر ٹیچر نے دہشت گرد قرار دے دیا۔ غیرملکی میڈیا نے مسلمانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل کے حوالے سے بتایا کہ پنسلوانیا کے ایک اسکول میں فلسطین نژاد امریکی طالب علم نے کلاس میں اپنی نشست بدلنے کی درخواست کی تو ٹیچر نے کہا میں دہشت گردوں اور انتہاپسندوں سے بات چیت نہیں کرتا۔امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل اور اسکول کی جانب سے استاد یا طالب علم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اسلامک ریلیشنز کونسل طالب علم کے والدین سے رابطے میں ہے دوسری جانب اسکول انتظامیہ نے فلسطینی طالب علم کو انتہاپسند کہنے والے ٹیچر کو معطل کرتے...
اگر فل کورٹ بن گیا پھر آپ نیا اعتراض کردیں گے،جسٹس جمال مندوخیل کے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اگر فل کورٹ بن گیا پھر آپ نیا اعتراض کردیں گے،فل کورٹ میں آپ کہیں گے آئینی بنچ والوں کو الگ کریں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،حامد خان اور فیصل صدیقی روسٹرم پر آ گئے،درخواستگزاروں نے آئینی ترمیم کیخلاف فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا کردی،26ویں ترمیم کیخلاف فل کورٹ بنچ تشکیل دیاجائے۔ گورنر سندھ نے عوام کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا جسٹس محمد علی مظہر...
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ میرا اداکار معمر رانا کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ معمر رانا پاکستان کا اثاثہ ہیں اور انہیں بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہمیں ان کی مکمل حفاظت کرنی چاہیے اور ان کا خیال رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے سلمان خان ہیں لیکن لگتا ہے کہ وہ غلط ہاتھوں میں ہیں اور مجھے ان کی فکر ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معمر رانا کے بے شمار مداح ہیں جو ان کی حمایت کے لیے آئیں گے اور ان کی فلم ’باپ‘ بھی دیکھیں گے جو اس وقت سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ View this...
پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز نیویارک: پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا۔ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن دستے کے فوجیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کانگو کی خودمختاری اور استحکام کا مطالبہ کیا، پاکستانی مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کانگو کا مسئلہ حل کیا جائے۔ منیراکرم نے مزید کہا کہ کانگو میں روانڈا کے فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں، کانگو کے جنوبی شمالی علاقوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی کے...
بانی کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کل اسلام آباد ہائیکورٹ طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،عدالت نے کہاکہ جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا،جیل حکام نے جواب دیاکہ فون کال 13جنوری کو ہوئی تھی،عدالت نے کہاکہ ہر بار فون کال کیلئے درخواست تو نہیں دینا ہوگی؟جیل حکام نے کہاکہ واٹس ایپ کال رولز میں ہیں لیکن عدالتی حکم پر کارروائی کی گئی،بشریٰ بی بی کی 2بار ملاقات کرائی گئی،17،20اور23جنوری کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر پہلی سماعت کا آغاز ہوگیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک بنچ میں شامل ہیں، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بنچ کا حصہ ہیں۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے مقدمے کے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف 29 سے زائد درخواستیں دائر ہو چکی ہیں، درخواستوں میں آئینی ترمیم پاس کرانے کے طریقہ کار سمیت عدلیہ کی آزادی ختم کرنے کا موقف اختیار کیا گیا ہے، درخواستوں میں 26...
26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 8 رکنی بینچ کررہا ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی استدعا پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ابھی آپ کے خواہشات کے مطابق فل کورٹ نہیں بن سکتا، آئینی بینچ میں ججز کی نامزدگی جوڈیشل کمیشن کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئی قانون سازی 26ویں آئینی ترمیم کی توہین، عدالت میں چیلنج کریں گے، مولانا فضل الرحمان جسٹس جمال مندوخیل کے مطابق جوڈیشل کمشن نے جن ججز کو آئینی بینچ کے لیے نامزد کیا وہ سب اس بینچ کا حصہ ہیں، ججز کی نامزدگی جوڈیشل کمیشن جبکہ کیسز کی سماعت...
حزب اللہ تحریک نے لبنان کی سرزمین سے صیہونی فوجیوں کے انخلاء کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی عوام ملک کی خود مختاری کے محافظ ہیں اور کسی قسم کی دھمکی یا جارحیت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ تحریک نے اسرائیلی فوجیوں کے لبنان کی سرزمین سے نکلنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنانی عوام ملک کی خودمختاری کے نگہبان ہیں اور کسی بھی قسم کی دھمکی یا جارحیت کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔ فارس نیوز کے مطابق، حزب اللہ نے آج اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیلی ریاست کو جنوبی لبنان سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنا چاہیے۔ حزب اللہ نے...
26ویں آئینی ترمیم کیس؛درخواستگزاروں کی فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا،جسٹس محمد علی مظہر کے اہم ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواستگزار وں نے فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا کردی، جسٹس محمد علی مظہر نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ فل کورٹ معاملےپر آپ خودکنفیوژ ہیں،آپ اس بنچ کو ہی فل کورٹ سمجھیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،حامد خان اور فیصل صدیقی روسٹرم پر آ گئے،درخواستگزاروں نے آئینی ترمیم کیخلاف فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا کردی،26ویں ترمیم کیخلاف فل کورٹ بنچ تشکیل دیاجائے۔ آپ پہلے اپنا مائنڈڈسکلوز کر چکے ہیں، کیس کسی دوسرے بنچ کو منتقل کردیا جائے،عدت...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں 26 آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری ہے جس کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ ابھی آپ کی خواہشات کے مطابق فل کورٹ نہیں بن سکتا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 8 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہیں، ان کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ کا حصہ ہیں، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔ وکیل حامد خان اور فیصل صدیقی روسٹرم پر آ گئے، درخواست گزاروں نے آئینی ترمیم کے خلاف...
ہم عرصہ دراز سے انقلاب، انقلاب اور انقلاب یا یوں کہہ لیں کہ بچپن سے لے کر آج بڑھاپے کی عمر کو آنے تک کی باتیں سن رہے ہیں۔ آخر یہ انقلاب ہے کس چیز کا نام۔ نہ ہم نے کبھی پاکستان میں انقلاب کا درشن کیا اور نہ انقلاب نے پاکستان کی کبھی راہ دیکھی۔ اکثر سنتے ہیں کہ انقلاب آ گیا، کہاں آ گیا یہ انقلاب ہمیں بھی تو دکھائو، اس انقلاب کی شکل دکھائو۔ کیسی ہوتی ہے۔ اب یہاں دوسرے ممالک میں برپا ہونے والے انقلابات کی بات نہ کر دیں ہم تو کئی عشروں سے یہی سن رہے ہیں کہ ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا اب یہ دونوں استحکام لانے میں...
لاہور: نواب ٹاون کے علاقے سے لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔ ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی۔ لاہور پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص شادی ہوئی تھی۔ Tagsپاکستان
NEW YORK,: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک محدود وسائل کی وجہ سے توانائی کے نئے اور مہنگے منصوبوں پر عملدرآمد کے قابل نہیں ہیں۔ عثمان جدون کا کہنا تھا کہ چین دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کو شمسی توانائی، ونڈ پاور انرجی اور برقی گاڑیوں کے منصوبوں میں رہنمائی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشت کی توانائی منتقلی میں مدد کیلیے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے حوالے سے عثمان جدون نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ ملکی معیشت کو 60 فی صد تک متبادل اور کم خرچ توانائی کے منصوبوں پر...
لاہور،عوامی رکشا یونین کے زیراہتمام مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہا ہے
چنیوٹ(آئی این پی)ایف آئی اے نے چنیوٹ کے علا قہ چناب نگر سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ قادیانی گینگ کے مرکزی سرغنہ وقاص ریاض کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے نے تحویل میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،مزید انکشافات متوقع ہیں،بتایا گیاہے کہ ایف اے نے ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ چناب نگر میں کاروائی کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ قادیانی گینگ کے سرغنہ وقاص ریاض کو گرفتارکر لیا ،اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،گینگ یورپ بھجوانے کے نام پر 31شہریوں ستے چار کروڑ روپے ہتھیا چکا ہے،بیرون ملک ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد زون کی ٹیم نے شہریوں کی شکایات پر...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دریائے سندھ پر 6 نئے کینالز، کارپوریٹ فارمنگ، اور کارونجھر، کاچھو، اور گورکھ کی زمینوں کی نیلامی کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے گاؤں دودو برہمانی سے واہی پانڈی تک مارچ کیا گیا۔ مارچ میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ مارچ کے دوران ”گورکھ، کارونجھر، کاچھو، کینجھر، ہالیجی کو بچاؤ” کے لیے پرجوش نعرے لگائے گئے۔مارچ کے دوران ”سندھ سوکھ رہی ہے، او شیطان! کیسے چلے گا پاکستان”، ”سندھ بنے بن رہی ہے ریگستان، کیسے چلے گا پاکستان”، اور ”زمینوں پر قبضے نامنظور” کے فلک شگاف نعرے گونجے۔ مارچ کو عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ماہ نور ملاح، مرکزی...
گولارچی (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے انسپکٹر شاہجہان لاشاری نے خفیہ اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ تھانہ شہید فاضل راھو کی حدود میں کامیاب کارروائی کرکے کرولا کار سے لاکھوں روپے مالیت کی سفینا کی بڑی کھیپ پکڑ لی یے۔سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرکے کرولا کار سے 25 کٹے سفینا (137500 ساشے) برآمد کرلیے ہیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گولارچی کے رہائشی سفینا ڈیلر ملزم محمد رفیق میمن، محمد عاطف بروھی اور محمد فیصل حمید بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران 3 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے گرفتار و...
سکھر (نمائندہ جسارت) کسٹم حکام کیجانب سے غیر قانونی اشیاکی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کا معاملہ، غیر قانونی سگریٹ ، چھالیہ و دیگر اشیا کی اسمگلنگ کا سکھر پولیس کے ایک ڈی ایس پی اور اہلکار پر الزام،پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سکھر اور ایک پولیس کانسٹیبل پر مبنیہ طور پر اسمگلنگ کی ڈیل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، ڈی ایس پی سٹی کے خلاف اسمگلنگ کے الزام کی تحقیقات کیلئے حکم دے دیا گیا ہے، انچارج ایس ایس پی سکھر سمیع اللہ سومرو معاملے کی ابتدائی انکوائری کرکے رپورٹ جمع کروائیں گے، انکوائری رپورٹ آئی جی سندہ کو ارسال کی جائے گی جس کے بعد آئی جی سندھ کارروائی کریں گے، انکوائری رپورٹ میں اگر...
سکھر(نمائندہ جسارت ) ماہر تعلیم، وائی ٹو کے اسکول سکھر کی سابق پرنسپل میڈم شبانہ خاصخیلی انتقال کر گئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مکرانی مسجد بندر روڈ سکھر میں مفتی محمد ابراہیم قادری نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی،مذہبی،شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات سمیت ان کے اسٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحومہ کو نئے گوٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
لاہور( نمائندہ جسارت ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلین انرجی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ کلین اور قابل تجدید توانائی ہماری بقا اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔پنجاب کو فوسل فیول سے نجات دلا کر صاف اور سبز توانائی کے دور میں داخل کررہے ہیں-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں روایتی توانائی کے انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنےکے لیے سی ایم سولر پینل پروگرام متعارف کرایا ہے- سی ایم سولر پینل پروگرام شہریوں کے معاشی بوجھ کو کم کرے گااور انرجی سیکٹر میں انقلاب لائے گا-زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے سے کسانوں کو صاف اور سستی توانائی فراہم کی جائے گی۔ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی کلین انرجی متعارف کرانے کے...
لاہور: وزیر اعظم شہبازشریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ملاقات کررہے ہیں لاہور(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، اراکین قومی اسمبلی عبدلغفار وٹو ، عثمان اویسی اور رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین نے اتوار کے روز لاہور میں ملاقاتیں کیں اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران اراکین قومی اورصوبائی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے31 جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے، احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا،دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گااور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے‘اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عائد...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کے روز کنٹرول لائن کی دونوں جانب یوم سیاہ‘ احتجاج‘ ریلیاں‘ اقوام متحدہ کے مبصردفتر میں یادداشت پیش‘ بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے آل پارٹیز حریت کانفرنس کا احتجاج‘ احتجاج میں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘ دارالحکومت مظفرآباد کے آزادی چوک پر کشمیریوں نے احتجاج کیا اور گھڑی پن چوک تک ریلی نکالی۔ حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں بھارت اور یو این کے دفاتر میں یاد داشت پیش کی ‘میرپور، سماہنی کنٹرول لائن، بھمبر، آٹھ مقام، وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر بھر میں بھارت کے کشمیری عوام پر مظالم اور غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرے...
GUJRAT: شادی کی رات گیزر کی گیس کمرے میں بھرجانے سے نوبیاہتا دلہا دلہن بے ہوش ہوگئے، دلہن اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جلالپور جٹاں کے گاؤں محمود آباد کے خوشیوں بھرے گھر میں ولیمے کے روز اس وقت صف ماتم بچھ گئی، جب شادی کی اگلی صبح دروازہ نہ کھلنے پر اہل خانہ کو تشویش ہوئی، دروازہ بار بار بجانے کے باوجود کوئی آواز سنائی نہ دی تو اہل خانہ نے دروازہ توڑ دیا۔ دروازہ توڑنے کے بعد اہل خانہ کمرے میں تو دیکھا کہ 30سالہ دولہا ارسلان رفیق بے ہوش پڑا تھا جبکہ دلہن غسل خانے میں بے ہوش پڑی ہوئی تھی، دونوں کو فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں دلہن ظل...
محمد شہباز صدیقی، پاکستان میں Riches to Rags کی عملی مثال ہیں۔ بہت معمولی شروعات کے باوجود ، صبر، محنت ، سیکھنے کی لگن کے ساتھ ایک کامیاب کاروباری فرد بنے ہیں۔ ای کامرس کے ایک پلیٹ فارم کے سی ای او ہیں۔ آن لائن کمائی کے لیے درکار مختلف مہارتوں کی تربیت اور بزنس ٹو بزنس مشاورت بھی دیتے ہیں۔ چین کے ای کامرس کے ایک بڑے گروپ علی بابا کے پاکستان میں کاروباری شراکت دار ہیں۔ سوال: زندگی کی شروعات کیسے ہوئی۔ جواب۔ شروعات تو بہت ہی معمولی تھیں۔ میں کوئی زیادہ پڑھا لکھا نہیں ہوں۔ نہ ہی میرے والد صاحب یا بھائی پڑھے لکھے تھے۔ایک گاؤں میں رہتے تھے۔ روزگار کی وجہ سے سیالکوٹ کے قصبے سمبڑیا...
کراچی :عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولی خان کی تاریخ روشن اور آزاد ہے، جس پر دنیا بھر میں تحقیق کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سرزمین پر جب بھی جمہوریت اور امن کی بات ہوگی، ولی خان کا ذکر ضرور کیا جائے گا۔ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اے این پی کی سیاست شفاف اور واضح ہے، لیکن پاکستان میں ہمیشہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے۔ ان کے مطابق انتخابات کا عمل سب کے سامنے ہے، لیکن عوام کو کبھی ان کے حقوق نہیں دیے گئے۔ انہوں نے جلسے میں موجود شرکاء کے نظم و ضبط کی...
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے مل گئی، مقتولہ کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق وکیل سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی، پرانی ہونے کے باعث شناخت مشکل سے ہوئی۔مقتولہ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر تھانہ نواب ٹاؤن میں درج تھی۔حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کی تدفین کردی، تاہم نواب ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، وہ چند دن پہلے کچہری گئی لیکن پھر واپس نہیں آئی۔