علی ساہی: پولیس میں بھرتیوں کے لئےدرخواستیں جمع کروانےکی تاریخ ختم، پنجاب پولیس میں 6ہزار بھرتیوں کے لئےفارم جمع کروانےکی آخری تاریخ25 جنوری مقررکی گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق 25جنوری تک لاہورمیں12ہزار800امیدواروں نےبھرتی کے لئےدرخواستیں دیدیں، صوبہ بھرسے1لاکھ 10ہزارسےزائدامیدواروں نےدرخواستیں دیں۔
سکروٹنی کےبعدمعیارپرپورااترنےوالوں کودوڑاورجسمانی پیمائش کے لئےبلایاجائیگا،آئی جی پنجاب کی جانب سےرواں ہفتےکمیٹیاں تشکیل دیکربھرتی کاباقاعدہ آغاز کیاجائے گا۔
دوڑ جسمانی پیمائش اورتحریری ٹیسٹ پاس کرنے والوں کوانٹرویو کے لئےبلایا جائےگا۔

پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت مزید قرضوں کے اجراء کی منظوری دیدی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ہزروں گھرانوں کے لئے خوشی کا پیغام لے آیا۔اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت مختصر مدت میں ایک ہزار 562 گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔ 9 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی کر لی گئی جبکہ 31 ہزار 797 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئے۔

ساڑھے 25 ہزار سے زائد گھرانوں کو 26 ارب 97 کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیئے گئے۔ ساڑھے 11 ہزار گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کردی گئی۔

اپنی چھت،پروگرام کے تحت ایک ہزار ایک سو چھ مزید قرضوں کے اجراء کے لئے منظوری بھی دے دی گئی ۔ پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں ایک سے پانچ جبکہ دیہات میں ایک سے 10 مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وژن کے تحت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ یہ پروگرام ہزاروں خاندانوں کے لئے خوشی کا پیغام لارہا ہے۔

انٹرویو کیلئے جلدی پہنچنے پر ملازمت کا امیدوار مسترد

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس بلندی کی جانب گامزن
  • مقبوضہ کشمیر میں 1.14 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں
  • 26 نومبر احتجاج‘ پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت درخواستیں مسترد  عمران کی 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے استدعا
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پھر سے تیزی، 1598 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت مزید قرضوں کے اجراء کی منظوری دیدی گئی
  • موٹروے پولیس نے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،2 لاکھ 30 ہزار  روپے مالک کے حوالے کر دی
  • سونا مزید  ایک ہزار 543 روپے تولہ  مہنگا‘ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • غزہ میں پانچ سال سے کم عمر 60 ہزار سے زائد بچوں میں غذائی قلت کا شکار
  • آئی جی پنجاب کا پولیس سروسز کے تمام مراکز پر شہریوں کیلئے سہولیات مزید بہتر بنانے کا حکم
  • 9 مئی کے 8 مقدمات، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر