پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز

نیویارک: پاکستان نے کانگو کی خود مختاری اور استحکام کا مطالبہ کر دیا۔

کانگو میں اقوام متحدہ کے امن دستے کے فوجیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس ہوا۔

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کانگو کی خودمختاری اور استحکام کا مطالبہ کیا، پاکستانی مندوب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کانگو کا مسئلہ حل کیا جائے۔

منیراکرم نے مزید کہا کہ کانگو میں روانڈا کے فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں، کانگو کے جنوبی شمالی علاقوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ایم 23 باغی گروپ کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 13 امن فوجی جان بحق ہو گئے تھے، جاں بحق فوجیوں میں سے 9 کا جنوبی افریقی، 3 کا ملاوی اور 1 کا تعلق یوروگوائے سے تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور استحکام کا مطالبہ کانگو کی

پڑھیں:

شام میں تقسیم کا خطرہ اب بھی موجود ہے‘ اقوام متحدہ

ڈیووس(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ شام میں تقسیم کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں کہا کہ شام کی تقسیم اب بھی ممکن ہے، خاص طور پر وہاں کی ڈیموکریٹک فورسز کی موجودگی کے ساتھ جو ملک کے شمال مشرقی حصے کے علاقوں کو کنٹرول کرتی ہیں، تقسیم کا ایک سبب ملک میں بڑھتی انتہا پسندی بھی ہے۔
انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد اسرائیل کی جانب سے وہاں شروع ہونے والے آپریشن سے پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ مغربی کنارے کا الحاق کرنے کا یہ صحیح وقت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • متحدہ علماء محاذ کے تحت شہدائے مقاومت فلسطین سیمینار، علماء مشائخ کا خطاب
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے نمائندے ڈاکٹر سیموئیل رزق کی ملاقات
  • اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کانگو کا مسئلہ حل کیا جائے،پاکستان کا مطالبہ
  • سلامتی کونسل: کانگو میں بڑھتی پرتشدد کارروائیوں پر تشویش
  • عثمان جدون کا اقوام متحدہ میں توانائی منتقلی میں مالی وسائل کی اہمیت پر زور
  • اقوام متحدہ بھارت پر تجارتی و اقتصادی پابندیاں نافذ کرے‘ سیدمنظوراحمد شاہ
  • محمود اچکزئی کا چترال سے بولان تک پشتونستان صوبہ بنانے کا مطالبہ
  • پاکستان کا اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے تعاون کو مضبوط بنانے پر زور
  • شام میں تقسیم کا خطرہ اب بھی موجود ہے‘ اقوام متحدہ