کلین اور قابل تجدید توانائی ہماری بقا اور وقت کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور( نمائندہ جسارت ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلین انرجی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ کلین اور قابل تجدید توانائی ہماری بقا اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔پنجاب کو فوسل فیول سے نجات دلا کر صاف اور سبز توانائی کے دور میں داخل کررہے ہیں-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں روایتی توانائی کے انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنے
کے لیے سی ایم سولر پینل پروگرام متعارف کرایا ہے- سی ایم سولر پینل پروگرام شہریوں کے معاشی بوجھ کو کم کرے گااور انرجی سیکٹر میں انقلاب لائے گا-زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے سے کسانوں کو صاف اور سستی توانائی فراہم کی جائے گی۔ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی کلین انرجی متعارف کرانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں ای-وہیکل رجیم متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ دھوئیں اور آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکے۔طلبہ کو ای-بائیکس دی ہیں جو نہ صرف ماحول دوست ہیں بلکہ ایندھن کے اخراجات کو بھی کم کرتی ہیں۔ پنجاب نے حال ہی میں 27 الیکٹرک بسیں حاصل کی ہیں اور مزید 500 الیکٹرک بسوں کا آرڈر دے دیا ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ حکومت پنجاب نے ملک کی پہلی جامع ماحولیاتی پالیسی متعارف کروائی ہے کلین انرجی اسکا لازمی جز ہے-بشمول وزیرِاعلیٰ آفس پنجاب کے کئی سرکاری دفاتر کو قابل تجدید توانائی پر منتقل کر دیا گیا ہے۔کلین انرجی آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کلین انرجی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کسانوں سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا۔
گندم کٹائی کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے وعدہ پورا کرتے ہوئے کسان پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکاروں کے لیے یہ پیکیج پنجاب کی تاریخ کا منفرد، بہترین اور بے مثال ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: پاسکو کا ممکنہ خاتمہ: کیا یہ کسانوں کے لیے ایک بری خبر ہے؟
انہوں نے کہا کہ انشااللہ، گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا، ایسے اقدامات کریں گے کہ آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان نہ ہو۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسان بھائیوں نے شب وروز محنت کرکے میری اپیل پر ریکارڈ گندم کاشت کی، کسان کی کاوشوں سے پنجاب نے گندم کی کاشت کا ہدف پورا کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ کسان کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مفادات کا تحفظ بھی کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیکج کسان گندم وزیراعلی