Nai Baat:
2025-01-27@16:51:00 GMT

اے این پی کی سیاست شفاف کتاب کی طرح ہے، ایمل ولی خان

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

اے این پی کی سیاست شفاف کتاب کی طرح ہے، ایمل ولی خان

کراچی :عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولی خان کی تاریخ روشن اور آزاد ہے، جس پر دنیا بھر میں تحقیق کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سرزمین پر جب بھی جمہوریت اور امن کی بات ہوگی، ولی خان کا ذکر ضرور کیا جائے گا۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اے این پی کی سیاست شفاف اور واضح ہے، لیکن پاکستان میں ہمیشہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے۔ ان کے مطابق انتخابات کا عمل سب کے سامنے ہے، لیکن عوام کو کبھی ان کے حقوق نہیں دیے گئے۔

انہوں نے جلسے میں موجود شرکاء کے نظم و ضبط کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی مثال آپ ہے۔ جلسے سے اے این پی کے رہنما میاں افتخار احمد اور شاہی سید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: اے این پی ولی خان

پڑھیں:

حیدرآباد ،محکمہ بجلی میں خالی آسامیاں پر کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے محکمہ بجلی میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی جگہیں خالی ہیں جن پر حکومت نے بھرتیاں بند کی ہوئی ہیں، جبکہ کام کا دبائو دن بدن بڑھ رہا ہے جس کے باعث ایک ملازم سے 10 کا کام لیا جا رہا ہے، شدید قلت کے باوجود ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں اور مراعات کو کٹ لگایا جا رہا ہے، اوقات کار بالائے طاق رکھ کر تعطیلات بھی نہیں دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر شدید دبائو ہے جو حادثات کا باعث بن رہا ہے، یونین نے ان حالات میں بھی جدوجہد کرکے 62 لائن اسٹاف کو ترقیاں دلائیں جبکہ کئی ملازمین کو آفیسر گریڈ میں ترقیاں دلائی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص زون کے چیئرمین شاہد قائمخانی، شاہد کاظمی، سکندر مہر، غلام رسول، یوسف سومرو، اکبر لغاری و دیگر نمائندگان کی جانب سے منعقدہ واپڈا ملازمین کے بڑے جلسے سے مقامی ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے کے مہمانِ خصوصی سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن سرکل حیسکو میرپورخاص امیر احمد میمن تھے، جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں میرپورخاص کے میئر عبدالرئوف غوری، یونین کے صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال احمد خان کے علاوہ یونین کے صوبائی میڈیا کو آرڈینیٹر محمد حنیف خان، الادین قائمخانی، نور احمد نظامانی، حامد کے کے، شفیق بابو شامل تھے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر یونین نے کہا کہ یونین نے LM-II کو LM-I اور LM-I کو LS-II جبکہ بہت سارے ملازمین کو SDO کی ترقیاں جبکہ 17 گریڈ میں اپ گریڈیشن بھی کرایا ہے، ہمارے ملازمین نے کمی کے باوجود دن رات کام کرکے میرپورخاص کے 17 فیڈرز کو فری لوڈ شیڈنگ کیا اور ابھی مزید کے لیے کام جاری ہے، سمجھتے ہیں کہ جن علاقوں میں بجلی چوری نہیں ہے وہاں بجلی کی مسلسل روانی ہونی چاہیے، بجلی چوری کا خاتمہ کرنا اور ادارے کو پروان چڑھانا منشور ہے کیونکہ اگر ادارہ ہوگا تو ہم بھی ہوں گے۔ انہوں نے پورے حیسکو ریجن میں میرپورخاص سرکل کو ریکوری میں ٹاپ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی آپ کی ہے جو آپ کی جدوجہد کے باعث ممکن ہوا۔ جلسے سے ایس ای امیر احمد میمن نے خطاب میں کہا کہ میرے دروازے یونین نمائندگان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہم آپس میں تعاون و اتفاق سے سرکل کو آگے بڑھا رہے ہیں اور مزید اسے آگے لے کر جائیں گے اور ملازمین کے جائز مسائل کو حل کیا جائے گا۔ جلسے سے یونین کے صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان نے منتظمین کو کامیاب جلسے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ یونین ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دے گی، ادارے میں گاڑیوں کی ضرورت کو پورا کیا جائے، ان کے واجبات دلائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • قنبرعلی خان،پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیرمیمن عوامی جلسے سے خطاب کررہے ہیں
  • واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے تحت جلسہ
  • ریاست عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کررہی،ایمل ولی خان
  • آصف زرداری، بلاول بھٹو پختونوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں، ایمل ولی
  • کتاب، کتاب میلے ، عوام اور سرکار
  • حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، ٹائیں ٹائیں فش
  • واپڈا میں ایک ملازم سے 10کا کام لیا جارہا ہے، عبداللطیف نظامانی
  • حیدرآباد ،محکمہ بجلی میں خالی آسامیاں پر کرنے کا مطالبہ
  • الیکشن کمیشن اور شفاف انتخابات کی ضرورت