ایف آئی اے کی چنیوٹ کے علا قہ چناب نگر میں کامیاب کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
چنیوٹ(آئی این پی)ایف آئی اے نے چنیوٹ کے علا قہ چناب نگر سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ قادیانی گینگ کے مرکزی سرغنہ وقاص ریاض کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے نے تحویل میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،مزید انکشافات متوقع ہیں،بتایا گیاہے کہ ایف اے نے ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ چناب نگر میں کاروائی کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ قادیانی گینگ کے سرغنہ وقاص ریاض کو گرفتارکر لیا ،اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،گینگ یورپ بھجوانے کے نام پر 31شہریوں ستے چار کروڑ روپے ہتھیا چکا ہے،بیرون ملک ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد زون کی ٹیم نے شہریوں کی شکایات پر چھاپہ مار کر چناب نگر میں روپوش بد نام زمانہ گینگ کے سرغنہ ملزم وقاص ریاض کو گرفتار کر لیا ہے گیارہ رکنی گینگ کے پانچ کارندے پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں،زونل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گینگ نے 31شہریوں سے یورپ بھجوانے کے نام پر چار کروڑروپے وصول کئے، ملزمان شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں،اور متاثرین جو جعلی دستاویزات بھی دیتے تھے،بیرون ملک سے گینگ کو آپریٹ کر نے والے گینگ کے دو کارندوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جا رہا ہے، گرفتار انسانی سمگلروں کی کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادیں اور بینک اکائونٹس منجمد کئے جا چکے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے، ایک ماہ کے دوران فیصل آباد زون نے 55 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا جن میں 12 اشتہاری اور یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے کو گرفتار میں ملوث گینگ کے
پڑھیں:
انسانی اسمگلنگ ، ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر ہفتہ وار اجلاس ہوا۔ ٹاسک فورس کی سربراہی وزیرِ اعظم خود کریں گے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے ۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ تمام ادارے بشمول وزارت خارجہ انسانی اسمگلروں کی نشاندہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے دلخراش واقعے پر مجھ سمیت پوری قوم مغموم ہے ۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات میں ملوث گروہوں، پاکستان میں مختلف اداروں کی جانب سے گرفتاریوں، ایف آئی آرز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 6 منظم انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی، 12 ایف آئی آرز، 25 ملوث افراد کی نشاندہی، 3 اہم افراد کی گرفتاری اور 16 لوگوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو گاڑیوں، بینک اکانٹس اور اثاثہ جات ضبط کرنے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو ایف آئی اے کے مشتبہ اہلکاروں و افسران کی گرفتاریوں و کارروائی پر بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو اس حوالے سے بیرون ملک جانے والی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرتناک سزا دلوانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔