جومیل واریکن کا ساجد خان کو آؤٹ کرکے جوابی وار، جشن کی وڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ میں چند خوشگوار لمحات بھی دیکھنے کو ملے جس میں جومیل واریکن کا ساجد خان کو آؤٹ کرکے جشن منانا بھی شامل ہے۔
ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم 254 رنز ہدف کے تعاقب میں 133 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی۔
قومی ٹیم کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ساجد خان تھے جنہیں ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے کلین بولڈ کیا۔ جومیل واریکن نے وکٹ لینے کے بعد ساجد خان کے انداز میں ہی جشن منایا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھیں؛ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے اسپنرز کا ٹیسٹ سیریز میں منفرد ریکارڈ
ویسٹ انڈین اسپنر نے جشن مناتے ہوئے پہلے ساجد خان کو چار انگلیاں دکھائیں، پھر ایک ٹانگ اوپر کرکے اپنا ہاتھ ٹانگ پر مارا جبکہ دوسرا ہاتھ فضا میں بلند کرکے آؤٹ کا اشارہ کیا۔
جومیل واریکن کی جانب سے وکٹ لینے کے بعد اس طرح جشن منانے پر ساجد خان بھی مسکرا دیے اور پویلین کی طرف چلے گئے۔
View this post on InstagramA post shared by FanCode (@fancode)
اس سے قبل، ساجد خان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران جومیل واریکن کو خطرناک گیند کروائی تھی جس پر وہ بال بال بچ گئے تھے تاہم ساجد خان نے اس موقع پر جومیل واریکن کو چار انگلیاں دکھائی تھیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ مہمان ٹیم نے 35 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ جیتا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جومیل واریکن ویسٹ انڈیز
پڑھیں:
لیہ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی کا دورہ لیہ، مرکزی کنونشن کی دعوت دی
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے لیہ میں صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کے ڈیرے پر تنظیمی رہنمائوں سے ملاقات کی اور اُنہیں مرکزی کنونشن کی دعوت دی، اس موقع پر ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری، سابق ضلعی صدر مولانا ساجد رضا اسدی، عمران عباس اور دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن کی تیاریاں جاری ہیں، ملک بھر میں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، تین سال بعد اسلام آباد میں منعقد ہونے والا مرکزی کنونشن 18 اپریل سے شروع ہوگا، کنونشن میں شرکت کے لیے مختلف اضلاع میں دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے لیہ میں صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کے ڈیرے پر تنظیمی رہنمائوں سے ملاقات کی اور اُنہیں مرکزی کنونشن کی دعوت دی، اس موقع پر ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری، سابق ضلعی صدر مولانا ساجد رضا اسدی، عمران عباس اور دیگر موجود تھے۔