لاہور،عوامی رکشا یونین کے زیراہتمام مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہا ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ٹی آئی مذاکرات،حکومت نے تحریری جواب تیار کرلیا

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مطالبات پر تحریری جواب تیار کرلیا ۔

حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے گی تو تحریری جواب ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کے سپرد کئے تھے اور مذاکرات کے کل ہونے والے چوتھے دور میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب ان کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل ہے۔

حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ اگر جوڈیشل کمیشن بنایا گیا تو جج کسی کی مرضی کے شامل نہیں ہوں گے، تحریک انصاف بات چیت میں سنجیدہ ہے تو مذاکرات کی ٹیبل پر لوٹ آئے، جواب تیار کرنے کے لئے حکومتی ٹیم نے قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، تاہم گزشتہ ہفتے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ہمارے مطالبات کے مطابق جوڈیشل کمیشن بنائے جانے تک ہم بات چیت میں شامل نہیں ہوں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیں کمیشنز کے قیام تک مذاکرات سے الگ ہونے کی ہدایت کر دی ہے اور ہم بانی کی ہدایات کے مطابق چلنے کے پابند ہیں۔

اس کے باوجود سپیکر قومی اسمبلی نے 28 فروری کو حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلالیا تھا، جس سے دونوں فریقین کو بھی آگاہ کیا جاچکا ہے۔یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں میں بات چیت کے 3 ادوار ہوچکے ہیں، چوتھے سیشن کی کل توقع کی جارہی ہے تاہم پی ٹی آئی کے سرد رویے کے بعد ان مذاکرات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا مشکل ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ، یا کل کے بعد ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں سراپا احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 بڑے مطالبات کیا ہیں؟
  • پی ٹی آئی مذاکرات،حکومت نے تحریری جواب تیار کرلیا
  • جے یو آئی لاہور نے مدراس بل فوری منظور کرنے کا مطالبہ کردیا
  • لاہور،پی ایچ اے کے زیراہتمام مالی لنگز آف لاہور پروجیکٹ کے تحت پودے لگانے کے لیے کیاریاں بنائی جارہی ہیں
  • دعوت اسلامی کے زیراہتمام اجتماع شب معراج کو منعقد ہوگا
  • حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ اور صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
  • واپڈا میں ایک ملازم سے 10کا کام لیا جارہا ہے، عبداللطیف نظامانی
  • لاہور،عوامی رکشا یونین،عوامی ایمبولینس یونین اورعوامی ٹیکسی یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیاجارہا ہے
  • کراچی: ٹریفک حادثے میں رکشا ڈرائیور سمیت ایک خاندان کے 5 افراد زخمی