مریم نواز والی بات مذاق میں کہی‘ وہ کون سے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں، تاجر رہنماء کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنماء عتیق میر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بدلے مریم نواز والے بیان کی وضاحت سامنے آگئی، جس میں انہوں نے اپنی اس بات کو مذاق قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کراچی پہنچے تو اس موقع پر انہوں تاجروں سے ملاقات کی، اس ملاقات میں تاجر رہنما عتیق میر کی جانب سے وفاقی وزیر سے یہ کہا گیا کہ ’کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دیدیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘۔
بتایا گیا ہے کہ عتیق میر کے اس بیان پر ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے شدید ردعمل دیا، انہوں نے کہا کہ متعلقہ تاجر نے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے، مراد علی شاہ منتخب وزیر اعلیٰ ہیں اور کسی خوشامدی سے رٹا لگوائی ہوئی بات کہلوانے سے زمینی حقائق تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔(جاری ہے)
اسی حوالے سے صوبائی حکومت کے ایک اور ترجمان سکھ دیو آسرداس ہمنانی کا کہنا تھا کہ ایک تاجر کا خوشامدی بیان پوری تاجر برادری کی سوچ کا عکاس نہیں، وزیراعلیٰ سندھ کی کارکردگی پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے، کسی ایک تاجر کے کچھ کہنے سے حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے۔
سندھ حکومت کے اس شدید ردعمل کے بعد تاجر رہنما عتیق میر کا ایک اور بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز کو سندھ کو دینے کی بات میں نے محض مذاق میں کہی تھی، میں نے یہ بات کسی بلدیاتی کارکردگی کے حوالے سے نہیں کہی تھی کیوں کہ مریم نواز کون سا وہاں کارکردگی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں، مریم نواز کا معاملہ بھی اپنے باپ اور چچا جیسا ہی ہے کہ "ساڈے کم نہ ویکھو ساڈیاں آنیاں جانیاں ویکھو" (ہمارے کام نہ دیکھو بس ہمارا آنا اور جانا دیکھو)۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز عتیق میر
پڑھیں:
مریم نواز کی امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی گانگریس کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن، پولیٹیکل افسر نکہل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر گفتگو کی گئی، پاک امریکا تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لیے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا، پنجاب میں سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلے کو مزید بڑھانے کی تجویز بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکا تعاون کے نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاک امریکا پارٹنر شپ میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے، سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے سہولتیں ون ونڈو پلیٹ فارم پر دستیاب کی جا رہی ہیں۔