اسلام آباد ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کی 150 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 16 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی  میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

سندھ میں پٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.

5 کلو گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ پشاور  میں جی ٹی روڈ ٹول پلازہ نوشہرہ  کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 40.8 کلو چرس، 26.4 کلو افیون برآمد ہوئی۔ گاڑی میں موجود شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔بلوچستان میں حب کے علاقے وندر سے 28 کلو افیون اور  10 کلو کرسٹل ہیروئن برآمد ہوئی۔ کوئٹہ میں نیو سبزل روڈ کے قریب 2 گاڑیوں میں چھپائی گئی  5 کلو آئس اور 20 کلو چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ جناح ٹاؤن کوئٹہ میں دو گاڑیوں میں چھپائی گئی 2 کلو آئس اور 10 کلو چرس برآمد ہوئی اور 2 ملزمان گرفتارہوئے۔

ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب ملزم سے 980 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جانے والے مسافر کے برآمد ہوئی کلو آئس کے قریب بیگ سے

پڑھیں:

اے این ایف کی کارروائیاں ،13ملزمان گرفتار،150کلو منشیات برآمد

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اے این ایف نے9کاروائیوں میں13ملزمان گرفتارکر لیے، کاروائیوں میں3کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 150.28 کلو گرام منشیات برآمدہوئی، تعلیمی اداروں میں کارروائیاں سندھ میں پیٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.5 کلو گرام چرس برآمد، اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد، 2 ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد، ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے16عدد نشہ آور گولیاں برآمد،پشاور میں جی ٹی روڈ ٹول پلازہ نوشہرہ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 40.8 کلو چرس، 26.4 کلو افیون برآمد، ملزم گرفتارکر لیا گیا۔بلوچستان میں حب کے علاقے وندر سے28کلو افیون اور10کلو کرسٹل ہیروئن برآمد، کوئٹہ میں نیو سبزل روڈ کے قریب دو گاڑیوں میں چھپائی گئی،5کلو آئس اور20کلو چرس برآمد ،3 ملزمان گرفتار، جناح ٹاؤن کوئٹہ میں دو گاڑیوں میں چھپائی گئی 2 کلو آئس اور 10 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتارہوئے۔ڈیرہ غازی خان میں سخی سرور روڈ کے قریب ملزم سے 980 گرام آئس برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔    

متعلقہ مضامین

  • نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 6 مسافر شدید زخمی
  • برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے کوکین سمیت دیگر منشیات برآمد
  • سیالکوٹ، غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان پاکستان واپس پہنچنے پر گرفتار کرلیے گئے
  • بلوچستان میں کوسٹ گارڈز کی کارروائی، ایک ہزار کلو سے زائد اعلٰی کوالٹی چرس برآمد
  • جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار
  • اے این ایف کی کارروائیاں ،13ملزمان گرفتار،150کلو منشیات برآمد
  • گوگل میپ نے پھر دھوکا دیدیا، نیپال جانے والے سائیکلسٹ بھارت میں بھٹک گئے
  • خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
  •  خضدار سے راولپنڈی جانے والی بس پربم حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی