اسلام آباد:

190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔
 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش  ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے جواب دیا کہ فون کال13 جنوری کو ہوئی تھی۔ 

چیف جسٹس نے پوچھا کہ ہر بار فون کال کے لیے درخواست تو نہیں دیناہوگی؟، جس پر جیل حکام نے بتایا کہ  واٹس ایپ کال رولز میں ہیں لیکن عدالتی حکم پر کروائی گئی۔سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کی 2 بار ملاقات کرائی گئی۔ 17،20 اور 23 جنوری کو ٹرائل کےدوران بھی ملاقات ہوئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دورانِ سماعت ملاقات نہیں ہے، اسی لیے کہاتھا،رپورٹ دیں۔ اگر ایسا ہی جواب دیناتھا تو میں سپرنٹنڈنٹ کو بلا لیتا ہوں۔

بعد ازاں عدالت نےتفصیلی جواب کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور جیل حکام کو ہدایت دی کہ سپرنٹنڈنٹ جیل23 جنوری کاعدالتی آرڈر پڑھ کر آئیں۔ عدالت نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جیل حکام عدالت نے

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار 

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے وکلا نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں تیار کرلیں۔

ذرائع  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے، اپیل کے متن میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔

اس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے، اس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو بری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اپیل 18 صفحات پر مشتمل ہے،  اپیل  کے ڈرافٹ  کے مطابق  نیب نے  بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی،  نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔

 اپیل کے  ڈرافٹ میں کہا گیا کہ  این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا،  استغاثہ مکمل خواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف بڑی عدالت میں اپیل دائر
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاﺅنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردیں
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر
  • ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں رپورٹ جمع
  • عمران اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل، جسٹس اعظم خان عدت کیس کی سماعت سے الگ ہو گئے
  • بانی کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کل اسلام آباد ہائیکورٹ طلب 
  • 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
  • ایک سو نوے ملین پا ئو نڈکیس: سزا کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلیں تیار
  • 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار